قانون اور انصاف کی وزارت
قانون و انصاف کی وزارت کے تحت ، قانون سازی کے محکمے میں سوچھتا پکھواڑہ 2023 منایا جا رہا ہے
Posted On:
13 APR 2023 7:14PM by PIB Delhi
قانون و انصاف کی وزارت کے تحت، قانون سازی کے محکمے میں 1 سے 15 اپریل 2023 تک سوچھتا پکھوادہ 2023 منایا جا رہا ہے، قانون سازی کا محکمہ ، وزیر اعظم کی طرف سے 2014 میں شروع کیے گئے سوچھ بھارت مشن کے تحت کیلنڈر کے مطابق ہر سال سوچھتا پکھواڑہ مناتا رہا ہے جس میں صفائی ستھرائی کی مختلف سرگرمیوں اور بیداری کے پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
5 اپریل 2023 کو حلف لینے کی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں سکریٹری، قانون ساز محکمہ نے سوچھتا کے بارے میں حلف لیا ۔ اس سلسلے میں تمام ملازمین نے بھی عہد لیا۔ لوگوں کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کرنے کے لیے شاستری بھون کے دفتر کے احاطے میں نمایاں جگہ پر بینر آویزاں کیے گئے۔ ہاؤس کیپنگ ورکرز محکمہ کے کمروں کی صفائی ستھرائی میں سرگرم ہیں۔
پکھواڑا منانے کے لیے محکمہ میں ایکشن پلان تیار کیا گیا جس میں پکھواڑے کے دوران کی جانے والی مختلف سرگرمیوں کی فہرست دی گئی۔ پکھاوڑے کے ایک حصے کے طور پر، آج، قانون ساز محکمے کی جانب سے شاستری بھون، گیٹ نمبر 6 کے احاطے میں ایک شجرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ قانون سازی کے محکمے کے سکریٹری اور سرکاری زبانوں کے ونگ اور ودھی ساہتیہ پرکاشن کے تمام افسران اور اہلکار اس تقریب کے لیے یکجا ہوئے ۔
۔۔۔
ش ح۔ا س۔ ت ح ۔
U–4084
(Release ID: 1916395)
Visitor Counter : 101