وزارت دفاع
مشق کوپ انڈیا 2023
Posted On:
10 APR 2023 4:09PM by PIB Delhi
ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) اور امریکی فضائیہ (یو ایس اے ایف) کے درمیان ایک دو طرفہ فضائی مشق کوپ انڈیا 2023 کا اہتمام ایئر فورس اسٹیشنوں ارجن سنگھ (پاناگڑھ)، کلائی کُنڈا اور آگرہ میں پر کیا جارہا ہے۔ اس مشق کا مقصد دونوں فضائی افواج کے درمیان باہمی افہام و تفہیم میں اضافہ کرنا اور اپنے بہترین طریقوں کو شیئر کرنا ہے۔
مشق کا پہلا مرحلہ آج سے شروع ہو گیا ہے۔ مشق کا یہ مرحلہ فضائی نقل و حرکت پر توجہ مرکوز کرے گا اور اس میں دونوں فضائی افواج کے ٹرانسپورٹ طیارے اور اسپیشل فورسز کے اثاثے شامل ہوں گے۔ دونوں فریق سی – 130جے اور سی - 17 طیارے میدان میں اتاریں گے، یو ایس اے ایف ایک ایم سی- 130 جے بھی چلائے گی۔ مشق میں جاپانی ایئر سیلف ڈیفنس فورس کے فضائی عملے کی موجودگی بھی ہوگی، جو مشاہدین کے طور پر شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-3948
(Release ID: 1915366)
Visitor Counter : 169