وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

وزارت تعلیم ایس سی او چوٹی اجلاس 23-2022کے موقع پر نوجوان مصنفین کے اجلاس کا انعقاد کرے گی

Posted On: 11 APR 2023 6:02PM by PIB Delhi

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کی موجودہ صدارت کے تحت حکومت ہند وزارت خارجہ کے ذریعے تیار پروگراموں کے کیلنڈر کے حصے کی شکل میں 13-12اپریل 2023 کو نئی دہلی میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)نوجوان مصنفین کے اجلاس (وائی اے سی ) کی میزبانی کرے گی۔

وزارت تعلیم حکومت ہند کو نوجوان مصنفین کے اجلاس کی نوڈل ایجنسی کی شکل میں نامزد کیا گیا ہے، جس کا انعقاد و نیشنل بک ٹرسٹ ، انڈیا وزارت تعلیم کے تحت آنے والے ایک خود مختار ادارے کے ساتھ مل کر کرے گی۔

اجلاس کا موضوع ایس سی او ممبر ملکوں کے درمیان ثقافتی جاتی مکالمہ ہے، جس میں تاریخ و فلسفہ ، معیشت ، مذہب، ثقافت، ادب اور سائنس و طب جیسے ذیلی موضوعات کے ساتھ نوجوان دانشوروں کا نظریہ شامل ہے۔

2018 میں نوجوانوں کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہوں کے مشترکہ خطاب میں ایس سی او ممبر ملکوں کی نوجوان طاقت کو آپس میں جوڑنے کے لئے ایک وسیع پالیسی جاتی خاکہ تیار کیا گیا تھا ، جس سے انہیں بہتر عالمی سمجھ اور مکالمے میں اہل بنانے کےلئے تخلیقی اور تعمیری راہ میں شامل کیا جاسکے۔

دو روزہ ایس سی او نوجوان مصنفین کا اجلاس نوجوانوں کو جدید تعلیم ، تربیت ،  جدید تربیت، تجارتی سرگرمیوں اور اختراعی پروجیکٹوں میں وسیع شراکت داری کے مواقع کا پتہ لگانے کے لئے ایک حرکت پذیر پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔

ہندوستان کی صدارت میں جاری ’’ایس سی او کونسل آف ہیڈس ا ٓف اسٹیٹ‘‘کے دوران ایس سی او کا مقصد ’سکیو‘(تحفظ، اختصادی تعاون، رابطہ ، اتحاد، سالمیت اور علاقائی سالمیت کے لئے اعزاز اور ماحولیات)کے موضوع کو آگے بڑھانا ہے، جسے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2018 میں کنگ داؤمیں ہوئے ایس سی او چوٹی اجلاس کی شروعات میں ظاہر کیا تھا۔

شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)کا قیام ایک بین حکومتی تنظیم کی شکل میں 15جون 2001کو شنگھائی میں ہوئی تھی۔ موجودہ وقت میں ایس سی او کے 8ممبر ملک (ہندوستان، قزاکستان، چین، کرگزستان، پاکستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان)ہیں۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 3997)


(Release ID: 1915736) Visitor Counter : 130