زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
وارانسی میں جی20 ایم اے سی ایس میٹنگ مہارشی پہل یعنی موٹے اناج اور دیگر قدیمی اناج کی خصوصیت بیان کریگی
Posted On:
14 APR 2023 1:25PM by PIB Delhi
وارانسی میں 17 سے 19 اپریل کو ہونےو الی جی20 ایم اے سی ایس میٹنگ کے بارے میں ڈی اے آر ای کے سکریٹری اور آئی سی اے آر کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹرہمانشو پاٹھک کا پیغام حسب ذیل ہے:
‘‘زراعت ہندوستان کی تہذیب، ثقافت اور ورثے کی بنیاد ہے۔ ہندوستانی زراعت منفرد، متنوع اور وسیع ہے جو ہماری نصف سے زیادہ آبادی کو ذریعہ معاش اور آمدنی فراہم کرتی ہے۔ پچھلے 75 سالوں کے دوران، ملک نے خوراک کی برآمد کرنے والے ملک کی طرف خود کفیل بنے کی طرف مارچ کیا ہے۔ اس نے سائنس اور پالیسی پر مبنی زرعی انقلابات حاصل کیے ہیں جن میں سبز، سفید، نیلا، پیلا، گولڈن، سلور، براؤن، گرے اور رین بو کے انقلابات شامل ہیں، جس نے ہندوستانی زراعت کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ 1950 سے اب تک خوراک کی پیداوار میں 6 سے 70 گنا اضافہ ہوا ہے اور خالص کاشت شدہ رقبہ میں صرف 1.3 گنا کا اضافہ ہوا ہے۔
جی20 میں زرعی چیف سائنسدانوں (ایم اے سی ایس) کی میٹنگ پائیدار، لچکدار اور منافع بخش زرعی خوراک کے نظام کے حصول کے لیے سائنس پر مبنی حل پیش کرنے کے لیے مشترکہ کارروائی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ بات چیت، غور و فکر اور علم، سائنس اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کے لیے خوراک اور غذائیت کے تحفظ اور جی20 ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اچھا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
ہندوستان کی جی20 کی صدارت کے موضوع ‘‘ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل’’ کے مطابق، زرعی چیف سائنسدانوں (ایم اے سی ایس) کی میٹنگ میں خوراک اور غذائیت کی حفاظت، موسمیاتی تبدیلی کے لیے لچک، ایک صحت کے نقطہ نظر، ڈیجیٹل زراعت اور تحقیق، تعلیم اور توسیع کے لیے نجی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ہندوستان کی صدارت میں 12ویں ایم اے سی ایس کی میٹنگ نے صحت مند لوگوں اور پلانیٹ کے لیے پائیدار زراعت اور خوراک کے نظام کے موضوع کی نشاندہی کی ہے۔ اس موضوع میں، چار ترجیحی شعبے شامل ہیں جن پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ یہ شعبے ہیں، سب سے پہلے ہے خوراک کی یقینی فراہمی اور تغذیہ – سائنس اور ٹیکنالوجی میں فرنٹیئرز کا رول، دوسری، ماحولیاتی لچکدار زراعت اور ایک صحت کے نقطہ نظر کے ذریعے لچک اور پائیدار زراعت سازی، تیسرا شعبہ ہے زرعی تبدیلی کے لیے ڈیجیٹلائزیشن اور آخر میں تحقیق اور ترقی کے لیے سرکاری نجی شراکت داری۔
اس میٹنگ میں مہارشی پہل یعنی موٹے اناج اور دیگر قدیم اناج بین الاقوامی تحقیقی اقدام کی خصوصیت پیش کی جائے گی۔ یہ بین الاقوامی اقدام موٹے اناج کے بین الاقوامی سال 2023 کے مطابق زرعی حیاتیاتی تنوع، خوراک کی حفاظت، اور غذائیت کے ساتھ تحقیق اور آگاہی پر توجہ مرکوز کرے گا۔
ان شعبوں میں، سائنس پر مبنی تکنیکی اور اختراعی حل کو مشترک کرنے میں مدد کے لیے جی 20 ممالک کے ساتھ آنے کے اختیارات تلاش کیے جائیں گے۔
یہ تقریب زراعت کے شعبے میں تحقیق، تعلیم اور توسیع میں تعاون کے نئے مواقع فراہم کرے گی اور بین الاقوامی اقتصادی تعاون کے جی 20 فورم کو مضبوط کرے گی۔ میں اس تقریب کی کامیابی کی خواہش کرتا ہوں’’۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ح ا۔ع ن۔
U- 4176
(Release ID: 1917213)
Visitor Counter : 145