وزارت سیاحت

 سیاحت  کی دوسری ورکنگ میٹنگ میں تمام ممالک نے متفقہ طور پر گرین ٹورازم کو تمام شریک ممالک کے لیے سب سے اہم ترجیح کے طور پراپنایا 


ٹورازم ورکنگ گروپ کی پہلی دو میٹنگوں کے دوران گفت و شنید، حتمی جی او اے اعلانیہ  کا مسودہ تیار کرنے کے لیے درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے: جناب اروند سنگھ

Posted On: 06 APR 2023 7:46PM by PIB Delhi

سکریٹری (سیاحت) جناب اروند سنگھ نے یکم تا 4 اپریل 2023 کو دارجلنگ ضلع کے سلی گوڑی میں منعقدہ دوسری ٹورازم ورکنگ گروپ میٹنگ کے کامیاب اختتام کے بعد قومی میڈیا سے خطاب کیا۔ ورکنگ گروپ کی میٹنگ میں 17 رکن ممالک ۔ 8 مدعو ممالک اور 4 بین الاقوامی تنظیموں کے 56 مندوبین نے شرکت کی۔ اس تقریب میں سات جی  20 ممالک ، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، جاپان، سنگاپور، میکسیکو، انڈونیشیا اور کوریا کے سفیروں کی موجودگی بھی دیکھی گئی۔ افتتاحی اجلاس میں  جناب جی کشن ریڈی، وزیر سیاحت، ثقافت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کا محکمہ، جناب   جان بارلا اور ریاستی وزیر برائے اقلیتی امور نے بھی شرکت کی۔

سیکریٹری سیاحت نے میڈیا کو ممبر ممالک، مدعو ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں جیسے آئی ایل او، یو این ای پی اور یو اینڈبلیو ٹی او کے ساتھ منعقدہ ورکنگ گروپ میٹنگوں کے بارے میں بتایا۔

میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے جناب اروند سنگھ نے کہا کہ ٹورازم ورکنگ گروپ میٹنگ کے پہلے سیشن کے دوران یو این ای پی کی طرف سے ‘زندگی کے لئے سفر’  کے موضوع پر اور یو این ڈبلیو ٹی او کی طرف سے ‘پہلے ڈرافٹ آؤٹکوم ڈاکیومنٹ  جی او اے  روڈ میپ’ پر پریزینٹیشن دیئے گئے۔ جی  20 کے رکن ممالک، مدعو ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے جی او اے  روڈ میپ کے پہلے مسودے پر اپنے تبصرے شیئر کیے ہیں۔ جی او اے  روڈ میپ کو جون 2023 میں گوا میں سیاحت کی وزارتی میٹنگ کے دوران اپنایا جائے گا۔

ورکنگ گروپ میٹنگ میں ترکی، سعودی عرب، آسٹریلیا، انڈونیشیا، اٹلی نے بالترتیب  ماحول دوست  سیاحت (گرین ٹورازم)، ڈیجیٹلائزیشن،  ہنر مندیاں ، سیاحت سے متعلق  بہت چھوٹے ، چھوٹے اوسط درجے کے کاروبار( ٹورازم ایم ایس ایم ایز)،  منزل کا بندوبست (ڈیسٹینیشن مینجمنٹ )کی پانچ ترجیحات پر پریزنٹیشنز پیش کیں۔ سیشن میں ہر ترجیحی شعبے پر بھی وسیع بحثیں شامل تھیں۔ سکریٹری نے انکشاف کیا کہ تمام ممالک نے متفقہ طور پر گرین ٹورازم کو تمام شریک ممالک کے لیے سب سے اہم ترجیح کے طور پر اپنایا۔

سکریٹری (سیاحت) نے پریس میٹنگ کا اختتام اس تبصرے کے ساتھ کیا کہ پہلی دو ٹورازم ورکنگ گروپ میٹنگوں کے دوران ہونے والی بات چیت گوا میں جون میں منعقد ہونے والی سیاحت کی وزارتی میٹنگ میں حتمی  جی او اے اعلانیہ کا مسودہ تیار کرنے کے لیے صحیح سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔

ورکنگ گروپ کی میٹنگوں کے پہلو بہ پہلو،مہماتی سیاحت ( ایڈونچر ٹورازم) پر دو ضمنی پروگرام منعقد کیے گئے تاکہ ہندوستان اور شمال مشرقی خطے کے سیاحتی نقشے میں ایڈونچر ٹورازم کے امکانات کو اجاگر کیا جا سکے۔ ‘پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے ایک  وسیلے کے طور پر ایڈونچر ٹورزم’ جس میں ایڈونچر ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن (اے ٹی ٹی اے) کی محترمہ گیبریلا سٹویل (نائب صدر) اور پدم شری ایوارڈ یافتہ  جناب  اجیت بجاج، ایڈونچر ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا(اے ٹی او اے آئی)  کے صدر نے ایڈونچر ٹورازم پر بالترتیب عالمی اور ہندوستانی تناظر پیش کئے۔

گھریلو صنعت کے شراکت داروں اور حکومت ہند کی ریاستوں کے لیے منعقدہ دوسرا پروگرام تھا ۔ ‘مشن موڈ میں سیاحت: مقامی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایڈوانٹیج ایڈونچر ٹورازم’۔ بہترین طور طریقے ، ایڈونچر ٹورزم کی قومی حکمت عملی، مہماتی منزل (ایڈونچر ڈیسٹینیشن) کے طور پر ہندوستان، ایڈونچر سیفٹی کا جدید قانون، رسک میں تخفیف  اور رسائی پر کنٹرول، متحرک دیہاتوں کو ایڈونچر کی منزل کے طور پر تیار کرنے، اور ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں میں ایڈونچر ٹورازم کو فروغ دینے پر بات چیت ہوئی۔

سیاحت، ثقافت، اورشمال مشرقی خطے کی ترقی کا محکمہ ، حکومت ہند کے وزیر نے ضمنی تقریب  کے دوران اپنے افتتاحی کلمات میں ایڈونچر ٹورازم  سے متعلق مقامات  کے لیے ریاستی درجہ بندی کے معیار، ماڈل ایڈونچر ٹورازم قانون، میگا ٹریلس کی ترقی،  مہم پسندانہ  سرگرمی کے رہنما خطوط (ایڈونچر ایکٹیویٹی گائیڈ لائنز) کی ترقی، ایڈونچر ۔ ٹورازم ریسکیو سینٹرز، اور ایڈونچر ٹورازم کے لیے مخصوص ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پیجز کی ترقی جیسے اقدامات کا اشتراک کیا ۔

خطے کی بھرپور مقامی روایات کا تجربہ کرنے کے لیے، بین الاقوامی مندوبین کے لیے چاندنی رات میں  چائے کی پتیاں  چننے( مون لائٹ ٹی پلکنگ) کا ایک عمیق تجربہ منعقد کیا گیا، جہاں ان کے ساتھ مقامی چائے والے اور موسیقار روایتی ساز  بجا رہے تھے۔ چاندنی  میں چائے کی پتیاں  توڑنے سے دنیا میں سب سے زیادہ قدیم طریقے والی  چائے کی پتی ملتی ہے۔انہوں نے ‘کھیت سے فیکٹری تک’ چائے کی پتیوں کی پروسیسنگ کا تجربہ کرنے کے لیے مکئی باڑی ٹی فیکٹری کا بھی دورہ کیا۔ شام کو ٹی فیکٹری میں چائے  کا لطف اٹھانے کے لئے  سیشن کا اہتمام کیا گیا اور ساتھ ہی ضمنی تقریب کے بعد تمام مندوبین نے اسے بے حد سراہا ۔

ورکنگ گروپ کی میٹنگ دارجلنگ ہمالیائی ریلوے پر سواری کے ساتھ ختم ہوئی، جو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی جگہ ہے۔ یہ سفر بھارت کے بلند ترین ریلوے اسٹیشن گھم اسٹیشن سے شروع ہوا۔ ٹرین کی سواری کا پہلا سٹاپ بتاسیا لوپ پر تھا، جہاں سینک بورڈ کی طرف سے ایک خصوصی کھکوری ڈانس کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ٹرین کا سفر  دارجلنگ اسٹیشن پر ختم ہوا۔ اس کے بعد مغربی بنگال کے عزت مآب گورنر جناب سی وی آنند بوس کے ساتھ راج بھون، دارجلنگ کا دورہ کیا گیا،  اور اپنی شرکت سے  اس پروگرام کو رونق بخشی ۔

مندوبین نے ریاستی حکومت کے ذریعہ منعقدہ  فن کاری اور دستکاری (آرٹ اینڈ کرافٹ) بازار میں بھی حصہ لیا جس میں مقامی دستکاری، کاریگروں کے کام کی نمائش کی گئی۔اس میں کمیونٹی کی شرکت کی اہمیت کو ظاہر کیا گیا جہاں وہ کرافٹ بازار میں  ڈی آئی وائی  سرگرمیوں کے ذریعے ‘ عملی   طور پر ’ تجربہ کرتے ہیں۔ مندوبین کی اس مصروفیت نے دستکاری بازار میں حصہ لینے والے کاریگروں کی حوصلہ افزائی کی۔

*************

 

ش ح ۔س ب ۔ رض

U. No.3961



(Release ID: 1915480) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi , Telugu