وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر پرشوتم روپالانے امنگوں والے ضلع کے پروگرام کے تحت آسام کا دورہ کیا، جس کے ذریعے ضلعوں کی زمینی صورتحال کو سمجھا جا سکے اور پسماندہ ضلعوں کی سماجی، اقتصادی صورتحال میں بہتری لانے کے لئے انہیں مدد فراہم کی جا سکے
جناب روپالا نے ماہی پروری کے شعبے کی ترقی کے لئے مستفیضین اور دیگر فریقوں کے ساتھ بات چیت کی
جائزہ میٹنگ پروگرام میں ماہی پروری کے شعبے کا احاطہ کرنے والے دور رَس اثرات کے ساتھ جامع طریقے سے کئی ترقیاتی مسائل کا حل تلاش کرنے کی بات کی گئی
Posted On:
17 APR 2023 7:42PM by PIB Delhi
ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر پرشوتم روپالا نے 16 اپریل 2023 کو شروع ہوئے ‘‘ امنگوں والے ضلع پروگرام’’ کے لئے گوہاٹی، آسام کا دورہ کیا، جس کا اختتام 17 ؍اپریل 2023 کو دیگر کام سمیت ماہی پروری کے شعبے کی ترقی کا جائزہ اور مضبوطی کے نقطۂ نظر اور مقاصد کے ساتھ ختم ہوا۔ وزیر موصوف نے ماہی پروری کے شعبے کی ترقی کے لئے مستفیدین اور دیگر فریقوں کے ساتھ بات چیت کی۔

جناب پرشوتم روپالا کا یہ پروگرام امنگوں والے ضلع پروگرام کے تحت زمینی صورتحال کو سمجھنے اور مختلف پہلوؤں پر جانکاری مشترک کرتےہوئے سب سے پسماندہ ضلعوں کی سماجی – اقتصادی صورتحال میں بہتری لانے میں ان کی مدد کے لئے تھا۔ یہ پروگرام ماہی پروری شعبے کی ترقی کے سلسلے میں زراعت، بنیادی ڈھانچے وغیرہ جیسے سماجی – اقتصادی موضوعات کے تحت مختلف امور پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے نافذ کیاگیا۔

جناب پرشوتم روپالا نے بار پیٹا، بَری بری جھار اور ہاؤلی جیسے مختلف مقامات پر مچھلی کسانوں، ماہی گیروں اور دیگر معزز افراد ؍ افسران، پی ایم ایم ایس وائی اور کے سی سی ، کے مستفیضین کے ساتھ بات چیت کی ۔ انہوں نے آسام سمیت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پی ایم ایم ایس وائی اسکیم کے نفاذ پر روشنی ڈالی اور اِن پر تفصیلی بات چیت کی، جس سے مستفیدین، ماہی گیروں، مچھلی کسانوں اور دیگر فریقوں کو پی ایم ایم ایس وائی اور کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی) جیسے پروگراموں کو اپنانے سے فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) اور دیگر ہمہ جہت نیلگوں انقلاب کی کوششوں کے سلسلے میں مچھلی کی پیداوار اور پیداواریت (اِن لینڈ، ٹھنڈے پانی میں ماہی پروری) بڑھانے پر زور دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے مستقبل میں مچھلی کسانوں اور متعلقہ سرگرمیوں کے لئے کے سی سی کے فوائد کا استعمال کرنے کی بات کی۔ انہوں نے رضاکاروں سے پی ایم ایم ایس وائی ، کے سی سی جیسی اسکیموں کے لئے بیداری بڑھانے میں مدد کرنے کی بھی درخواست کی، جس سے مستفیضین اس کا فائدہ اٹھا سکیں۔
اس کے علاوہ مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نےزمینی مسائل کو بہتر طریقے سے سمجھنے کے لئے موسیٰ جنگل، مانس نیشنل پارک بار پیٹا، بکری فارم، بربری جھار، جناب ہیمنت ڈیکا کے ماہی پروری کے فارم، بار پیٹا اور تغذیاتی بازآبادکاری مرکز، ہاؤلی کا دورہ کیا۔

مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے مستفیدین ، مچھلی پالنے والوں اور ماہی گیروں کے ساتھ بات چیت کی۔ اس بات چیت میں انہوں نے لوگوں کے ساتھ درپیش مسائل سے باہر نکلنے کی بات کی اور کہا کہ ماہی پروری کی ترقی میں بہتری لانے کے لئے کام کیا جائے گا۔
جائزہ میٹنگ پروگرام آنے والی نسلوں پر طویل مدتی اثرات ڈالے گا اور ماہی پروری کے شعبے کا احاطہ کرنے والے دور رس اثرات کے ساتھ وسیع طور پر کئی ترقیاتی امور کے ساتھ ساتھ مسائل کو بھی حل کرے گا۔
***
ش ح ۔ ف ا ۔ ک ا
(Release ID: 1917536)
Visitor Counter : 121