صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کی
Posted On:
13 APR 2023 8:00PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے یوم پیدائش پر ملک کے شہریوں کو مبارکباد دی ہے۔
ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا، ’’میں ہمارے آئین ساز، بابا صاحب بھیم راؤ رام جی امبیڈکر کی جینتی کے موقع پر سبھی ہم وطنوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔
علم اور صلاحیتوں کی علامت ڈاکٹر امبیڈکر نے مخالف حالات میں بھی، ایک ماہر تعلیم، ماہر قانون، ماہر اقتصادیات، سیاستداں اور سماجی مصلح کے طور پر مثالی کام کیا اور قوم کی فلاح کے لیے علم کی تشہیر کی۔ ان کا اصولی منتر- محروم برادری کو معاشرے کے بنیادی دھارے میں لانے کے لیے تعلیم یافتہ ہو، منظم ہو اور جدوجہد کرو، کی ہمیشہ ہی افادیت بنی رہے گی۔ قانون کی بالا دستی میں ان کا اٹوٹ اعتماد اور سماجی اور اقتصادی برابری کے لیے اول العزمی ہماری جمہوریت کی طاقت ہے۔
اس موقع پر، آئیے ہم امبیڈکر کے اصولوں اور زندگی کی قدروں کو اپنانے کا عہد کریں اور ایک مساوات پر مبنی اور خوشحال ملک اور معاشرہ بنانے کے لیے آگے بڑھتے رہیں۔‘‘
صدر جمہوریہ کا پیغام ہندی میں دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 4090
(Release ID: 1916399)
Visitor Counter : 105