وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

فوجی کمانڈروں کا اجلاس 17اپریل 2023 سے ہائی برِڈ شکل میں منعقد کیا جائے گا

Posted On: 15 APR 2023 5:37PM by PIB Delhi

فوجی کمانڈروں کا اجلاس (اے سی سی)سال میں دو بار منعقد ہونے والا ایک اعلیٰ سطحی پروگرام ہے۔ یہ نظریاتی سطح کی  بات چیت کے لئے ایک ادارہ جاتی پلیٹ فارم ہے۔ یہ بات چیت ہندوستانی فوج کے لئے اہم پالیسی جاتی فیصلہ لینے میں مددگار ہوتی ہے۔سال 2023 کے لئے پہلا اے سی سی 17 سے 21 اپریل 2023 تک مقرر کیا گیا ہے۔پہلی بار دستیاب تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے اے سی سی کا انعقاد ہائی برِڈ شکل میں کیا جارہا ہے۔اس کے فوج کے کمانڈر اور دیگر اعلیٰ افسران پہلے دن ورچوئل طور سے میٹنگ میں حصہ لیں گے، پھر تفصیلی بات چیت کی ضرورت والے ایشوز پر بقیہ میٹنگ میں ذاتی طو رسے حصہ لینے کے لئے دہلی جائیں گے۔

اجلاس کے پہلے دن مختلف کمان صدر دفاتر کے ذریعے پیش کردہ ایجنڈے کے نکات پر بات چیت کی جائے گی، اس کے بعد کمانڈر اِن چیف انڈمان نکوبار کمان سے اَپ ڈیٹ فوجی ہیڈکوارٹر کے پرنسپل اسٹاف افسران کے ذریعے سیشن منعقد ہوں گے۔ فورم ’تبدیلی کے سال-2023‘ کے حصے کی شکل میں تیار کی گئی سرگرمیوں  کی پیش رفت کے ساتھ ساتھ اگنی پتھ یوجنا ، ڈیجٹلائزیشن اور خود کار پہل، کمبیٹ انجینئروں کے کام ، کام سے متعلق پہلوؤں اور بجٹ انتظام پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

باقی ماندہ قیادت موجودہ ؍ابھرتے سلامتی پس منظر پر بھی غورو خوض کرے گی اور ہندوستانی فوج کی آپریشن سے متعلق تیاریوں کا تجزیہ کرے گی۔

عزت مآب رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ 19اپریل 2023 کو اجلاس کو خطاب کرنے والے ہیں، جہاں وہ اعلیٰ تکنیک ، اختراعات ، نگرانی کے لئے ، آرٹیفیشل انٹلی جنس، تربیت ، روبوٹکس ، ورچوئل ریئلٹی ، آپریشنل لاجسٹکس وغیرہ پر مرکوز ایک آلات ڈسپلے    کا بھی جائزہ لیں گے۔ اعلیٰ افسران کو چیف آف ڈیفنس اسٹاف ، چیف آف دی نیول اسٹاف اور چیف آف دی ایئر اسٹاف بھی  خطاب کریں گے۔

اجلاس کے دوران چین میں سابق سفیر جناب وجے گوکھلے کے ذریعے ہند-چین تعلقات کے امکانی خاکے پر بات چیت    کا  بھی منصوبہ ہے۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 4142)


(Release ID: 1916956) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil