سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا کے ساتھ جموں سے اودھم –رامبن –بانہال تا سری نگر قومی شاہراہ (نمبر44)کے سری نگر-بانہال سیکشن کا معائنہ کیا ،جو جموں اور سری نگر کے درمیان ہمہ موسمی رابطہ فراہم کرنے کے لیے تعمیر کیا جا رہا ہے
Posted On:
11 APR 2023 12:50PM by PIB Delhi
سڑ ک نقل وحمل اورشاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا، مرکزی وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) اور مرکزی وزیر مملکت جناب جتیندر سنگھ نے جموں سے اودھم –رامبن –بانہال تا سری نگر قومی شاہراہ (نمبر44)کے سری نگر-بانہال سیکشن کا معائنہ کیا ،جو جموں اور سری نگر کے درماہن ہمہ موسمی رابطہ فراہم کرنے کے لئے تعمیرکیاجا رہا ہے۔
جموں اور سری نگر کے درمیان سفر کو آسان بنانے کے لیے 35000 کروڑ روپے کی لاگت سے 3 کوریڈور بنائے جا رہے ہیں۔ اس کے تحت جموں سے اودھم پور-رامبن-بانہال اور اس کے بعد سری نگر تک پہلے کوریڈور میں، سری نگر سے بانہال تک کا سیکشن شامل ہے۔ 250 کلومیٹر لمبائی کی یہ 4 لین سڑک 16,000 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائی جا رہی ہے۔ اس میں سے 210 کلومیٹر کے راستے کی 4 لیننگ مکمل ہو چکی ہے، جس میں 21.5 کلومیٹر کی 10 سرنگیں بھی شامل ہیں۔
اس سڑک کی 4 لیننگ کا ڈیزائن جیو ٹیکنیکل اور جیولوجیکل انویسٹی گیشن کی بنیاد پر کیا گیا ہے تاکہ اس علاقے میں ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ پر قابو پایا جا سکے۔ جموں اور سری نگر کے درمیان سفر کو محفوظ اور ہموار بنانے کے لیے کریش بیریئرز اور روڈ سیفٹی سے متعلق دیگر انتظامات بھی کئےگئے ہیں۔
اس راستے کی تعمیر سے جموں اور سری نگر کے درمیان ہمہ موسمی رابطہ رہے گا۔ سری نگر سے جموں کے سفر کا وقت 9-10 گھنٹے سے کم ہو کر 4-5 گھنٹے ہو جائے گا۔ رامبن اور بانہال کے درمیان 40 کلومیٹر 4 لین والی سڑک کا کیریج وے جون 2024 تک مکمل ہو جائے گا جس سے سری نگر کے مسافروں کو راحت ملے گی۔
***********
(ش ح ۔م م۔ ع آ)
U -3980
(Release ID: 1915532)
Visitor Counter : 212