محنت اور روزگار کی وزارت

جناب رامیشور تیلی نے  جی 20 ممالک سے کہا ہے کہ وہ ای ڈبلیو جی کے تین ترجیحی شعبوں میں مہارت کے  عالمی فرق،جی آئی جی اورمعیشت کے پلیٹ فارم ،سماجی تحفظ کی پائیدار فنانسنگ سے نمٹنے کے لیے بات چیت کو آگے بڑھائیں اورانہیں واضح حکمت عملیوں میں تبدیل کریں


اجلاس کا پہلا دن پائیدار مالیات سے متعلق  ورکنگ گروپ، ڈیجیٹل  معیشت  سے متعلق ورکنگ گروپ، تعلیم سے متعلق ورکنگ گروپ،جی20 انٹرپرینیورشپ ریسرچ سینٹر اورایل20 ،بی 20 چیئرز کے ترجیحی شعبوں پر مرکوزاجلاس پر مشتمل تھا

Posted On: 03 APR 2023 5:59PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار اور پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے جی 20 ممالک سے کہا ہے کہ وہ ای ڈبلیو جی کے تین ترجیحی شعبوں میں مہارت کے  عالمی فرق،جی آئی جی اورمعیشت کے پلیٹ فارم ،سماجی تحفظ کی پائیدار فنانسنگ سے نمٹنے کے لیے بات چیت کو آگے بڑھائیں اورانہیں واضح حکمت عملیوں میں تبدیل کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CD5B.jpg

آسام کےگوہاٹی میں دوسرے ایمپلائمنٹ ورکنگ گروپ (ای ڈبلیو جی) میٹنگ کے افتتاحی اجلاس سے  آج خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس فروری میں جودھ پور میں منعقدہ پہلی ای ڈبلیو جی میٹنگ کے دوران حاصل کی گئی قابل ذکر پیش رفت کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ جی 20 کے مندوبین، علم و دانش کے شعبے کے شراکت دار اور مہمانوں کی اجتماعی کوششوں نے ای ڈبلیو جی کے تین ترجیحی شعبوں کی مضبوط بنیاد رکھی ہے اور ان ترجیحی شعبوں کے بارے میں معلومات جیسا کہ پہلی میٹنگ میں دیکھا گیا ہے، سب کے لیے ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے عزم کا ثبوت ہے۔

جناب تیلی نے کہا کہ وزارتی مکالمے کی تشکیل کے بعد ان کے ممالک میں متعلقہ وزارتوں کے ذریعے بات چیت کو آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ  مکالمے  جی20 ممالک میں ان کے حتمی نفاذ کے ذریعے عالمی معیشت کی مستقبل کی سمت کا تعین کرنے کے کلید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہم ترجیحی شعبوں پر ٹھوس نتائج کی طرف بڑھنے کے لیے اجتماعی اور تعمیری بات چیت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جی 20 ممالک کو ان بات چیت کو انتہائی احتیاط اور ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھانا چاہیے، عالمی سطح پر عوامی پالیسی کو اس انداز میں وضع کرنے کی ضرورت ہے کہ یہ مناسب وقت کے دائرے کے تحت سب سے پہلے کمزور، سب سے زیادہ پسماندہ اور غریب طبقے تک پہنچے، تاکہ انہیں مرکزی دھارے میں لایا جا سکے۔

ماحولیات اور جنگلات، ایکٹ ایسٹ پالیسی امور، اور اقلیتوں کی بہبودکے آسام حکومت کے وزیر جناب چندر موہن پٹواری نے بھی اجتماع سے خطاب کیا۔جی20 میں جن بھاگداری کے ایک حصے کے طور پر لیبرسے  متعلق مسائل کو حل کرنے پر طلباء کے مضامین کی ایک تالیف کی بھی تقریب میں نقاب کشائی کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EMAU.jpg

میٹنگ کا پہلا دن مختلف ترجیحی شعبوں پر مرکوزاجلاس پر مشتمل تھا جس میں پائیدار مالیاتی ورکنگ گروپ، ڈیجیٹل اکانومی ورکنگ گروپ، ایجوکیشن ورکنگ گروپ، جی20 انٹرپرینیورشپ ریسرچ سینٹر اورایل 20،بی 20 چیئرزوغیرہ شامل ہیں۔

پائیدار مالیاتی ورکنگ گروپ نے پہلی پریزنٹیشن کی قیادت کی، اورجی20 فنانس ٹریک کے ساتھ ای ڈبلیو جی کا تعاون تیسرے اہم ترجیحی شعبے یعنی سماجی تحفظ کے پائیدار مالیات سے متعلق ہے۔ فنانس ٹریک کے ذریعے جن اہم مسائل سے نمٹا گیا ہے ان میں عالمی اقتصادی خطرات کی نگرانی، پائیدار مالیات، مستقبل میں صحت کی ہنگامی صورتحال کے لیے مالی مدد، تیاری اور ردعمل، زیادہ مستحکم اور لچکدار عالمی مالیاتی ڈھانچے کے لیے اصلاحات شامل ہیں۔

اگلی پیشکش  2021 میں قائم ڈیجیٹل اکانومی ورکنگ گروپ (ڈی ای ڈبلیو جی) نے کی۔ دو ورکنگ گروپس کے درمیان مختلف  اہمیت کے حامل شعبے ہیں اورلہٰذا  اسی لیے  ڈی ای ڈبلیو جی کے ساتھ ای ڈبلیو جی کا تعاون حاصل ہے۔

تعلیم سے متعلق ورکنگ گروپ (ای ڈی ڈبلیو جی) نے تیسری پریزنٹیشن دی۔ای ڈی ڈبلیو جی کا مقصد تکنیکی آلات، ڈیجیٹلائزیشن، عالمی معیار کی تعلیم، اور دیگر کے ذریعے سیکھنے کے نتائج اور مساوی رسائی کو مستحکم بنانا ہے۔ تعلیمی موضوع میں غور و خوض کے کلیدی شعبے ای ڈبلیو جی کی بھارتی صدارت کے تحت پہلی ترجیحی علاقے سے  مطابقت رکھتے ہیں جوعالمی   ہنر سے متعلق فرق  سے نمٹ رہا ہے۔

چوتھی پریزنٹیشن کی قیادت جی20 انٹرپرینیورشپ ریسرچ سینٹر (ای آر سی) نے کی۔جی20 انٹرپرینیورشپ  عملی منصوبہ کے نفاذ کی قیادت ای آر سی، چین کی سنگھوا یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ انٹرپرینیورئل ریسرچ سنٹر کر رہی ہے، جس کا مقصد تعلیمی اور پالیسی اثر و رسوخ اور کاروباری  نیز روزگار کے نتائج کے ساتھ ایک ادارہ بنانا ہے۔جی20 معیشتوں پر انٹرپرینیورشپ ریسرچ سینٹر کی سرگرمیوں اور کامیابیوں کے بارے میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔

ان اجلاس کے بعدایل 20 چیئر (لیبر 20) اوربی 20 چیئر (بزنس 20) کی جانب سے ان کی ابتدائی میٹنگوں کے نتائج پر     پریزنٹیشنز پیش کی گئیں۔ایل 20 دنیا بھر کے لاکھوں کارکنوں کی نمائندگی میں جی 20 ممالک کے کاروباری یونین لیڈروں کو اکھٹا کرتا ہے۔ جو تجزیہ اور پالیسی سفارشات کے ساتھ جی20 کے کام میں تعاون پیش کرتا ہے جس کا مقصد لیبر سے متعلق مسائل کو بہتر بنانا ہے۔بی 20 عالمی کاروباری برادری کے ساتھ جی20 کا باضابطہ ڈائیلاگ فورم ہے۔اجلاس کی یوگا اسٹریچ بریک کے ذریعے نشان  دہی کی گئی جسے تمام ممبران نے سراہا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00360P9.jpg

اس سے پہلے دن میں محنت اور روزگار کی وزارت میں سکریٹری محترمہ آرتی آہوجا نے 3 سے 5 اپریل 2023 کو گوہاٹی میں جی 20 بھارتی صدارت کے تحت ایمپلائمنٹ ورکنگ گروپ (ای ڈبلیو جی) کی دوسری میٹنگ کے بارے میں پریس کو آگاہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0045BDI.jpg

انہوں نے کہا کہ ای ڈبلیو جی کے پاس سب کے لیے مضبوط، پائیدار، متوازن اور روزگار سے بھرپور ترقی کے لیے ترجیحی لیبر، روزگار اور سماجی مسائل کو حل کرنے کا مینڈیٹ ہے۔ انہوں نے یہ بات جی 20 کے 19 سے زائد رکن ممالک، 7 مہمان ممالک اور 5 بین الاقوامی تنظیموں یعنی انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او)، اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم (او ای سی ڈی) اور انٹرنیشنل سوشل سیکورٹی ایسوسی ایشن (آئی ایس ایس اے)، ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے 74 مندوبین  اور ورلڈ بینک(ڈبلیو بی) جاری اجلاسوں میں موجود  افراد سے کہی۔

https://www.youtube.com/live/PMIwfR1Lirc?feature=share

*********

ش ح ۔ ش م ۔ م ش

U. No.4013



(Release ID: 1915801) Visitor Counter : 132


Read this release in: English , Hindi , Assamese