ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم آئی ایس ایچ ٹی آئی ( مشتی) اسکیم 11 ریاستوں اور 2 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں540 مربع کلومیٹر مینگروو کی ترقی کو فروغ دے رہی ہے  

Posted On: 06 APR 2023 8:09PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ امرت دھروہر اور مشتی کو نافذ کرنے کے وسائل مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی دیگر جاری اسکیموں/پروگراموں کے ملاپ کے ذریعے ہیں۔

امرت دھروہر اسکیم کی خصوصیات میں گیلی زمینوں کے تحفظ کی منفرد اقدار کو فروغ دینا شامل ہے جس میں حیاتیاتی تنوع میں اضافہ، کاربن اسٹاک، ماحولیاتی سیاحت کے مواقع اور مقامی کمیونٹیز کے لیے آمدنی پیدا کرنے کے لیے ان کا بہترین استعمال شامل ہے۔ من جملہ دیگر  باتوں کے ان کا مقصد سبز کی نشوونما کے لئے اس طرح کی آبی زمینوں کا مربوط انتظام، سائٹس پر فطرت اور ثقافت پر مبنی سیاحت کو فروغ دینا، گیلی زمین پر مبنی معاش، ورثہ اور ثقافت کے لیے کے لئے کمیونٹی کی ذمہ داری، مختلف وزارتوں اور محکموں، ریاستی حکومتوں، تحقیق اور تعلیمی اداروں  اور صنعتی شعبے کے ساتھ اگلے تین سالوں میں ملک بھر میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔

ساحلی رہائش گاہوں اور ٹھوس آمدنی کے لیے مینگروو انیشیٹو (مشتی) مالی سال24-2023  سے شروع ہونے والے پانچ سالوں کے دوران 11 ریاستوں اور 2 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیلے ہوئے ہے تقریباً 540 مربع کلومیٹر پر محیط مینگروو کی ترقی کے لیے ممکنہ علاقے کو جامع طور پر تلاش کرنے کا تصور پیش  کرتا ہے۔ شجرکاری کی تکنیک، تحفظ کے اقدامات، انتظامی طریقوں اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے وسائل کو متحرک کرنے کے بہترین طریقوں کا اشتراک مشتی اسکیم کے مقاصد ہیں۔

*************

( ش ح ۔ ا ک۔ ر ب(

U. No. 3922


(Release ID: 1915265) Visitor Counter : 234


Read this release in: English , Hindi