قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اڈیشہ کے راؤر کیلا میں علاقائی آدی مہوتسو اختتام پذیر ہوا


ملک کے مختلف حصوں سے 275 کاریگروں نے اس تقریب میں شرکت کی

Posted On: 15 APR 2023 8:37PM by PIB Delhi

اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ، راؤر کیلا اسٹیل پلانٹ کے اشتراک میں جاری علاقائی آدی مہوتسو اڈیشہ کے راؤر کیلا میں، راؤر کیلا اسٹیل پلانٹ  کے سیل ایکزیبیشن گراؤنڈ میں آج اختتام پذیر ہوگیا۔اختتامی تقریب میں سندر گڑھ کی رکن اسمبلی محترمہ کسم ٹیٹ، بی اور ڈی- ٹریفیڈ کے نائب چیئرمین جناب پبترا کمار کنہر اور سیل کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر جناب پی کے ستپتھی اور دیگر معزز شخصیات  موجود تھیں۔

تقریب کا افتتاح 07.04.2023 کو سندر گڑھ کے رکن پارلیمنٹ اور دفاع سے متعلق پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی  کےصدر جناب جویل اورم نے  کیا تھا۔ این سی ایس ٹی کے ممبر جناب آنند نائک افتتاح کے دوران موجود تھے۔ تقریب  میں وی ڈی وی کے، پی وی ٹی جی، ایف پی او، جی آئی ٹیگ اسٹال، موٹے اناج کے اسٹال سمیت ملک کے مختلف حصوں سے 275 کاریگروں نے شرکت کی، جنھوں نے اپنی دستکاری، ثقافت اور کھانوں کی نمائش کی۔

09 دنوں تک چلنے والی اس تقریب میں دستکاری اسٹالوں اور کاریگروں کے علاوہ ، سنتھال، دھروا، پروجا، اورم، کسان، پوڑی بھوئیاں (پی وی ٹی جی)، ڈونگریا کندھ (پی وی ٹی جی) اور  کُٹیا کندھ  جیسے مختلف قبائل سے تعلق رکھنے والےتقریباً 140قبائلی  فنکاروں نےاپنی ثقافتی کارکردگی پیش کی۔

اختتامی تقریب میں او ڈی او پی کا آغاز بھی ہوا، جس میں منتخب او ڈی او پی پروڈکٹس یعنی پوری ضلع سے  پٹ چتر پینٹنگ (جی آئی) اور سون پور ضلع سے بوم کائی ساڑی  کی ان کے کاریگروں  کے ذریعے نمائش کی گئی۔رونمائی کی یہ تقریب معزز شخصیات کی موجودگی میں ہوئی۔

اس طرح کے پروگراموں سے چھوٹے کاریگروں کو ، جو اب تک اپنے پروڈکٹس کو فروخت نہیں کرپارہے تھے، بازار سے براہ راست اور گاہکوں تک پہنچ بنانے کے مقصد کو پورا کیا ہے۔   60 کاریگروں نے پہلی بار حصہ لیا۔ پہلی بار اس طرح کے پروگرام میں شرکت کرنے سے وہ بے حد متاثر ہیں اور  اب رہ اپنی پروڈکشن  اور اپنی آمدنی کو بڑھانے کے کے لئے  پرعزم ہیں ، جو کہ اس طرح کی تقریبات کا مطلوبہ مقصد ہے۔

 

******

ش ح۔ ن ر 

U NO:4147


(Release ID: 1917007) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Marathi , Hindi