وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

عالمی مالیاتی ادارے ؍عالمی بینک موسم بہار کے اجلاسوں کے دوران سری لنکا کے قرض کے  معاملے پر اعلیٰ سطحی میٹنگ

Posted On: 14 APR 2023 9:18AM by PIB Delhi

مالیات اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج واشنگٹن سے عالمی مالیاتی ادارے؍عالمی بینک کے موسم بہاراں اجلاسوں کے دوران سری لنکا کے قرض کے معاملے پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں حصہ لیا۔

 

Description: 01.jpg

 

 جاپان کے وزیر مالیات جناب سوزوکی شونوچی، فرانس کے جنرل ڈائریکٹر آف دی ٹریزری  جناب ایمونوئل مولین اور سری لنکا کے وزیر مملکت برائے مالیات جناب شیہان سیما سنگھےمیٹنگ میں موجودتھے۔ سری لنکا کے صدر اور وزیر مالیات جناب رانل وکرم سنگھا نے ورچوئل طریقے سے میٹنگ میں حصہ لیا۔

پروگرام کا مقصد تھا کہ سری لنکا سمیت قرض دار ممالک کے سلسلے میں قرض کی از سر نو تعمیری عمل کے بارے میں کثیر پذیر تعاون کا مظاہرہ کرنا تھا۔ اس واقعے میں وزراء نے سری لنکا کے قرضہ جات کے مذاکراتی عمل کو شروع کرنے کا اعلان کیا۔ اس کے تین شریک صدر ہیں: ہندوستان، جاپان اور فرانس، جو سری لنکاکے لئے قرض کی دوبارہ فراہمی کے لئےمذاکراتی عمل کی قیادت کریں گے۔

 

Description: 02.jpg

 

مرکزی وزیر مالیات محترمہ سیتا رمن نے موجودہ اقتصادی بحران کا سامنا کرنے میں سری لنکا کےلئے ہندوستان کی عہد کا اظہار کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ قرض دینے والوں کے درمیان تعاون ہونا چاہئے، کیونکہ یہ قرض کی از سر نو تعمیر کے سلسلے میں تمام قرض فراہم کنندگان کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں یکسانیت اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے بہت ضروری ہے۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 4109)

 


(Release ID: 1916603) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu