صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند نے راج بھون شملہ میں شہری استقبالیہ میں شرکت کی
لوگوں کو ہمارے ملک کے خوبصورت اور شاندار سیاحتی مقامات کو صاف ستھرا، خوبصورت اور پرکشش رکھنے میں تعاون کرنا چاہیے: صدر جمہوریہ مرمو
Posted On:
18 APR 2023 8:04PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج شام (18 اپریل 2023) راج بھون، شملہ میں ایک شہری استقبالیہ میں شرکت کی، جس کی میزبانی حکومت ہماچل پردیش کی جانب سے ان کے اعزاز میں کی گئی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے صدر جمہوریہ کے طور پرریاست کے ان کے پہلے دورے کے دوران گرم جوشی کے ساتھ کئے گئے استقبال کے لئے ہماچل پردیش کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے بھی ہماچل پردیش کا دورہ کر چکی ہیں۔ انہوں نے ریاست کے پرخلوص اور سادگی پسند لوگوں سے ملاقات کے اپنے خوشگوار تجربے کو یاد کیا۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہماچل پردیش نے ہمیشہ اپنی قدرتی خوبصورتی اور روحانی روایات کے ذریعے ہمیشہ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ برف پوش چوٹیوں سے لے کر بل کھاتی ہوئی وادیوں تک، پھولوں سے بھرے باغات، وائلڈ لائف اور نباتات سے بھرے جنگلات سے لے کر زیارت گاہوں تک، ہماچل پردیش میں مختلف مقامات ہیں جو پوری دنیا کے سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرتے ہیں۔ انہوں نے تمام لوگوں پر زور دیا کہ وہ ہمارے ملک کے خوبصورت اور شاندار سیاحتی مقامات کو صاف ستھرا، خوبصورت اور پرکشش رکھنے اور ایکو ٹورزم کو فروغ دینے میں تعاون کریں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہماچل پردیش میں ٹیکنالوجی کی ترقی سے بہت کچھ بدل گیا ہے۔ اس نے اب تک اپنی ترقی کے سفر میں کئی سنگ میل قائم کیے ہیں۔ ہماچل پردیش کے تمام باشندوں کے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ تعلیم، صحت دیکھ ریکھ، سڑک کے بنیادی ڈھانچے اور صنعتی ترقی جیسے شعبوں میں ان کی ریاست کی کامیابیوں کو قومی سطح پر سراہا گیا ہے۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ہماچل پردیش نے کئی شعبوں میں دیگر ریاستوں کو راستہ دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا سہرا ہماچل پردیش کے محنتی اور ایماندار لوگوں کے عزم، قوت ارادی اور کوششوں کے سر ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہماچل پردیش کے لوگ اپنی ثقافت اور قدرتی ورثے کو محفوظ رکھتے ہوئے ترقی کی راہ پر آگے بڑھنا جاریرکھیں گے۔
صدرجمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-4255
(Release ID: 1917800)
Visitor Counter : 129