صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ -19 کی تازہ ترین صورتحال
Posted On:
12 APR 2023 10:00AM by PIB Delhi
ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 220.66 کروڑ(95.21کروڑ دوسری خوراک اور 22.87کروڑ احتیاطی خوراک)کووڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 441 ٹیکے لگائے گئے۔
ہندوستان میں سردست زیر علاج مریضوں کی تعداد 40,215 ہے۔
فی الحال زیر علاج مریضوں کی شرح 0.09 فیصد ہے۔
سردست ملک میں شفایابی کی شرح 98.72 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4,692 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد شفایاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر4,42,04,771 ہوگئی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ کے 7,830 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔
جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے مریضوں کی یومیہ شرح (3.65 (فیصد ہے ۔
جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی ہفتہ وار شرح(3.83) فیصد ہے ۔
اب تک کُل 92.32 کروڑ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2,14,242 , ٹیسٹ کئے گئے۔
***********
ش ح ۔س ک۔ رض
U. No.4006
(Release ID: 1915770)
Visitor Counter : 131