وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نریندرمودی 14 ا پریل کو آسام کا دورہ کریں گے


وزیراعظم تقریبا 14300 کروڑ روپئے مالیت کےپروجیکٹوں کا سنگ بنیاد، افتتاح اور قوم کے نام وقف کریں گے

وزیراعظم ایمس گواہاٹی   اور آسام میں دیگر تین میڈیکل کالجز قوم کے نام وقف کریں گے

وزیراعظم آسام میں حفظان صحت  کے جدید اختراعی انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیراعظم پلاش باڑی اور سوال کوچی کو جوڑنے والے برہم پتردریا پر ایک پل کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیراعظم مودی سیوساگرمیں رنگ گھر کی خوبصورتی کےپروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیراعظم ایک بڑے بیہورقص  پروگرام میں شرکت کریں گے جہاں 10000 سے زیادہ رقاص  اپنےفن کا مظاہرہ کریں گے

Posted On: 12 APR 2023 9:45AM by PIB Delhi

وزیراعظم  جناب نریندرمودی 14 ا پریل 2023 کو آسام کا دورہ کریں گے

تقریبا دوپہر 12 بجے وزیراعظم ایمس گواہاٹی پہنچیں گے اور اسکے نو تعمیر شدہ کیمپس کا معائنہ کریں گے بعد میں ایک عوامی تقریب میں جناب مودی ایمس گواہاٹی اور دیگر تین میڈیکل کالجز قوم کے نام وقف کریں گے ۔  وزیراعظم آسام میں حفظان صحت  کے جدید اختراعی انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور مجاز مستفیدین کو آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا  ( اے بی ۔ پی ایم جے اےوائی ) کارڈ تقسیم کرکے آپ کےدوارآیوشمان مہم کا آغاز کریں گے ۔

سہ پہرسوادو بجے وزیراعظم گواہاٹی میں سریمنتا شنکر دیوکلکشیترمیں گواہاٹی ہائی کورٹ کی پلاٹنیم جبلی تقریبات کےموقع پر ایک پروگراممیں شرکت کریں گے۔

شام5 بجے وزیراعظم ایک عوامی تقریب کی صدارت کرنےکے لئےگواہاٹی کے سروساجائی اسٹیڈیم پہنچیں گے جہاں وہ ایک رنگا رنگ بیہو پروگرام میں شرکت کیں گے اوراس کا نظارہ کریں گے ۔ تقریب میں 10000 سے زیادہ رقاص اپنےفن کا مظاہرہ کریں گے۔ اس پروگرام کے ذریعہ وزیراعظم کامروپ میں 500 ٹی پی ڈی میتھونول پلانٹ کو چالو کرنے سمیت مختلف ترقیاتی پروجیکٹ قوم کے نام وقف کرنے کے علاوہ ان کاسنگ بنیاد بھی رکھیں گے ۔ وہ پلاش باڑی اور سوال کوچی کو جوڑنے والے برہم پتردریا پر ایک پل کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیراعظم مودی سیوساگرمیں رنگ گھر کی خوبصورتی کےپروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور 5 ریلوے پروجیکٹ قوم کے نام وقف کریں گے ۔

وزیراعظم ایمس گواہاٹی میں

وزیراعظم جناب نریندر مودی 3400 کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے مختلف پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے اوران کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے ۔

ایمس، گوہاٹی کا چالوہو جانا ریاست آسام اور پورے شمال مشرقی خطے کے لیے ایک اہم  اورخوشگوارموقع ہوگا۔ یہ ملک بھر میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے وزیر اعظم کے عزم کا بھی جیتا جاگتا ثبوت ہے۔ اس ہسپتال کا سنگ بنیاد بھی وزیراعظم نے مئی 2017 میں رکھا تھا۔ 1120 کروڑروپئے سے زیادہ کی مالیت سے تعمیر کیا گیا ایمس گوہاٹی ایک جدید ترین ہسپتال ہے جس میں 30 آیوش بستروں سمیت 750 بستروں کی گنجائش ہے۔ اس ہسپتال میں ہر سال 100 ایم بی بی ایس طلباء کی سالانہ کھپتانے کی  گنجائش ہوگی۔ یہ  ہسپتال شمال مشرق کے لوگوں کو عالمی معیار کی صحت کی سہولیات فراہم کرسکے گا۔

وزیر اعظم تین میڈیکل کالجوں یعنی نلباری میڈیکل کالج، ناگون میڈیکل کالج، ناگون؛ اور کوکراجھار میڈیکل کالج، کوکراجھار بھی قوم کے نام وقف کریں گے ۔ان تینوں  کالجوں کو   بالترتیب تقریباً 615 کروڑ روپے ،600 کروڑ اور 535 کروڑ روپئے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے ۔ ہر میڈیکل کالج میں 500 بستروں پر مشتمل ٹیچنگ ہسپتال ہیں جن میں او پی ڈی /آئی پی ڈی سروسز شامل ہیں، ان میں ایمرجنسی سروسز، آئی سی یو سہولیات، او ٹی اور تشخیصی سہولیات وغیرہ شامل ہیں۔ ہر میڈیکل کالج میں سالانہ  100 ایم بی بی ایس طلباء کو کھپانے کی گنجائش ہوگی۔

وزیر اعظم کے ذریعہ ’آپ کے دوار آیوشمان‘ مہم کا رسمی آغاز، فلاحی اسکیموں کی 100 فیصد تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے ہر استفادہ کنندہ تک پہنچنے کے ان کے وژن کو پورا کرنے کی جانب ایک قدم ہے۔ وزیر اعظم آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اےبی ۔ پی ایم جے اے وائی ) کارڈ تین نمائندہ مستحقین کو تقسیم کریں گے، جس کے بعد ریاست کے تمام اضلاع میں تقریباً 1.1 کروڑ اے بی۔ پی ایم جے اے وائی کارڈ تقسیم کیے جائیں گے۔

آسام  کا جدید حفظان صحت کا اختراعی انسٹی ٹیوٹ (اے اے ایچ آئی آئی) کا سنگ بنیاد صحت سے متعلق شعبوں میں وزیر اعظم کے 'آتم نر بھر بھارت' اور 'میک ان انڈیا' کے وژن کو پورا کرنے کی طرف ایک قدم ہے۔ ملک میں صحت کی دیکھ بھال میں استعمال ہونے والی زیادہ تر ٹیکنالوجیز درآمد کی جاتی ہیں، اور ایک مختلف تناظر میں تیار کی جاتی ہیں، جو ہندوستانی ماحول میں کام کرنے کے لیے انتہائی مہنگی اور پیچیدہ ہوتی ہیں۔ اےاے ایچ آئی آئی کا تصور ایسے سیاق و سباق میں کیا گیا ہے اور اس طرح کام کرے گا کہ 'ہم اپنے مسائل کا خود حل تلاش کریں'۔ اےاے ایچ آئی آئی ، تقریباً 546 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔طب اور صحت کی دیکھ بھال میں جدید ایجادات اور تحقیق و ترقی میں سہولت فراہم کرے گا، صحت سے متعلق ملک کے منفرد مسائل کی نشاندہی کرے گا اور ان مسائل کو حل کرنے کے لیے نئی ٹیکنالوجیز کی ترقی کو فروغ دے گا۔

سریمانتا سنکردیو کلکشیتر میں وزیر اعظم

وزیر اعظم گوہاٹی ہائی کورٹ کی پلاٹینم جوبلی تقریبات کے موقع پر ایک  پروگرام میں شرکت کریں گے۔

پروگرام کے دوران، وزیر اعظم آسام پولیس کی طرف سے ڈیزائن کردہ ایک موبائل ایپلی کیشن ’آسام کوپ‘  کا آغاز کریں گے۔ یہ ایپ کرائم اینڈ کریمنل نیٹ ورک ٹریکنگ سسٹم (سی سی ٹی این ایس ) اور واہن نیشنل رجسٹر کے ڈیٹا بیس سے ملزمان اور گاڑیوں کی تلاش میں سہولت فراہم کرے گی۔

گوہاٹی ہائی کورٹ 1948 میں قائم کیاگیا تھا اور اس نے سات شمال مشرقی ریاستوں آسام، ناگالینڈ، منی پور، میگھالیہ، میزورم، تریپورہ اور اروناچل پردیش کے لیے مارچ، 2013 تک مشترکہ عدالت کے طور پر کام کیا، جب منی پور ، میگھالیہ اور تریپورہ  ریاستوں کے لیے الگ الگ ہائی کورٹس تھیں۔ اب  گوہاٹی ہائی کورٹ کو آسام، ناگالینڈ، میزورم اور اروناچل پردیش ریاستوں کا دائرہ اختیار حاصل  ہے، اس کی پرنسپل سیٹ گوہاٹی میں ہے اور کوہیما (ناگالینڈ)، ایزول (میزورم) اور ایٹا نگر (اروناچل پردیش) میں تین مستقل بینچ ہیں۔

 وزیر اعظم سرووسجائی اسٹیڈیم میں

وزیراعظم10900 کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے مختلف پروجکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم پلاش باڑی اور سولکوچی کو جوڑنے والے برہم پترا ندی پر ایک پل کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ پل خطے میں انتہائی ضروری رابطہ فراہم کرے گا۔ وہ ڈبرو گڑھ کے نامروپ میں 500 ٹی پی ڈی  میتھانول پلانٹ بھی چالو کریں گے۔ وہ  خطے میں مختلف سیکشنوں کی بجلی کاری اور ڈبل لائن کرنے سمیت ریل کے پانچ منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے ۔

ریلوے کے جن منصوبوں کا افتتاح کیا جا رہا ہے ان میں ڈیگارو-لمڈنگ سیکشن، گوری پور – ابھیہ  پوری سیکشن؛ نیو بونگائیگاؤں - دھوپ دھرا سیکشن کو ڈبل لائن کرنا، رانی نگر جلپائی گوڑی - گوہاٹی سیکشن کی بجلی کاری۔ سینچوآ - سلگھاٹ ٹاؤن اور سینچوآ - میراباری سیکشن کی بجلی کاری۔

وزیر اعظم سیو اساگر میں رنگ گھر کی خوبصورتی کے منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے جس سے اس مقام پر سیاحوں کی سہولیات میں اضافہ ہوگا۔ رنگ گھر کی خوبصورتی کا منصوبہ ایک بہت بڑے آبی ذخائر کے ارد گرد تعمیر کیا گیا فاؤنٹین شو اور آہوم خاندان کی تاریخ کی نمائش، کشتی کی مہم جوئی کے لیے جیٹی کے ساتھ بوٹ ہاؤس، مقامی دستکاری کے فروغ کے لیے کاریگر گاؤں، کھانے کے لیے متنوع نسلی کھانوں جیسی سہولیات فراہم کرے گا۔ شیو ساگر میں واقع رنگ گھر آہوم ثقافتوں اور روایات کی عکاسی کرنے والا سب سے مشہور ڈھانچہ ہے۔ اسے 18ویں صدی میں آہوم بادشاہ سوارگدیو پرمتا سنگھا نے تعمیر کروایا تھا۔

وزیر اعظم ایک بڑے بیہو رقص کا بھی نظاہرہ کریں گے جس کا اہتمام ثقافت کی شناخت  ایک میتھکٹ کے طورپر  آسام کے بیہو رقص کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کے لیے کیا جائےگا۔اورآسام کے لوگوں کی زندگی کو پوری دنیا میں پیش کرنے کے لئے  کیا جائےگا۔ اس تقریب میں ایک ہی مقام پر 10,000 سے زیادہ فنکاروں/بیہو فنکاروں کو پیش کیا جائے گا، اور ایک ہی مقام پر دنیا کے سب سے بڑے بیہو رقص کے زمرے میں نیو گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش کریں گے۔ اس میں ریاست کے 31 اضلاع کے فنکار اپنے  فن کامظاہرہ کریں گے۔

**********

ش ح۔ ح ا ۔ ف ر

U. No.4005


(Release ID: 1915781) Visitor Counter : 151