وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مالی خدمات محکمے کے سیکریٹری نے محکمے کے دائرے میں آنے والی اسکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے پی ایس بی اور دیگر اداروں کے سربراہوں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی

Posted On: 13 APR 2023 5:22PM by PIB Delhi

وزارت مالیات کے مالی خدمات محکمے (ڈی ایف ایس)کے سیکریٹری ڈاکٹر وویک جوشی نے آج یہاں پبلک سیکٹر کے بینکوں (پی ایس بی)کے سربراہوں کے ساتھ ایک روزہ جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ ڈاکٹر ورشا جوشی ، ایڈیشنل سیکریٹری، مویشی پروری محکمہ، جناب ساگر مہرا ، ایڈیشنل سیکریٹری ، ماہی پروری محکمہ، جناب راہل کپور، جوائنٹ سیکریٹری ، رہائش و شہری امور کی وزارت اور زراعت و کسانوں کی بہبود کی وزارت کے نمائندوں نے بھی جائزہ میٹنگ میں حصہ لیا۔ جائزہ میٹنگ میں نابارڈ کے صدر اور این پی سی آئی کے سی ای او بھی موجود تھے۔

میٹنگ کے دوران پردھان منتری جن دھن یوجنا(پی ایم جے ڈی وائی)، پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا(پی ایم جے جے بی وائی)، پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا(پی ایم ایس بی وائی)، اٹل پنشن یوجنا(اے پی وائی)، پردھان منتری مُدرا یوجنا، اسٹینڈ اَپ انڈیا اور پی ایم سوندھی سمیت مختلف سماجی تحفظ (جن سرکشا)اسکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹر جوشی نے پی ایس بی سے مالی شمولیت کی مختلف اسکیموں کے تحت مختص اہداف کو مقررہ وقت کے مطابق حاصل کرنے پر زور دیا۔

میٹنگ کے دوران ڈاکٹر جوشی نے بینکوں کے ساتھ یکم اپریل 2023 سے 30 جون 2023 تک پی ایم جے جے بی وائی اور پی ایم ایس بی وائی اسکیموں کے تین مہینے طویل تکمیلی حصول مہم پر بھی بات چیت کی۔ڈاکٹر جوشی نے زور دے کر کہا کہ تمام بینکوں سے مسلسل حمایت ، سرگرم رول اور حصے داری یہ یقینی بنانے میں ایک طویل راستہ طے کرے گی کہ تکمیلیت کے حصول کی مہم اہم مستفدین کی زیادہ سے زیادہ تعداد تک پہنچے۔ بینکوں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ امکانی مستفدین تک رسائی بنانے اور ان کی نامزدگی کرنے کے لئے اپنے بینکنگ اطلاعاتی نیٹ ورک فائدہ اٹھائیں۔ ڈی ایف ایس سیکریٹری نے بینکوں سے اِن اسکیموں کے بارے میں علاقائی؍ مقامی زبانوں میں بیداری مہم چلانے کی بھی گزارش کی۔

میٹنگ میں مویشی  پروری اور ماہی پروری کے لئے کے سی سی جاری کرنے پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ کسان کریڈٹ کارڈ(کے سی سی) اسکیم کی پیش رفت پر بھی  بات چیت کی گئی۔اکاؤنٹس ایگریگیٹر ایکو سسٹم کے پیمانے کو توسیع دینے کا بھی جائزہ لیا گیا ۔میٹنگ میں قرض وصولی ٹریبونل (ڈی آر ٹی)اور ڈیجیٹل دستاویز نمٹارے کے نظام سے متعلق ایشوز پر بھی بات چیت کی گئی۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(13.04.2023)

(U: 4075)

 


(Release ID: 1916354) Visitor Counter : 122
Read this release in: English , Hindi , Tamil