شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
وزیر موصوف جی کشن ریڈی نےورچوئل طور پر اگرتلہ سے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیااور سنگ بنیاد رکھا
پچھلے 9 برسوں کے دوران، اس خطے نے شورش، سیاسی عدم استحکام اور بندش سے ترقی، نمو اور خوشحالی کے بیانیے میں تبدیلی کے ساتھ ایک مثالی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے
وزیرموصوف نے تریپورہ کے وزیر اعلیٰ کے ہمراہ مشترکہ طور پر تریپورہ ریاست میں مرکزی حکومت کی اسکیموں کے نفاذ کا جائزہ بھی لیا
جناب جی کشن ریڈی نے پرساد اسکیم کے تحت تریپورہ سندری مندر کی ترقی کی پیش رفت کا جائزہ لیا
وزیرموصوف نے اگرتلہ کے دورے کے دوسرے دن اگرتلہ اکھوڑہ ریلوے پروجیکٹ کی جگہ کا بھی دورہ کیا
جناب جی کشن ریڈی نے اگرتلہ ریلوے اسٹیشن، نشان پور یارڈ اور اگرتلہ اکھوڑہ ریلوے پروجیکٹ کے زیرو پوائنٹ کا دورہ کیا
وزیرموصوف نے ایشیا کنفلوئنس تھنک ٹینک کے زیر اہتمام تیسرے بھارت-جاپان انٹلیکچوئل کنکلیو میں بھی شرکت کی
وزیرموصوف نے ریاست میں ثقافت کی وزارت کے محکموں کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا
Posted On:
11 APR 2023 9:35PM by PIB Delhi
ڈونر، سیاحت اور ثقافت کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے 11 اور 12 اپریل 2023 کو تریپورہ کا دو روزہ دورہ کیا۔وزیر جناب جی کشن ریڈی نے اگرتلہ میں نیا سیکرٹریٹ سےکئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد بھی رکھا۔انہوں نے ادے پور سے میل گڑھ تک140 کروڑ روپے کی لاگت والے روڈسیکشن کی جدید کاری اور چیلینگٹا میں لانگتھرائی ویلی سب ڈویژنل اسپتال کی توسیع کا بھی افتتاح کیا۔ وزیر موصوف نے تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی سے متعلق اہم منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ شمال مشرقی خطہ کو قوم کی ترقی کے انجن کے طور پر قائم کرنا وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کا عظیم وژن ہے اور ہم اس مقصد کی طرف مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ پچھلے 9 برسوں کے دوران، اس خطے نے شورش، سیاسی عدم استحکام اور بندش سے ترقی، نمو اور خوشحالی کے بیانیے میں تبدیلی کے ساتھ ایک مثالی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ درخشاں گاؤوں کا پروگرام شروع کیا گیا ہے اور ہم سرحدی گاؤوں میں ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنا رہے ہیں تاکہ انہیں ترقی اور تجارت کے مرکز کے طور پر قائم کیا جا سکے۔انہوں نے بڑے پیمانے پر رابطے کے منصوبوں کے حوالے سے کامیابیوں کی مزید وضاحت کی۔انہوں نے کہا کہ اس خطہ میں 1.06 لاکھ کروڑ سے زیادہ کے سڑک کے منصوبے زیر عمل ہیں، 78000 کروڑ روپے ریلوے کنیکٹیوٹی کے لیے خرچ کیے جا رہے ہیں جبکہ 121 ریلوے پروجیکٹوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2014 تک شامل مشرقی خطے میں صرف 9 ہوائی اڈے تھے اور اب ان کی تعداد بڑھ کر 17 پروجیکٹوں تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت 500 دنوں میں مکمل ٹیلی کام کنیکٹیویٹی کے ہدف کی سمت میں بھی کام کر رہی ہے۔

وزیرموصوف نے تریپورہ کے وزیر اعلیٰ کے ساتھ مشترکہ طور پر تریپورہ ریاست میں مرکزی حکومت کی اسکیموں کے نفاذ کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے اسکیموں کی زیادہ سے زیادہ کوریج اور ان کی مکمل تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے ریاست کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے اس بات کوبھی یقینی بنایا کہ ڈونر کی وزارت متعلقہ وزارتوں کے ساتھ ہم آہنگی کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ جناب جی کشن ریڈی نے پرساد اسکیم کے تحت تعمیرکی پیشرفت اور مندر کے احاطے اور تریپورہ سندری مندر کی ترقی کا بھی جائزہ لیا۔

وزیرموصوف نے اگرتلہ کے دورے کے دوسرے دن اگرتلہ اکھوڑہ ریلوے پروجیکٹ کی جگہ کا بھی دورہ کیا۔ جناب جی کشن ریڈی اگرتلہ ریلوے اسٹیشن، نشان پور یارڈ اور اگرتلہ اکھوڑہ ریلوے پروجیکٹ کے زیرو پوائنٹ بھی گئے ۔جناب جی کشن ریڈی نے تمام مقامات پر تعینات عہدیداروں سے بات چیت کی اور انہیں تیز رفتاری سے کام کرنے اور مقررہ تاریخ پر تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔

جناب کشن ریڈی نے عہدیداروں سے بات چیت کی اور پروجیکٹ کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ اگرتلہ اکھوڑہ ریلوے پروجیکٹ یکسر تبدیلی والا ثابت ہوگا اوراس سےبھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت، سیاحت اور ثقافتی تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے ،اگرتلہ اور کولکاتہ کے درمیان سفر کے وقت کو ڈھاکہ کے راستے 31 گھنٹے سے کم کر کے 10 گھنٹے کر دے گا اور پورے خطے میں اقتصادی ترقی کو تیز کرے گا اور نقل و حرکت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگرتلہ اکھوڑہ ریلوے پروجیکٹ ایکٹ ایسٹ پالیسی یعنی مشرق میں سرگرم پالیسی کے لیے اہم ہے۔

اپنے دو روزہ دورے کے دوران وزیر موصوف نے ایشیا کنفلوئنس تھنک ٹینک کے زیر اہتمام تیسرے بھارت-جاپان انٹلیکچوئل کنکلیو میں بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرق بھارت کے جنوب مشرقی ایشیا کا ایک باب ہے اور بھارت کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کاکلیدی ستون ہے۔ بھارت اور جاپان زمانہ قدیم سے تہذیبی شراکت دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ثقافتی رابطوں کو مزید بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی جی کی قیادت میں بھارتی حکومت نے ’ایکٹ ایسٹ پالیسی‘ کے تحت ٹھوس اقدامات کیے ہیں اور ہم بنگلہ دیش اور جاپان کے ساتھ گہرے اور باہمی طور پر سود مند تعلقات کے تئیں پرعزم ہیں۔
وزیرموصوف نے ریاست میں محکمہ ثقافت کی وزارت کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا اور بھارت کے آثار قدیمہ کے جائزے کے محکمہ کے علاقائی دفاتر کے عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کی۔
جناب جی کشن ریڈی نے سی اے پی ایس آئی کے زیر اہتمام شمال مشرق پرائیویٹ سیکورٹی ایمپلائبلٹی کنکلیو میں بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکورٹی سیکٹر روزگار پیدا کرنے والے سب سے بڑے شعبوں میں سے ایک ہے اور خطے میں بہت زیادہ صلاحیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرق سے تعلق رکھنے والے ہمارے نوجوان دنیا بھر میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت، اعتماد اور اپنی محنت کش فطرت کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے نجی سیکیورٹی ایجنسی پر زور دیا کہ وہ نوجوانوں کو عالمی معیار کے ہنر مندی کے مواقع فراہم کرے تاکہ روزگار کے بہتر اور متنوع مواقع کو یقینی بنایا جا سکے۔
***********
ش ح ۔ ش م ۔ م ش
U. No.4004
(Release ID: 1915774)