سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

کٹرا میں آئی ایم ایس شری ماتا ویشنو دیوی مندر کے زائرین کے سفر تجربے کو بہتر بنانے والا ایک عالمی سطح کا انتہائی جدید پروجیکٹ ہوگا:جناب نتن گڈکری


کشمیر سے کنیا کماری تک کا سفر ہندوستانی شہریوں کے لئے اب خواب نہیں رہے گا:جناب نتن گڈکری

جموں و کشمیر میں ایم او آر ٹی ایچ کے ذریعے 130000کروڑ روپے کے ترقیاتی کام کرائے جارہے ہیں:جناب نتن گڈکری

زائرین کی سہولت کے لئے 5300کروڑ روپے کی لاگت سے امرناتھ مارگ کی تعمیر کی جائے گی:جناب گڈکری

Posted On: 11 APR 2023 8:08PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورت و قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج کہا کہ کٹرا میں قائم کیا جانے والا انٹر ماڈل اسٹیشن (آئی ایم ایس)شری ماتا ویشنو دیوی مندر جانے والے زائرین کے سفر تجربے کو بہتربنانے کے لئے تعمیر شدہ ایک عالمی سطح کا انتہائی جدید پروجیکٹ ہوگا۔ جناب گڈکری نے کٹرا میں شری ماتا ویشنو دیوی روحانی ترقیاتی مرکز میں میڈیا سے بات چیت کے دوران یہ بات کہی۔

میڈیا سے بات چیت کے دوران جناب گڈکری نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ایم او آر ٹی ایچ کے ذریعے 130000کروڑ روپے کے ترقیاتی کام کرائے جارہے ہیں اور 2014سے اس خطے میں تقریباً 500کلو میٹر کا سڑک نیٹ ورک مکمل ہوچکا ہے۔جناب گڈکری نے یہ بھی بتایا کہ جموں و کشمیر اور لداخ میں 45000کروڑ روپے کی لاگت سے 41اہم سرنگوں کی تعمیر ہورہی ہے۔ جناب گڈکری نے یہ بھی مطلع کیا کہ مرکز کے زیر انتظام خطے میں 5000کروڑ روپے کی لاگت سے 18عدد روپ ویز بھی تعمیر کئے جائیں گے۔

وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ جموں اور شری نگر کے درمیان سفر کے لئے 35000کروڑ روپے کی لاگت سے تین راہداریاں بھی تعمیر کی جارہی ہیں، جو پہلے کے 320کلومیٹر کے فاصلے کو 70کلو میٹر کم کردیں گی اور سفر کا وقت بھی 10گھنٹے سے کم ہوکر 4 سے 5گھنٹے کا رہ جائے گا۔

وزیر موصوف نے یہ بھی اعلان کیا کہ پہل گام میں مقدس امرناتھ غار کی طرف جانے والے 110 کلومیٹر طویل امرناتھ مارگ کو تقریباً 5300کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا، اس سے امرناتھ تیرتھ کو جانے والے زائرین کو بے پناہ سہولت ملے گی۔

جناب گڈکری نے کہا کہ ملک بھرمیں ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام ریاست میں انتہائی جدید نوعیت کے سڑک نیٹ ورک کی ترقی کے ساتھ کشمیر سے کنیا کماری تک کا سفر ہندوستان کے شہریوں کے لئے اب خواب نہیں رہے گا۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے جو میڈیا سے بات چیت کے دوران وہاں موجود تھے ، کہا کہ بنیہال، رام بن ہائی وے اسٹریچ لیونڈرکی زراعت کا مرکز بن جائے گا، جس سے ایگری –ٹیک اسٹارٹ- اَپس کو بڑھاوا ملے گا۔

اس موقع پر جو دیگر شخصیتیں موجود تھیں ، ان میں ایم او آر ٹی ایچ کے وزیر مملکت ڈاکٹر وی کے سنگھ، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا اور ایم او آر ٹی ایچ کی سیکریٹری الکا اُپادھیائے شامل ہیں۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(11.04.2023)

(U: 4001)



(Release ID: 1915738) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi