کوئلے کی وزارت
کوئلہ کی وزارت نے تجارتی کان کنی کی نیلامی کے 7ویں دور کے لیے بولی سے پہلے کی میٹنگ کا انعقاد کیا
Posted On:
12 APR 2023 7:35PM by PIB Delhi
کوئلہ کی وزارت نے آج یہاں 29 مارچ 2023 کو شروع ہونے والی کمرشل کوئلہ کانوں کی نیلامی کے ساتویں دور کے تحت نیلامی کے لیے رکھی گئی کوئلہ کانوں کے لیے بولی سے پہلے کی میٹنگ کی۔ اس بولی سے پہلے والی میٹنگ کی صدارت وزارت کوئلہ کے اضافی سیکرٹری اور نامزد اتھارٹی جناب ایم ناگا راجو نے کی اور 50 سے زائد کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ 7ویں راؤنڈ میں کل 106 کوئلے کی کانیں نیلامی کے لیے پیش کی جارہی ہیں۔
ایس بی آئی کیپٹل مارکیٹس لمیٹڈ اور سی ایم پی ڈی آئی ایل کی طرف سے پریزنٹیشنز پیش کی گئیں۔ جناب ایم ناگاراجو نے بولی دہندگان سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں شرکت کریں اور ملک کی توانائی کی سلامتی میں اپنا تعاون پیش کریں ۔ انہوں نے بولی دہندگان کو تعاون فراہم کرنے میں وزارت کوئلہ کے عزم کا اعادہ کیا اور کوئلے کی کانوں کی عملداری کو سمجھنے کے لیے مناسب احتیاط سے کام لینے کی درخواست کی۔
*************
( ش ح ۔ ا ک۔ رب(
U. No.4052
(Release ID: 1916100)
Visitor Counter : 113