وزارت دفاع

وزیر اعظم جناب  نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان ثقافتی احیاء کے عہد میں داخل ہوگیا ہے:سومناتھ میں رکشامنتری جناب راجناتھ سنگھ

Posted On: 17 APR 2023 2:18PM by PIB Delhi

وزیر اعظم   جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان ثقافتی احیاء کے عہد میں داخل ہو گیا ہے۔ یہ بات رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ نے 17اپریل 2023 کو گجرات کے سومناتھ میں منعقد سوراشٹر –تمل سنگمم میں اپنے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ سرکار لوگوں کو اس    ملک کی صدیوں پرانی روایتوں اور ثقافتوں سے جوڑنے کے لئے کئی قدم اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنی مضبوط جڑوں کے ساتھ ہندوستان کی رواتیں کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کی صلاحیت و اہلیت فراہم کرتے ہوئے ہماری طاقت اور اتحاد کا   مظاہرہ کرتی ہیں۔

رکشامنتری نے ’ثقافتی تحفظ‘کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور اسے سرحدوں کا تحفظ اور غذا ، توانائی،  ماحولیات، سائبر و خلاء جیسے دیگر پہلوؤں کی طرح ضروری قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکارثقافتی تحفظ پر زور دے رہی ہے اور ثقافتی اتحاد بنائے رکھنے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔انہوں نے اس انعقاد –سوراشٹر اور تمل ناڈو کے سماگم –کو ہندوستان کی ثقافتی اتحاد کا ایک جشن  اور ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘کی ایک بہترین مثال قرار دیا۔

سوراشٹر اور تمل ناڈو  کے درمیان ثقافتی ربط کے بارے میں بولتے ہوئے جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ تعلق ایک ہزار سال سے بھی زیادہ پرانا ہے۔ انہوں نے کہا ’’سوراشٹر پر 11ویں صدی کے آس پاس غیر ملکی حملہ آوروں کے ذریعے کئی بار حملہ کیا گیا تھا۔ جب وہ دور تھا ، جب سوراشٹر سے بڑی تعداد میں لوگ جنوبی ہندوستان کی طرف ہجرت کرگئے تھے۔ اس دوران تمل ناڈو کے لوگوں نے اس کا استقبال کیا اور انہیں ایک نئی زندگی شروع کرنے میں مدد کی۔‘‘انہوں نے سوراشٹر اور تمل ناڈو کے بیچ صدیوں پرانے ربط کی کئی مثالیں دیں اور اسے متحدہ ہندوستان کے سنہرے ابواب میں سے ایک بتایا۔

اس موقع پر تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سندر راجن ، صحت و خاندانی بہبود کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ اور گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر پٹیل جی موجود تھے۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 4194)



(Release ID: 1917418) Visitor Counter : 85