پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

17 اور 18 اپریل 2023 کو کمپریسڈ بائیو گیس (سی بی جی) پر دو روزہ عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے

Posted On: 15 APR 2023 11:57AM by PIB Delhi
  • آئی ایف جی ای – سی بی جی پروڈیوسرز فورم 17 اور 18 اپریل 2023 کو کمپریسڈ بائیو گیس پر دو روزہ عالمی کانفرنس کا اہتمام کر رہا ہے۔
  • پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ ایس پوری کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔

 

آئی ایف جی ای – سی بی جی پروڈیوسرز فورم وزارت پٹرولیم اور قدرتی گیس، حکومت ہند کے تعاون سے کمپریسڈ بایوگیس پر ایک دو روزہ عالمی کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے جس کا عنوان ہے "ایک مضبوط سی بی جی فاؤنڈیشن اور ترقی کے لیے ترقی پسند پالیسی فریم ورک کی جانب"۔ یہ کانفرنس 17 اور 18 اپریل 2023 کو سلور اوک، انڈین ہیبی ٹیٹ سنٹر، نئی دلی میں منعقد کی جا رہی ہے۔ کانفرنس کا مقصد صنعت کو حکومت ہند کی طرف سے کمپریسڈ بائیو گیس انڈسٹری کی ترقی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کرنا ہے اور ان پہلوؤں کی نشاندہی کرنا ہے جہاں پالیسی میں ترمیم کی ضرورت ہے۔

پیٹرولیم، قدرتی گیس، ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے اور کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن جئے رام گڈکری عشائیہ کے موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ جناب پنکج جین، سکریٹری، پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت اس تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

بھارت 2070 تک کاربن کا اخراج مکمل طور پر ختم کرے کے نشانے کو حاصل کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور موجودہ قیادت اور حکومت نے اس اخراج کو کم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ کمپریسڈ بایوگیس (سی بی جی) کا اخراج کم کرنے میں بھی اہم کردار ہے اور اسے پائیدار اسکیم (سسٹین ایبل الٹرنیٹیو ایفورڈ ایبل ٹرانسپورٹ) کے ذریعے فروغ دیا جا رہا ہے۔ سی بی جی کی اعلی حرارتی قدر اور خصوصیات سی این جی کی طرح ہیں اور اسے متبادل ماحول  کے لیے سازگار قابل تجدید توانائی کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے اور ملک میں بائیو گیس کی وافر دستیابی کو دیکھتے ہوئے آٹوموٹیو، صنعتی اور تجارتی شعبوں میں سی این جی کی جگہ لے سکتا ہے۔

کانفرنس میں فیڈ اسٹاک کی دستیابی، سی بی جی اپٹیک، خمیر شدہ نامیاتی کھاد، کاربن کریڈٹس، مراعات، سی بی جی انڈسٹری کے لیے سرمایہ کاری اور فنانسنگ، مختلف ریاستوں کی بائیو فیول پالیسیوں اور سی بی جی مینوفیکچررز اور بین الاقوامی تجربات سے متعلق ریاستی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

تیری، ناما ، سہولت،ڈیٹس گیسیلشافٹ فار انٹرنیشنل زوسامیناربیٹ (جی آئی زیڈ) جی ایم بی ایچ اور ایل سی بی فورم (لو کاربن بائیو فیول فورم)، یونان ادارہ جاتی شراکت دار ہیں اور انڈین آئل کارپوریشن، وربیو انڈیا، کینرا بینک، انڈین آئل، اڈانی وینچرز لمیٹڈ – آئی اے وی بایو گیس ایس بی آئی کیپیٹل ، سڈبی، پرجا انڈسٹریز اور  میسچی نینفیبرک برنارڈ کرون جی ایم بی ایچ جیسی تنظیمیں بھی کانفرنس کی حمایت کر رہی ہیں۔

کانفرنس میں نمائش کی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں اور 200 سے زائد مندوبین اس میں شرکت کر رہے ہیں۔ ان میں سی بی جی پلانٹ ڈویلپرز، سی بی جی پلانٹس کے ایل او آئی ہولڈرز، ٹھیکیدار، ممکنہ سرمایہ کار، کنسلٹنٹس، پالیسی ساز، مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے نمائندے، او ایم سی جیسے آئی او سی ایل، ایچ پی سی ایل، گیل وغیرہ شامل ہیں۔

انڈین فیڈریشن آف گرین انرجی (آئی ایف جی ای) کے بارے میں کچھ معلومات:

انڈین فیڈریشن آف گرین انرجی (آئی ایف جی ای) ایک اہم تنظیم ہے جو قابل تجدید توانائی کے شعبوں کے قومی مفادات کی نمائندگی کرتی ہے جس میں بائیو انرجی، سولر ونڈ، منی ہائیڈرو، ٹائیڈل، جیوتھرمل انرجی شامل ہیں۔ آئی ایف جی ای متنوع صنعتوں، کاروباروں اور خدمات سے تعلق رکھنے والے فریقوں کے گروپ کی شراکت ہے جس کا مقصد ایک پائیدار توانائی کا نظام قائم کرنا اور چیلنجوں اور خدشات کو کم کرنا ہے۔ آئی ایف جی ای اقتصادی ترقی کے ہر شعبے میں توانائی کے تحفظ کو پائیدار طریقے سے فروغ دینے کے مشن کے ساتھ گرین انرجی کے شعبے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

آئی ایف جی ای ، سی بی جی پروڈیوسر فورم کے بارے میں کچھ معلومات:

آئی ایف جی ای، سی بی جی پروڈیوسر فورم سی بی جی پروڈیوسرز کا ایک مخصوص فورم ہے جس کا مقصد صنعت کاروں بشمول پالیسی سپورٹ ہولڈرز، ایل او آئی ہولڈرز، متعلقہ فریقین ، ممکنہ سرمایہ کاروں کے لیے تربیت اور بیداری کے پروگرام منعقد کرنا ہے۔

اس کانفرنس کے بارے میں مزید جاننے میں دلچسپی رکھنے والی تنظیمیں www.ifge.org.in پر جا سکتی ہیں۔

۔۔۔

ش ح۔ا س۔  ت ح ۔                                               

U4146



(Release ID: 1916994) Visitor Counter : 94


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Telugu