امور داخلہ کی وزارت
امورِ داخلہ پر ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان پانچواں مذاکرہ
Posted On:
12 APR 2023 3:01PM by PIB Delhi
امورِ داخلہ پر ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان پانچواں مذاکرہ (ایچ اے ڈی) آج نئی دہلی میں منعقد ہوا۔ ہندوستانی وفد کی قیادت مرکزی داخلہ سکریٹری جناب اجے کمار بھلا نے کی اور برطانیہ کے وفد کی قیادت ہوم آفس کے مستقل سکریٹری سر میتھیو رائکروفٹ نے کی۔ میٹنگ میں دونوں ممالک کے دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران دونوں اطراف نے جاری تعاون کا جائزہ لیا اور ایسے مزید اقدامات کی نشاندہی کی جو انسداد دہشت گردی، سائبر سیکورٹی اور عالمی سپلائی چین، منشیات کی اسمگلنگ، ہجرت، حوالگی، خالصتان حامی انتہا پسندی سمیت برطانیہ میں ہند مخالف سرگرمیوں اور دیگر مسائل میں تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے مواقع اور ہم آہنگی تلاش کرنے کے لیے اٹھائے جا سکتے ہیں۔
ہندوستانی فریق نے خاص طور پر خالصتان کے حامی عناصر کی طرف سے ہندوستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں کی مدد اور حوصلہ افزائی کے لیے برطانیہ کی پناہ گزین کی حیثیت کے غلط استعمال پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا اور برطانیہ کے ساتھ بہتر تعاون اور برطانیہ میں مقیم خالصتان نواز انتہا پسندوں کی نگرانی بڑھانے اور مناسب کارروائی کرنے کی درخواست کی۔ ہندوستانی ہائی کمیشن کی سکیورٹی کی خلاف ورزی پر بھارت کے تحفظات پر بھی زور دیا گیا۔
میٹنگ دونوں فریقین کی جانب سے جاری شراکت داری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اور دوطرفہ روابط کو مزید گہرا کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی تعاون کو بڑھانے کی رفتار کو برقرار رکھنے پر اتفاق کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 4027
(Release ID: 1915896)
Visitor Counter : 159