بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے جمنالال سنس پرائیویٹ لمٹیڈ کے ذریعے مکند لمٹیڈ سے مکند سومی اسپیشل اسٹیل لمٹیڈ میں حصے داری کی تحویل کو منظوری دی

Posted On: 12 APR 2023 7:02PM by PIB Delhi

ہندوستانی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی)نے جمنا لال سنس پرائیویٹ لمٹیڈ کے ذریعے مکند لمٹیڈ سے مکند  سومی اسپیشل اسٹیل لمٹیڈ میں حصے داری کی تحویل کو منطوری دی۔

مجوزہ انضمام میں جمنالال سنس پرائیویٹ لمٹیڈ (جے ایس پی ایل)کے ذریعے مکندر لمٹیڈ(مکند)سے مکند سومی اسپیشل اسٹیل لمٹیڈ (ایم ایس ایس ایس ایل)کی 5.51فیصد ایکویٹی شیئر پونجی کی تحویل کا تصور کیا گیا ہے۔ جے ایس پی ایل اور مکند دونوں ایک ہی گروپ کا حصہ  بتائے جارہے ہیں۔

جے ایس پی ایل کو ایک غیر رجسٹرڈ کور سرمایہ کمپنی کہا جاتا ہے ، جس کے پاس بجاج  گروپ کی مختلف کمپنیوں کے شیئر ہیں۔ یہ  خاص طور سے ایک سرمایہ اور قرض فراہم کرنے والی کمپنی ہے۔

ایم ایس ایس ایس ایل اسپیشل اور ایلائے  اسٹیل ہات رولڈ بارس اور ہاٹ رولڈ وائر راڈس کی تعمیر ، تجارت ، فروخت ، تقسیم وغیرہ کا کاروبار کرتی ہے۔

سی سی آئی کا تفصیلی حکم نامہ جلد ہی جاری کیا جائے گا۔

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 4039)



(Release ID: 1916032) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Hindi , Telugu