وزارات ثقافت
عالمی ورثہ دن یا یادگاروں اور مقامات کا بین الاقوامی دن(آئی ڈی ایم ایس)آج ورثہ تبدیلی موضوع تبدیلی کے ساتھ منایا جارہا ہے
پچھلے 9برسوں میں ہندوستان کی ثقافتی اور روحانی ورثے کا غیر معمولی احیاء ہوا ہے:مرکزی وزیرثقافت جی کشن ریڈی
سومناتھ، کیدارناتھ، کاشی وشوناتھ اور اجین مہاکال سمیت روحانی وراثتی مقامات میں ہماری سہولتوں میں مسلسل اضافہ کرنے کے لئے مسلسل کام کیا گیا ہے:جناب جی کشن ریڈی
Posted On:
18 APR 2023 5:06PM by PIB Delhi
عالمی ورثہ دن یا یادگاروں اور مقامات کا بین الاقوامی دن(آئی ڈی ایم ایس)آج ’ورثہ تبدیلی‘موضوع کے ساتھ منایا جارہا ہے۔انسانی ورثے کو محفوظ کرنے اور اس سے جڑی تنظیموں کی تمام کوششوں کو منظوری دینے کے لئے ہرسال 18اپریل کو عالمی ورثہ دن منایا جاتا ہے۔ اس سال کا موضوع موسمیاتی کارروائی کے سلسلے میں جاننے کے روایتی طریقوں اور معلوماتی نظام کے بارے میں سیکھنے کے تعلق سے سوالوں کے جواب دینے اور موسمیاتی کارروائی کے توسط سے کمزور برادریوں کے یکساں تحفظ کی حمایت کرنے کے لئے ثقافتی ورثے کا استعمال کیسے کریں، اس کا جواب دیتے ہوئے اقوام متحدہ دہائی کی کارروائی کا موقع فراہم کرتی ہے۔
مرکزی وزیر ثقافت جناب جی کشن ریڈی نے اپنے ایک پریس بیان میں عالمی ورثہ دینے کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ جناب ریڈی نے کہا’’اس عالمی ورثہ دن پر جب دنیا اپنے بزرگوں سے ملی وراثت کی مالا مال ثقافتی وراثت کو بچانے کی اپنی کوششوں کا جشن منارہی ہے، ہندوستان کو بھی اس محاذ پر اپنی کوششوں پر فخر ہے۔ پچھلے 9برسوں میں ہندوستان کی ثقافتی روایتوں اور مالا مال ورثے کو اولیت دی گئی ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں حکومت ہند ’ترقی بھی وراثت بھی‘کے موضوع پر کام کررہی ہے۔ جہاں ترقیاتی کام اورفروغ ہمارے ثقافتی مقامات کو محفوظ کرنے کے لئے ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یہ یقینی بنانے کے لئے آگے آکر قیادت کی ہے کہ ملک کی مالا مال تہذیبی تاریخ کو عالمی سطح پر مناسب قبولیت ملے۔ مودی سرکار کو ملک کی مالا مال ثقافت سے پوری طرح جانکاری ہے اور اس نے ہماری وراثت کو محفوظ کرنے کے لئے انتہائی ضروری قدم اٹھائے ہیں۔ یادگاروں کے تحفظ پر اضافی زور دینے کے علاوہ تحفظاتی پالیسیوں پر ہمارے شہریوں کو تربیت دینے والے عالمی سطح کے اداروں کےقیام تک سرکار نے ہماری ثقافتی املاک کو بنائے رکھنے کے لئے کئی پہل کی ہیں۔ سرکار نے ہماری نوجوان نسل کو ہندوستانی تاریخ کی مالا مال سمجھ دینے کے لئے قومی اہمیت کی کئی یادگاروں کی بھی تعمیر کی ہیں۔‘‘
عالم ورثہ دن کے موقع پر وزیر ثقافت جناب جی کشن ریڈی نے ٹوئٹ کرکے شہریوں سے ہمارے ورثے کو آنے والی نسلوں کے لئے محفوظ کرنے پر اصرار کیا۔
حکومت ہند نے قدیم تہذیب کی تاریخ کو محفوظ کرنے، ثقافتی اور روحانی ورثے کا تحفظ کرنے اور دنیا بھر میں ہندوستانی معلوماتی نظام اور روایتوں کی تشہیر کرنے کے لئے کئی قدم اٹھائے ہیں۔ ہمارے دیوتاؤں کی مورتیوں کو گھر لانا ایک ایسی پہل ہے، جو ہماری وراثت کو محفوظ کرنے اور حوصلہ افزائی کرنے اور تشہیر کرنے میں پوشیدہ ہے۔ مرکزی وزیر نے کی جارہی کوششوں کے بارےمیں بتاتے ہوئے کہا ’’ہندوستان کی وراثت پر سرکار کے فوکس کا اثر نتائج کے ساتھ واضح طور سے دکھائی دے رہا ہے۔ سال 2014 کے بعد سے 230 سے زیادہ قدیم باقیات کو واپس لایا گیا ہے۔ ہندوستانی بنیاد کی کل 244 غیر معمولی قدیم باقیات میں سے جنہیں غیر ممالک سے ہندوستان واپس لایا گیا ہے، 231 کو سال 2014 کے بعد واپس لایا گیا ہے۔ امریکہ، برطانیہ، سنگاپور اور آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک سے تقریباً 72 قدیم باقیات کو واپس لانے کا عمل چل رہا ہے۔ ہمارے وزیر اعظم جی نے کئی غیر ملکی دوروں پر عالمی لیڈروں و کثیر فریقی اداروں کے ساتھ اس معاملے پر بات چیت کی ہے اور آج لاتعداد ملک چوری کئے گئے فن پاروں وقدیم باقیات کو واپس بھیجنے کے لئے خود ہندوستان پہنچ رہے ہیں۔‘‘
کئی دہائیوں کے بعد نریندر مودی سرکار کی کوششوں کے توسط سے تہذیبی اہمیت کے مختلف مقامات کی بازآبادکاری اور احیاء کیا گیا ہے۔ تمام روحانی ورثے کے مقامات میں عالمی سطحی سہولتیں یقینی بنانے کے لئے کئے گئے کاموں پر بولتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا’’پورے ہندوستان میں وراثتی مقامات کی احیاء اور از سر نو ترقی پر مسلسل توجہ دی گئی ہے، ایسی کئی مثالیں ہیں۔جیسے کاشی وشوناتھ کوریڈور اور وارانسی میں کئی دیگر پروجیکٹ، جنہوں نے شہر کی گلیوں ، گھاٹوں اور مندر کمپلیکس کو بدل دیا ہے۔درحقیقت سال 1777 میں اہلیہ بائی ہولکر کے بعد سے تقریباً 250 برسوں میں کاشی میں یہ پہلا انقلابی پروجیکٹ ہے۔ 900 کلو میٹر کا چار دھام، سڑک پروجیکٹ جو کیدار ناتھ ، بدری ناتھ ، یمنوتری ، گنگوتری کے چار مقدس دھاموں کو ہرموسم میں بلا رکاوٹ سڑک رابطہ فراہم کرے گا۔ سومناتھ مندر کا از سر نو تعمیری پروجیکٹ، اجین مہاکال کوریڈور ، ایودھیا میں جاری رام مندر کی تعمیر دیگر مثالیں ہیں، جہاں ہم اپنی روحانی وراثت کا از سر نو فروغ کررہے ہیں۔‘‘
حکومت ہند بودھ وراثت کو محفوظ کرنے اور دنیا بھر میں بھگوان بودھ کے پیغام کو لے جانے پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔ مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کہا ’’بھگوان بودھ کی وراثت کو ساجھا کرنے والے ممالک کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کو مضبوط کرنے کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اسے اپنے فرض کے طور پر لیا ہے۔ ہماری سرکاری عقیدت مندوں کے لئے ایک مکمل روحانی تجربے کو یقینی بنانے کے لئے عالمی سطح کے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ بودھ سرکٹ تعمیر کررہی ہے۔ نومبر 2021 میں ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہاپری نروان مندر ، جہاں بھگوان بودھ نے نروان حاصل کیا تھا، تک آسانی رسائی کی سہولت کے لئے اترپردیش میں کشی نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کیا۔ مئی 2022 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھگوان بودھ کی جائے پیدائش پر 100کروڑ کی لاگت سے لمبنی میں بودھ ثقافت اور وراثت کے لئے تکنیکی طور سے جدید انڈیا انٹرنیشنل سینٹر کی بنیاد رکھی۔ وزارت ثقافت سودیش درشن یوجنا کے ایک حصے کی شکل میں کشی نگر سراوستی اور کپل وستو کے آس پاس بودھ سرکٹ تیار کررہی ہے۔ کل ملاکر اترپردیش، مدھیہ پردیش، بہار، گجرات اور آندھرا پردیش میں بودھ سرکٹ کی ترقی کے لئے کئی پروجیکٹ پہلے ہی پورے ہونے والے ہیں۔‘‘
مرکزی سرکار ہندوستانی ثقافت اور وراثت کو محفوظ کرنے کے لئے ’مکمل سرکار‘کا وژن بھی اپنا رہی ہے۔ کئی مرکزی وزارتیں جیسے وزارت سیاحت، وزارت ثقافت، وزارت شہری ہوابازی، قبائلی امور کی وزارت، نمامی گنگے اور سوچھ بھارت جیسی پہل وغیرہ تمام ہندوستانی وراثت کے تحفظ کے سلسلے میں مجموعی نتائج کے لئے ایک ساتھ آرہے ہیں۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 4245)
(Release ID: 1917796)
Visitor Counter : 125