محنت اور روزگار کی وزارت

سماجی تحفظ سے متعلق  ضابطہ، 2020 منظم اور غیر منظم شعبوں میں تمام ملازمین کو سماجی تحفظ فراہم کرتا ہے

Posted On: 06 APR 2023 8:04PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ مرکزی حکومت نے کنٹراکٹ لیبر (ضابطہ بندی  اور منسوخی ) ایکٹ، 1970 کو کچھ اداروں میں کنٹراکٹ لیبر کے روزگار کو منظم کرنے اور مخصوص حالات میں اس کے خاتمے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے نافذ کیا ہے۔ حکومت منظم اور غیر منظم دونوں شعبوں میں کنٹریکٹ ورکرس/مزدوروں/ملازمین سمیت کارکنوں کو سماجی تحفظ اور فلاحی فوائد فراہم کرنے کے لیے مختلف ایکٹ اور اسکیمیں نافذ کر رہی ہے۔ منظم شعبے میں کام کرنے والوں کو ان کی اہلیت کے مطابق سماجی تحفظ بنیادی طور پر پانچ مرکزی قوانین کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے، یعنی ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس ایکٹ، 1948، ایمپلائیز پراویڈنٹ فنڈز اور متفرق پروویژن ایکٹ، 1952، ایمپلائیز کمپنسیشن ایکٹ1923،زچگی فوائد ایکٹ، 1961 اور گریچوٹی ایکٹ، 1972 وغیرہ کی ادائیگی۔

غیر منظم شعبے میں کام کرنے والوں کو سماجی تحفظ کے فوائد فراہم کرنے کے لیے، مرکزی حکومت غیر منظم کارکنوں کا سماجی تحفظ قانون، 2008 نافذ کر رہی ہے، تاکہ زندگی اور معذوری کے احاطہ، صحت اور زچگی کے فوائد، بڑھاپے کے تحفظ سے متعلق معاملات میں فلاحی اسکیمیں فراہم کی جاسکیں۔ غیر منظم کارکنوں کو مرکزی حکومت کی مختلف وزارتیں/محکمے اس طرح کی سماجی تحفظ کی اسکیموں کو بھی نافذ کر رہے ہیں جیسے پردھان منتری شرم یوگی مان-دھن پنشن اسکیم(پی ایم۔ ایس وائی ایم)  ماہانہ پنشن کی شکل میں  بزرگ افراد کو  سماجی تحفظ فراہم کرنے کے لیے (وزارت محنت اور روزگار) ، صحت اور زچگی کی اسکیمیں (وزارت صحت اور خاندانی بہبود)۔ مرکزی حکومت پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا (پی ایم  جے جے بی وائی) اور پردھان منتری تحفظ بیمہ یوجنا (پی ایم ایس بی وائی)  کو بھی نافذ کر رہی ہے تاکہ غیر منظم کارکنوں کو ان کی اہلیت کے لحاظ سے زندگی اور معذوری کی کوریج فراہم کی جا سکے۔

حکومت نے منظم اور غیر منظم شعبوں میں تمام ملازمین اور کارکنوں کو سماجی تحفظ فراہم کرنے کے لیے سماجی تحفظ سے متعلق کوڈ 2020 بھی مرتب کیا ہے۔

*************

ش ح ۔س ب ۔ رض

U. No.3928



(Release ID: 1915276) Visitor Counter : 139


Read this release in: English , Telugu