امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں مرکز زیر انتظام جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال پر ایک جائزہ میٹنگ کی


مرکزی وزیر داخلہ نے سیکورٹی گرڈ کے کام کاج اور سیکورٹی سے متعلق مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا، اس بات کا اعادہ کیا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند دہشت گردی کے خلاف صفر رواداری کے لیے پر عزم ہے

جناب امت شاہ نے ایریا ڈومینیشن پلان، زیرو ٹیرر پلان، امن و امان کی صورتحال، یو اے پی اے سے متعلق معاملات اور سیکورٹی سے متعلق دیگر امور کا بھی جائزہ لیا

سرحد پار سے در اندازی میں خاطر خواہ کمی اور امن و امان میں بہتری کے لیے جموں و کشمیر کے مرکز زیر انتظام علاقے کی سیکورٹی ایجنسیوں اور انتظامیہ کی کوششوں کی ستائش کی اور معمول کی پولیسنگ کو مضبوط کرنے کا مشورہ بھی دیا

وزیر داخلہ نے مئی 2023 میں سری نگر میں منعقد ہونے والی جی-20 میٹنگ کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا، تمام ایجنسیوں سے کہا کہ وہ اس تقریب کے کامیاب انعقاد کے لیے مربوط انداز میں کام کریں

Posted On: 13 APR 2023 8:04PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال پر ایک جائزہ میٹنگ کی۔ قومی سلامتی کے مشیر، جناب اجیت ڈووال، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر، جناب منوج سنہا، مرکزی داخلہ سکریٹری، ڈائریکٹر (آئی بی)، را چیف اور حکومت ہند کے دیگر سینیئر افسران بشمول جموں و کشمیر کے افسران نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔

مرکزی وزیر داخلہ نے سیکورٹی گرڈ کے کام کاج اور سیکورٹی سے متعلق مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند دہشت گردی کے خلاف صفر رواداری کے لیے پر عزم ہے۔

جناب امت شاہ نے ایریا ڈومینیشن پلان، زیرو ٹیرر پلان، امن و امان کی صورتحال، یو اے پی اے سے متعلق معاملات اور سیکورٹی سے متعلق دیگر امور کا بھی جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ نے سرحد پار سے ہونے والی در اندازی میں خاطر خواہ کمی اور امن و امان میں بہتری کے لیے مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کی سیکورٹی ایجنسیوں اور انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف کی اور معمول کی پولیسنگ کو مضبوط کرنے کا مشورہ دیا۔

وزیر داخلہ نے مئی 2023 میں سری نگر میں منعقد ہونے والی جی-20 میٹنگ کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا اور تمام ایجنسیوں سے کہا کہ وہ اس تقریب کے کامیاب انعقاد کے لیے مربوط انداز میں کام کریں۔

 **************

 

ش ح۔ ف ش ع- ک ا

U: 4089


(Release ID: 1916398) Visitor Counter : 166