صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
ٹاٹا بلڈنگ انڈیا اسکول کا مضمون نویسی کا مقابلہ جیتنے والوں نے صدر سے ملاقات کی
Posted On:
17 APR 2023 6:52PM by PIB Delhi
ٹاٹا بلڈنگ انڈیا اسکول مضمون نویسی مقابلہ 2019-20 کے فاتحین نے آج (17 اپریل 2023) کو راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے ٹاٹا بلڈنگ انڈیا اسکول مضمون نویسی مقابلے کے فاتحین کو مبارکباد دی۔ انہوں نے نوجوان ذہنوں کو یہ پلیٹ فارم فراہم کرنے پر منتظمین کی بھی تعریف کی تاکہ وہ قومی اہمیت کے کسی مخصوص موضوع یا سماجی مسائل پر تحریری طور پر اپنے خیالات کا اظہار کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے تخیل کو روشن کرنے اور نوجوانوں میں فخر اور قوم کی تعمیر کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے یہ ایک اچھا اقدام ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ”امرت کال“ کے دوران مضمون نویسی کے مقابلے کا موضوع ”ایک عظیم ہندوستان کی تعمیر کے لیے میں پانچ چیزیں کروں گا“ کافی متعلقہ ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ جب ہندوستان اپنی آزادی کے 100 سال کا جشن منائے گا تو ان نوجوان ذہنوں کا تعاون پورے ملک کی بہتری کے لیے ہوگا۔ انہوں نے بچوں سے زور دے کر کہا کہ وہ بڑے خواب دیکھیں اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی بھر پور کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا تمام بچوں کے لیے یہ پیغام ہے کہ وہ دوسروں کے ساتھ اچھا سلوک کریں۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- ک ا
U: 4206
(Release ID: 1917440)
Visitor Counter : 137