وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

ممبئی میں 7 روزہ ایس سی او ملیٹس فوڈ فیسٹیول کا آغاز، رکن ممالک کے خانساموں نے موٹے اناج  کے کھانوں کی نمائش کی

Posted On: 14 APR 2023 3:13PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت برائے سیاحت شری پد نائک نے جمعرات کو ممبئی کے تاج محل پیلس میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے ملٹس فوڈ فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ عوام 19 اپریل تک ہوٹل کے شامیانہ ریسٹورنٹ میں دوپہر اور رات کے کھانے کے لیے قزاکستان، کرغزستان، ازبکستان، روس اور ہندوستان کے باورچیوں کے تیار کردہ مختلف موٹے اناجوں سے بنے مختلف کھانوں کا مزہ لے سکتے ہیں۔

https://ci3.googleusercontent.com/proxy/L-rWnq-pHLP67OQWl0adlo4nIHRvxvroVT4QrwxHfvlBRYYDAWRolpM5WEavUYLHslwmo0-VKR8-TXSHeq00b7apFiGnuy0fh9Z6AjKhhnowESnqhfHq56QC=s0-d-e1-ft#https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/turism1OORU.JPG

سات روزہ میلے کا اہتمام وزارت سیاحت، حکومت ہند کی طرف سے ہوٹل تاج محل پیلس میں ملیٹس کے بین الاقوامی سال (آئی وائی ایم2023) کی مناسب سے کیا جا رہا ہے۔ فوڈ فیسٹیول میں موٹے اناج  سے بنائے گئے مختلف نامیاتی کھانے پیش کیے گئے ہیں جنہیں ایس سی او ممبر باورچیوں نے ہاتھ سے منتخب کیا ہے۔

افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر شری پد نائک نے کہا کہ ایس سی او ممالک میں ثقافتوں اور روایات کا ایک غیر معمولی امتزاج ہے، جو ان کے کھانوں میں اچھی طرح سے جھلکتا ہے۔ ایس سی او ممالک کے کھانے کھانے سے محبت کرنے والوں کو منفرد لذت فراہم کریں گے۔ اقوام متحدہ نے سال 2023 کو موٹے اناج  کا بین الاقوامی سال قرار دیا جس کا مقصد دنیا بھر میں موٹے اناج  کی پیداوار اور استعمال میں اضافہ کرنا ہے۔ اس کے پیچھے نظریہ موٹے اناج  کو فروغ دینا ہے کیونکہ وہ موسمیاتی اعتبار سے لچکدار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موٹے اناج  کا استعمال دنیا کو اقوام متحدہ کے کم از کم چھ پائیدار ترقی کے اہداف کو پورا کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پائیدار ترقی کی طرف ایک زبردست اقدام ہے۔

https://ci6.googleusercontent.com/proxy/QTgPSUINKdiH_ZUUQYk6q25lYyNCNArjDiLjQ7Fj_sdAr8Tl91VxXzSFs9Lz_YfHFWzEOHSaBXkyIyM2_IHoKYSH03aWW9mhmkEUdEebXr0mqhBMobfBiwQr=s0-d-e1-ft#https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/turism2TNCZ.JPG

وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں حکومت ہند نے آئی وائی ایم  2023 کی تجویز کو سپانسر کیا جسے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے قبول کر لیا۔ یہ اعلان ہندوستان کے لیے آئی وائی ایم کو منانے میں سب سے آگے رہنے کے لیے اہم رہا ہے۔ وزیر  موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہندوستان کو موٹے اناجوں کے لیے عالمی مرکز کے طور پر رکھنے کے ساتھ ساتھ آئی وائی ایم 2023 کو ایک ‘عوامی تحریک’ بنانے کے اپنے وژن کو بھی شیئر کیا ہے۔

https://ci5.googleusercontent.com/proxy/8IsacGoblC8QwePtGqCoT_dMW08JH_qu54Kdi07UXGas7Ca3H2L7K-yI20o7KkXylG2B0PrWbZguudwR1VBub4OsLAPtdaNaedQqKkcCzLTVH024kGB-VIWa=s0-d-e1-ft#https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/turism3URN3.JPG

انہوں نے ایس سی او کی اگلی صدارت کے لیے قزاکستان کو مبارکباد بھی دی اور یقین دلایا کہ ہندوستان ایس سی او  خطے میں سیاحت کو ایک کامیاب سیکٹر بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

https://ci3.googleusercontent.com/proxy/u8xl6JnKImSiEwCOk5xz_BZGz5rgAJ_1uPl6OokD6ETq-h_FSJARyLPEBRFnjGWCtaKGB9jKXt-fhbGU5nuCLRqylFYWtIAAd4FHADMhjRCDZzlowZgPgEe5=s0-d-e1-ft#https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/turism472ZS.JPG

جبکہ ہندوستان سال 2023 کے لیے ایس سی او کی صدارت کی میزبانی کر رہا ہے، میلٹ فوڈ فیسٹیول چوتھا اور آخری پروگرام ہے جو وزارت سیاحت کی طرف سے صدارت کا جشن منانے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل، وزارت نے 9 سے 11 فروری تک ایس سی او ٹورازم مارٹ، 13 سے 18 مارچ تک کاشی، وارانسی میں ایس سی او ایکسپرٹ لیول ٹورازم ورکنگ گروپ میٹنگ اور ایس سی او ٹورازم منسٹرس میٹنگ کا اہتمام کیا تھا۔

https://ci5.googleusercontent.com/proxy/gzTO3ulmOjIF0a1dhS4F1QYw9_CF0f1Jqiqlgz0xXv16-7nnu4wETPmt7kNMSNKOThTE1BTMjKMpET85Ba8LiyQza0B5inLfMEjduDbDj2uhq7gjeWUBORc0=s0-d-e1-ft#https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/turism5VKKW.jpg

شنگھائی تعاون تنظیم ایک بین الحکومتی تنظیم ہے جس میں آٹھ رکن ممالک - چین، ہندوستان، قزاکستان، کرغزستان، روس، پاکستان، تاجکستان اور ازبکستان، چار مبصر ریاستیں اور 14 ڈائیلاگ پارٹنرز شامل ہیں۔

 

***********

ش ح ۔ا ک۔ع ر

U. No.4183


(Release ID: 1917235) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Marathi , Hindi