زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے زرعی چیف سائنسدانوں (ایم اے سی ایس) کے جی20 اجلاس کا افتتاح کیا
Posted On:
17 APR 2023 6:28PM by PIB Delhi
شہری ہوا بازی اور سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج وارانسی میں زرعی چیف سائنسدانوں (ایم اے سی ایس) کی جی20 میٹنگ کا افتتاح کیا۔ ایم اے سی ایس ہندوستان کی جی20 چیئرمین شپ کے دوران 100 ویں میٹنگ ہے۔
جنرل (ڈاکٹر) سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کی جی20 چیئرمین شپ کا تھیم ’ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل‘ ایسڈ ی جی اور ایم اے سی ایس کے تھیم کو آگے بڑھاتے ہوئے، ”صحت مند لوگوں اور پودوں کے لیے پائیدار زراعت اور خوراک کے نظام“ کے حصول کے لیے اجتماعی کوششوں کی نمائندگی کرتا ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ بائیو فورٹیفائیڈ فصلوں کی اقسام خواتین اور بچوں کی صحت کو بہتر بنانے اور غذائی مسائل کے حل کے لیے بہت ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں 50 لاکھ ہیکٹر سے زائد رقبے پر مختلف فصلوں کی بائیو فورٹیفائیڈ اقسام کاشت کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فصلوں، باغبانی، مویشیوں، ماہی گیری، مٹی اور پانی کی مہارت/ زرعی مشینری کے شعبے میں مہارت کے ساتھ، آئی سی اے آر انسٹی ٹیوٹ اور کے وی کے کی آل انڈیا موجودگی اور کسانوں کی پہنچ کا استعمال پودوں، جانوروں، انسانوں اور مشین کے ساتھ آئی سی ٹی انٹرفیس فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
جنرل (ڈاکٹر) سنگھ نے زور دے کر کہا کہ جی-20 ممالک کو پائیدار زرعی طریقوں کے متنوع شعبوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے جن میں فصلوں کی پیداوار کے نظام میں تنوع، آبی وسائل کا انتظام اور کھادوں کا مؤثر استعمال، باغبانی کا انتظام اور مٹی کی صحت کے انتظام کو فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کو جی20 ممالک اور پوری دنیا میں کاشتکاری کو آسان بنانے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی تجویز پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2023 کو شری انّ (موٹے اناج) کا بین الاقوامی سال قرار دیا ہے جس سے دنیا کو شری انّ کے فوائد سے آگاہ اور با خبر کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے اسے ایک عوامی تحریک بنا دیا ہے اور تمام جی20 ممالک سے اس اقدام کی حمایت کرنے کی درخواست کی ہے۔
ڈاکٹر ہمانشو پاٹھک، سکریٹری (ڈی اے آر ای) اور ڈی جی (آئی سی اے آر) اور ایم اے سی ایس، چیئرمین نے اس موقع پر شرکت کی اور میٹنگ کی کارروائی کی صدارت کی۔
جناب سنجے گرگ، ایڈیشنل سکریٹری (ڈی اے آر ای) اور سکریٹری (آئی سی اے آر) نے میٹنگ میں موجود مندوبین اور معززین کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ جوار کے بین الاقوامی سال - 2023 کے موقع پر، ہندوستان نے جوار اور دیگر قدیم اناج پر بین الاقوامی ریسرچ اقدام (مہا رشی) پر ایم اے سی ایس کے ذریعہ اسے اپنانے کے لیے جی20 تعاون کی تجویز بھی پیش کی ہے۔
اس کے بعد زرعی خوراک کے نظام کی تبدیلی کے لیے اختراعات اور تکنیکی مداخلت، خوراک کی حفاظت اور غذائیت کے حصول کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی میں فرنٹیئرز، غذائیت کی قیمت بڑھانے کے لیے غذائی فصلوں میں بایو فورٹیفیکیشن، جوار اور دیگر قدیم اناج پر بین الاقوامی تحقیقی اقدام (مہاریشی)، ایک مربوط اور یکجا کرنے والے نقطہ نظر کے طور پر ایک صحت: مربوط کارروائی کے لیے شراکتیں اور حکمت عملی، سرحدی کیڑے اور بیماریاں: لچک دار زرعی خوراک کے نظام کے لیے تحقیق و ترقی کی ترجیحات، پائیدار ایگری فوڈ سسٹمز کے لیے موسمیاتی لچک دار ٹیکنالوجیز اور اختراعات، فطرت کے لیے مثبت زرعی سائنس: لچک دار ایگری فوڈ سسٹم کی تعمیر کے لیے، بائیولوجیکل نائٹریفیکیشن مزاحمت (بی ای نائی: جی ایچ ایس کے اخراج کو کم کرنا اور فصلوں کی پیداوار میں اضافہ پر بات چیت ہوئی۔ 18 اپریل کو، مندوبین ڈیجیٹل زراعت اور پائیدار ایگری ویلیو چین، زرعی تحقیق و ترقی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر غور و خوض کریں گے اور جی-20 ممبر ممالک کے درمیان ایم اے سی ایس اعلامیہ پر بات چیت ہوگی۔
جی20 کے رکن ممالک یعنی آسٹریلیا، ارجنٹائن، برازیل، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، جمہوریہ کوریا، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، ترکی، برطانیہ، امریکہ سے تقریباً 80 غیر ملکی مندوبین اور یورپی یونین؛ مدعو مہمان ممالک، یعنی بنگلہ دیش، مصر، ماریشس، نیدر لینڈز، نائجیریا، عمان، سنگاپور، اسپین، یو اے ای، ویت نام اور بین الاقوامی تنظیمیں جیسے اقوام متحدہ، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، ورلڈ بینک، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن، ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن، ایف ایس بی، او ای سی ڈی، علاقائی تنظیمیں اے یو، اے یو ڈی اے-این ای پی اے ڈی، ایشیان اور ہندوستان کی طرف سے خصوصی مدعو یعنی بین الاقوامی سولر الائنس، سی ڈی آر اور ایشیائی ترقیاتی بینک تین روزہ اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔
*************
ش ح۔ ف ش ع- ک ا
U: 4208
(Release ID: 1917485)
Visitor Counter : 158