کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

جناب پیوش گوئل نے اٹلی کے انٹرپرائزز اور میڈ    اِن اٹلی  کے وزیر مسٹر اڈولفو اُرسو اور مسٹر میٹیو سالوینی، نائب وزیر اعظم اور انفراسٹرکچر اور پائیدار نقل و حرکت کے وزیر سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر وسیع تبادلہ خیال کیا

Posted On: 14 APR 2023 12:36PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے عزت مآب مسٹر اڈولفو اُرسو، وزیر برائے انٹرپرائزز اینڈ میڈ اِن اٹلی، حکومتِ اٹلی سے کل روم میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ شری گوئل کے ساتھ سینئر حکام اور کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی ) کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی تجارتی وفد بھی تھا، جب کہ وزیر ارسو کے ساتھ ان کے نائب وزیر ویلنٹینو ویلنٹینی اور دیگر سینئر افسران بھی تھے۔

دونوں وزراء نے اٹلی کی وزیر اعظم محترمہ جارجیا میلونی کے ہندوستان کے حالیہ دورہ کے دوران دوطرفہ تعلقات کو سٹریٹجک شراکت داری تک لے جانے پر روشنی ڈالی۔ جناب گوئل نے ہندوستان کی متاثر کن ترقی کی کہانی پر روشنی ڈالی جس میں نوجوانوں کی طاقت، ڈیجیٹلائزیشن اور 140 کروڑ آبادی کی امنگوں کے ساتھ مالی شمولیت شامل ہے۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے صاف توانائی  کے حصول کے میدان میں ہندوستان کی کامیابی پر بھی زور دیا اور اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان نے 2021 میں قابل تجدید توانائی سے اپنی نصب شدہ توانائی کی 40 فیصد صلاحیت حاصل کر لی ہے اور 2030 تک 500 گیگا واٹ کی پیداوار کا ایک جرأت مندانہ ہدف مقرر کیا ہے۔ ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کو منفی اثرات سے پاک اور بے عیب معیاری مصنوعات کے لیے مینوفیکچرنگ کا مرکز بنانے کے مقصد سے میک ان انڈیا پہل کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان 2047 تک  یعنی اگلے 25 برسوں میں موجودہ 3.5 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت سے کئی گنا بڑھ کر ترقی یافتہ ملک بننے کی خواہش رکھتا ہے۔

جناب گوئل نے وزیر ارسو کو عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے قومی بنیادی ڈھانچہ پائپ لائن کے تحت 1.4 ٹریلین  امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ دونوں وزراء نے میک اِن انڈیا اور میڈ اِن اٹلی کے اقدامات کے درمیان باہمی تعاون اور ہم آہنگی کو تسلیم کیا اور ہندوستان اور اٹلی کی کاروباری برادریوں کو ایک دوسرے کے بازار میں سرمایہ کاری کرنے اور ٹیکنالوجی اور اختراع کے تبادلے کی ترغیب دی۔ وزیر ارسو نے کہا کہ دونوں ممالک کو خلا، دفاع، آئی ٹی، توانائی اور زراعت میں شراکت داری قائم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور یورپی یونین کے درمیان منصفانہ، مساوی اور آزاد تجارتی معاہدہ ہونا چاہیے۔ جناب گوئل نے وزیر ارسو کو ہندوستان کے دورے کی دعوت دی۔

سی آئی آئی کی قیادت میں ایک تجارتی وفد نے وزیر ارسو اور ان کے ساتھیوں سے بھی ملاقات کی اور نتیجہ خیز بات چیت کی۔ دونوں وزراء نے دو بڑی معیشتوں کے درمیان پائے جانے  والے وسیع امکانات سے فائدہ اٹھانے کے لیے مزید حمایت  اور تعاون پر زور دیا۔

شام کو، جناب گوئل نے نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے انفراسٹرکچر اور پائیدار نقل و حرکت، حکومت اٹلی، عزت مآب مسٹر میٹیو سالوینی سے ملاقات کی۔  دونوں فریقوں نے پائیدار نقل و حرکت کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ شری گوئل نے حکومت ہند کے اہم اقدامات - پی ایم گتی شکتی اور قومی انفراسٹرکچر پائپ لائن پر زور دیتے ہوئے  پروگرام کےلئےمختص مال بردار راہداریوں، بندرگاہوں، ہوائی اڈوں اور تیز رفتار ریلوے لائنوں کے شعبوں میں اطالوی سرمایہ کاری کو بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے ہندوستان میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لئے مختص کئے گئے 1.4 ٹریلین امریکی ڈالر کے بارے میں ذکر کیا۔ پائیداری کے معاملے پر، شری گوئل نے مزید پائیدار اور کم کاربن والی معیشت کے لیے قابل تجدید توانائی میں اپنی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا۔ نائب وزیر اعظم سالوینی نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں بڑے پیمانے پر پیش رفت دیکھنے کے لیے ہندوستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے سسلی کو زمینی قطعے سے ملانے کے لیے دنیا کے سب سے طویل سسپنشن پل کی تعمیر کے فلیگ شپ پروجیکٹ کے بارے میں بھی بتایا۔ جناب گوئل نے کہا کہ ثقافت، پکوان، زبانیں اور فلمیں لوگوں کے درمیان رابطوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور یہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی پروگراموں پر مبنی سفارت کاری کو فروغ دینے میں کلیدی محرک ہیں۔

روم میں اپنے دو دن طویل قیام کے دوران، جناب گوئل نے 2 نائب وزیر اعظم  مسٹر تاجانی اور مسٹر سالوین، ایک کابینی وزیر  مسٹر ارسو، 3 نائب وزراء - مسٹر سیرییلی، مسٹر سلی اور مسٹر ویلنٹینی، اطالوی نائب صدر سینیٹ، سین گیسپاری، انڈیا-اٹلی فرینڈشپ گروپ کے صدر، مسٹر سین ترزی، 8 اراکین پارلیمنٹ اور تقریباً سو چیرمین، منیجنگ ڈائریکٹرس، سی ای اوز اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری اور تجارتی انجمنوں کے سربراہان کے ساتھ ملاقاتیں اور بات چیت کی۔ مصروفیات میں 8 سرفہرست اطالوی کمپنیوں کے سربراہان اور سی ای اوز کے ساتھ ون آن ون ملاقاتیں بھی شامل تھیں۔

 

**********

ش ح۔ س ب ۔ ف ر

U. No.4180



(Release ID: 1917239) Visitor Counter : 119