نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

اٹل اختراعی مشن اور زراعت و کسانوں کی بہبود کی وزارت نے کے وی کے ایس اور اے ٹی ایم اے کے ساتھ اے ٹی ایل ایس منسلک کرکے ہندوستان میں زراعت سے متعلق اختراعات کو تعاون دینے کیلئے اشتراک کیا ہے

Posted On: 13 APR 2023 5:46PM by PIB Delhi

اٹل اختراعی مشن (اے آئی ایم)، نیتی آیوگ اور زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت ہندوستان بھر میں اسکولی طلباء میں زراعت کے شعبے میں اختراع کو فروغ دینے کیلئے ایک ساتھ جمع ہوئے ہیں اور آپس میں تعاون کرنے کا اعادہ کیا ہے۔ اس اقدام کے تحت دونوں حکومتی اداروں نے اٹل ٹنکرنگ لیبس کو کرشی وگیان کیندر اور زرعی ٹیکنالوجی مینجمنٹ ایجنسی (اے ٹی ایم ایز) سے جوڑنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اشتراک وزیراعظم جناب نریندر مودی کے وِژن کا نتیجہ ہے جنہوں نے ایک بات چیت کے دوران اس نظریے کا خیال پیش کیا اور ملک بھر میں کرشی وگیان کیندروں کے ساتھ اٹل ٹنکرنگ لیبس کو جوڑنے کی تجویز پیش کی۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے حکومت کے دونوں اداروں کو یہ تجویز بھی پیش کی کہ وہ اٹل ٹنکرنگ اسکولوں کیلئے مٹی کی جانچ کے لیبس کو منسلک کرنے کے نظریے پر بھی غور کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XJG8.jpg

کرشی وگیان کیندر ایک سنگل ونڈو ایگرکلچرل نالج ریسورس اور صلاحیت ساز ی کے سینٹر کے طور پر کام  کرتے ہیں اور یہ اشتراک ضروری معلومات، تربیت اور دیگر اِن پُٹ کے ساتھ بہت سے فریق فراہم کریگا۔ اے ٹی ایم اے کی شراکت داری میں کرشی وگیان کیندر قریبی اٹل ٹنکرنگ لیبس کے ساتھ اشتراک کریں گے تاکہ زراعت سے متعلق اختراع کو تعاون دیا جاسکے۔

نفاذ کے پہلے مرحلے کے دوران، 11 زرعی ٹیکنالوجی ایپلی کیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (اے ٹی اے آر آئیز) میں سے ہر ایک کے تحت ایک کرشی وگیان کیندر شامل ہو گا، جو ٹیکنالوجی کو بیک اسٹاپنگ فراہم کرے گا اور علم کے اشتراک اور مہارت پیدا کرنے کی مشقوں میں سہولت فراہم کرے گا۔کرشی وگیان کیندر کے ماہرین قریبی اٹل ٹنکرنگ لیبس کا ضرورت پر بنیاد پر دورے بھی کریں گے، جبکہ کرشی وگیان کیندر ضرورت کے مطابق لٹریچر، بیج، پودے لگانے کا سامان، اور دیگر معلومات فراہم کریں گے۔ پائلٹ پروجیکٹ کو دو سال بعد مثبت نتائج کا اندازہ لگانے کے بعد توسیع دی جائے گی۔

اس تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے مشن ڈائریکٹر اٹل اختراعی مشن، نیتی آیوگ ، ڈاکٹر چنتن ویشنو نے کہا کہ میرے ذہن میں یہ قدم ہندوستان میں زرعی اختراعات کو تقویت دینے کی جانب ایک اہم قدم ہوگا۔ انہوں نے کہا ‘‘اس تعاون کے دو پہلو ہیں جو بہت سے شعبوں میں نقل کرنے کے قابل ہیں۔ سب سے پہلے، موجودہ حکومتی پلیٹ فارمز کو ایک مقصد سے جوڑنے کا خیال۔ مثال کے طور پر، صحت عامہ کے مراکز اور اے ٹی ایل کو صحت کی بہتر نگہداشت کے لیے اسی طرح منسلک کیا جا سکتا ہے۔ دوئم، بچوں کو معاشرے کے سب سے اہم تبدیلی سازوں کو حقیقی، اہم ترین چیلنجوں اور مواقع سے جوڑنا۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025BXB.jpg

انہوں نے مزید کہا کہ اے آئی ایم اور ایم او اے  اینڈ ایف ڈبلیو دونوں ایم او اے اینڈ ایف ڈبلیو میں  ایک سہ ماہی نمائش تیا رکرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں جہاں زرعی طالب علم اختراع کاروں کے اسٹریم کو اٹل اختراعی مشن کے ذریعے سہولت کار ی کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اے آئی ایم نےایم او اے اینڈ ایف ڈبلیو کے ذریعے اشتراک کردہ کرشی وگیان کیندروں اور اے ٹی ایم ایز کی فہرست کی بنیاد پر 55اے ٹی ایل ایس کی ایک فہرست کی نقشہ سازی کی ہے اور اسے مشترک کیا ہے۔ جن میں 5 اے ٹی ایل ایس کے ساتھ ہر 11 کرشی وگیان کیندر وں، اے ٹی ایم ایز کی نقشہ سازی شامل ہے۔

اس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے  ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو، ایم او اے اینڈ ایف ڈبلیو کے سکریٹری منوج آہوجا نے زراعت کے مختلف چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اس تعاون کے امکانات کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس فریم ورک کے تحت، ایم او اے اینڈ ایف ڈبلیو اور اے ٹی ایل مسئلہ تلاش کرنے کا پلیٹ فارم تیار کر سکتے ہیں اور ہیکاتھون کا اہتمام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے فارم سیکٹر کے مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے ‘‘مربوط سیکھنے کا طریقہ’’ اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003U2PV.jpg

اٹل ٹنکرنگ لیب پہل سے ایم او اے اینڈ ایف ڈبلیو کے اہل کاروں کو جانکاری فراہم کرنے کیلئے 12اپریل 2023 کو ایک اسکولی دورے کا اہتمام کیا گیا۔ ایم او اے اینڈ ایف ڈبلیو کے ایک وفد نے دہلی کے ساکیت میں واقع امیٹی انٹرنیشنل اسکول میں اے ٹی ایل لیب کا دورہ کیا جہاں انہیں ان اختراعات کو دیکھنے کا موقع ملا جو مختلف سیکٹروں کے نوجوان اسکولی طلباء کی طرف سے تیا رکیا گیا تھا جس میں زراعت سے متعلق اختراعات کو شامل کیا گیا ہے۔ اپریل 2023 کے آخری ہفتے میں اسی طرح کا آئی سی اے آر کیلئے ایک دورے کا منصوبہ ہے۔

اے آئی ایم اور ایم او اے اینڈ ایف ڈبلیو کے درمیان یہ تعاون ہندوستان میں زرعی شعبے کی ترقی اور ترقی کی سمت ایک اہم سنگ میل ہے اور اٹل انوویشن مشن ملک کے نوجوانوں میں اختراعات اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

دریں اثنا، اے ٹی ایل اسکولوں کے وی جنک پوری، ڈی اے وی وسنت کنج اور ایمیٹی انٹرنیشنل اسکول کے نوجوان طالب علموں نے بھی اپنے اے ٹی ایل کے تجربات کا اشتراک کیا اور زراعت کے شعبے میں اپنی اختراعات کے بارے میں بات کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004XBEO.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ح ا۔ع ن۔

U-4191


(Release ID: 1917284) Visitor Counter : 161


Read this release in: English , Hindi , Marathi