کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ریئل اسٹیٹ شعبہ ،بڑے پیمانے پر کاروباری مواقع ، روزگار پیداکرنے اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے لئے دیگر بڑے مواقع فراہم کرے گا: جناب پیوش گوئل
جناب پیوش گوئل نے کانفیڈریشن آف ریئل اسٹیٹ ڈیولپرس ایسوسی ایشن آف انڈیا کے قو می اعزازی تقریب سے خطاب کیا
ہندوستانی ریئل اسٹیٹ کا شعبہ ، ملک کی ترقی کے سفر میں اہم انجن رہا ہے
ریئل اسٹیٹ انضباطی اتھارٹی نے اس شعبے کی ضابطہ سازی اور اس میں شفافیت لانے اور بہتر نظام کے طورطریقوں کو اپنانے میں ایک انقلابی کردار ادا کیا ہے: جناب پیوش گوئل
Posted On:
15 APR 2023 9:17PM by PIB Delhi
تجارت وصنعت ، امور صارفین ، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ بھارتی ریئل اسٹیٹ کا شعبہ ملک کی ترقی کے سفر میں ایک اہم انجن رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ شعبہ بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع فراہم کرتا ہے اور ریئل اسٹیٹ کاروبار میں حکومت کے سرگرم تعاون کے ساتھ گزشتہ کچھ برسوںمیں انتہائی لچیلا پن دکھایا ہے ۔ جناب گوئل نے آج کانفیڈریشن آف ریئل اسٹیٹ ڈیولپرس ایسوسی ایشن آف انڈیا کی قومی اعزازی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔
جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستانی ریئل اسٹیٹ کا شعبہ اہم تجارتی سرگرمیوں میں سے ایک ہے ، جو لوگوں کو بہتر معیار کی زندگی کو یقینی بنانے میں مدد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اگلے دو سے تین برسوں میں تیسرا سب سے بڑا تعمیری سرگرمیوں کا بازار بننے کی جانب گامزن ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ گزشتہ سال مانگ میں اضافے کے بعد اس شعبے کے امکانات میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریئل اسٹیٹ شعبہ ملک میں بڑے پیمانے پر کاروبار کرنے کی سہولت فراہم کرے گا، روزگار کے مواقع پیدا کرے گا اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے لئے دیگر مواقع فراہم کرے گا۔جناب گوئل نے کہا کہ 2023 کے بجٹ میں مرکزی حکومت کے ذریعہ تقریباََدس لاکھ کروڑ روپے کی براہ راست سرمایہ کاری کے ساتھ بنیادی ڈھانچے پر خصوصی طور پرتوجہ مرکوز کی گئی ہے۔اس سے دنیا کو صاف صاف ایک اشارہ مل رہا ہے کہ ہندوستان ترقی کررہا ہے اور خودکو ایک بڑی عالمی عظیم قوت بننے کے لئے تیار کررہا ہے ۔ جناب گوئل نے بتایا کہ پردھان منتری آواس یوجنا ( پی ایم اے وائی ) کے لئے اخراجات میں 66فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا فنڈ ٹئر ٹو ، تھری شہروں اور بڑے اور بہتربنیادی ڈھانچوں کی تعمیر پر مرکو ز ہے۔
جناب گوئل نے کہا کہ ریئل اسٹیٹ انضباطی اتھارٹی (آر ای آر اے ) نے اس شعبے کی ضابطہ سازی اور اس میں سفافیت لانے اور بہتر نظام کے طورطریقوں کو اپنانے میں ایک انقلابی کردار ادا کیا ہے۔ مرکزی وزیر نے اس شعبے کو مدد فراہم کرنے میں حکومت کے کردار کو بھی واضح کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریئل اسٹیٹ کے شعبے کو لچیلا بنانے اور سرگرمیوں کو جاری رکھنے میں آسانی کے لئے جی ایس ٹی کو آسان بنایا گیا ہے۔ جناب گوئل نے کہا کہ دیوالہ اور دیوالیہ پن ضابطے نے اس شعبے میں اعتماد کوبڑھایا ہے اور اب قرض دینے کے خواہشمند بینکوں کا کام چلانا بھی آسان ہوگیا ہے۔
تجارت وصنعت کے وزیر نے کہا کہ رہائش سے متعلق شکایتوں کے موثر اور فوری ازالے نے اس شعبے کو کافی حوصلہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پہل سے ایک مثبت پیغام پہنچا ہے اور اس سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ ایماندار انہ تجارتی امور کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ساتھ ہی ان کی عزت وتکریم اور تشہیر بھی کی جائے گی۔
جناب گوئل نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے لئے کانفیڈریشن آف ریئل اسٹیٹ ڈیولپرس ایسوسی ایشن آف انڈیا کی ستائش کی اور حکومت کے لئے ترقی کے لفظ کے کیا معنی ہیں ، انہیں تفصیل سے بتایا : ان میں بہترین حکمرانی ،ریئل اسٹیٹ کے شعبے اور احیاء ،صفر کاربن کے نظام کے استعمال کا امید افزا طریقہ تلاش کرنا ، خواتین کو بااختیار بنانا ، گھر کے خریداروں اور اس سے وابستہ صنعتوں کے لئے شفافیت اور مجموعی اور پائیدار رہائشی ترقی کے کام شامل ہیں۔
تجارت وصنعت کے وزیر نے جامع ، دیر پا ، زیرو افیکٹ اور شفافیت کے اصول پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ساتھ بہترین حکمرانی کا ہدف مقرر کرنے کا سہرا وزیر اعظم کو دیا۔ جناب گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کو فی الحال ایک ایسے لیڈر کے طور پر اعزاز حاصل ہے ، جنہیں دنیا میں اعلیٰ مقام دیا گیا ہے ۔ یہ ہمیں مشکل وقت میں نظر آتا ہے اوردنیا اس کے لئے بھروسہ کرتی ہے ۔
جناب گوئل نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے قوانین کو منصفانہ اور معقول بنانے کے لئے اہم کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ جن وشواس بل بھی اعتماد کے تئیں ہماری عہد بستگی کو واضح کرتا ہے ۔جناب گوئل نے کہا چونکہ ہم امرت کا ل میں داخل ہوچکے ہیں تو اگلے 25 سالوں میں ہماری پہچان عالمی سطح پر انتہائی اہم مقام کے طور پر بن رہی ہے ۔
جناب گوئل نے ریئل اسٹیٹ شعبے کے سرکردہ کاروباریوں سے اس شعبے میں نمایاں تبدیلی لانے کے لئے نوجوان صلاحیت مند افراد کو آگے لانے کے لئے کام جاری رکھنے کی اپیل کی تاکہ ریئل اسٹیٹ شعبے ،دیر پا ترقی کے اہم عنصر بن سکیں ۔
*************
ش ح۔ع ح ۔ رم
(17-04-2023)
U-4174
(Release ID: 1917230)