امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی  کے وزیر، جناب امت شاہ نے ہریہر پور سنگیت وشو ودیالیہ کا سنگ بنیاد رکھا اور آج اعظم گڑھ، اتر پردیش میں آج 4583 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح  کیا اور سنگ بنیاد بھی رکھا


اعظم گڑھ جسے پہلے کی حکومتوں میں پورے ملک میں دہشت گردی کا گڑھ سمجھا جاتا تھا، آج وزیر اعظم مودی کی قیادت میں یہاں میوزک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے تاکہ اعظم گڑھ کی وراثت  ہری ہر گھرانہ کو عزت دی جا سکے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی ملک کے ہر گھر کو نلوں کے ذریعے پینے کا صاف پانی فراہم کر رہے ہیں، آج اعظم گڑھ میں 4257 کروڑ روپے کی  1358 اسکیمیں شروع کی گئیں

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک کے 60فیصد گھرانوں کو نل کا پانی فراہم کیا ہے، جناب مودی کی قیادت میں 11.66 کروڑ گھروں کو نل کا پانی فراہم کرنے کا کام مکمل ہو چکا ہے

ملک کے فن اور موسیقی کو محفوظ کرکے ہی آنے والی نسل کے لیے ثقافت کی حفاظت کی جاسکتی ہے، اعظم گڑھ میں قائم ہونے  والی میوزک یونیورسٹی مشہور ہریہر پور گھرانہ کا  از سر نو  احیاء کرے گی

وزیر اعظم مودی کی قیادت میں حکومت ہند اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں اتر پردیش کی حکومت نے پوری ریاست کو بجلی فراہم کرکے ترقی کے نئے دور کا آغاز کیا ہے

ڈبل انجن والی حکومت اتر پردیش کو ترقی کی راہ پر آگے لے جانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہمیشہ اتر پردیش کی ترقی کے لیے وسائل اور فنڈز فراہم کیے ہیں

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اتر پردیش آج ترقی کی علامت بن چکا ہے، یہاں سڑکوں اور نہروں کا جال بچھا دیا گیا ہے، ہر طبقے کے فائدے کے لیے کام کیا جا رہا ہے

نوئیڈا اور اعظم گڑھ میں نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے بنائے جا رہے ہیں، اس کے ساتھ ہی اتر پردیش ہندوستان کی واحد ریاست بن گئی ہے جس کے 5 بین الاقوامی ہوائی اڈے ہیں جن میں لکھنؤ، وارانسی اور کشی نگر شامل ہیں

Posted On: 07 APR 2023 8:54PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی  کے وزیر جناب امت شاہ نے ہریہر پور سنگیت وشو ودیالیہ کا سنگ بنیاد رکھااورآج اعظم گڑھ، اتر پردیش میں 4583 کروڑ روپے کے 117 ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح  کیااور سنگ بنیاد بھی رکھا۔ ان میں ‘نل سے جل’ کے تحت 4257 کروڑ روپے کی لاگت سے 1358 اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھنا اور 175 کروڑ روپے کی لاگت سے سڑکوں کو چوڑا اور مضبوط بنانے سے متعلق 55 اسکیمیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ریاست کے 16 مختلف محکموں سے متعلق 151 کروڑ روپے کی لاگت سے 61 اسکیموں کا بھی افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سمیت کئی معززین موجود تھے۔

جناب امت شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اعظم گڑھ جو کہ پہلے کی حکومتوں میں پورے ملک میں دہشت گردی کے گڑھ کے طور پر جانا جاتا تھا، آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں یہاں میوزک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے تاکہ اعظم گڑھ کا ورثہ - ہری ہر گھرانہ  کو عزت دی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اعظم گڑھ کو کسی زمانے میں ہری ہر گھرانے اور پنڈت چھنولال مشرا جیسے موسیقی کے علمبرداروں سے جانا جاتا تھا، لیکن اعظم گڑھ کی شبیہ کو خراب کرنے کا کام سابقہ ریاستی حکومتوں نے کیا ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ‘ ہری ’اور ‘ہر ’دونوں ہی ہریہر پور گھرانہ کے نام میں  ہیں اور ایک زمانے میں اعظم گڑھ گانے، بجانے اور ناچنے کی تینوں صنفوں میں مرکز ہوا کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہریہر پور گھرانہ سے تعلق رکھنے والے پدم وبھوشن پنڈت چننولال مشرا، شری امبیکا مشرا اور ڈاکٹر منوج کمار مشرا جیسے کئی قومی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکار آج بہت خوش ہوں گے کیونکہ اعظم گڑھ میں ایک میوزک یونیورسٹی شروع ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے فن اور موسیقی کو محفوظ کرکے ہی آنے والی نسل کے لیے ثقافت کی حفاظت کی جاسکتی ہے، اعظم گڑھ میں بننے والی میوزک یونیورسٹی مشہور ہریہر پور گھرانہ کو پھر سے زندہ کرے گی۔ جناب شاہ نے کہا کہ یہ میوزک یونیورسٹی آنے والے دنوں میں نہ صرف اتر پردیش بلکہ ساری دنیا میں پورے ہندوستان کا فخر بڑھائے گی۔

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر نے کہا کہ پہلے دیہی علاقوں میں بجلی نہیں تھی لیکن وزیر اعظم مودی کی قیادت میں حکومت ہند اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں اتر پردیش کی حکومت نے  پوری ریاست کو بجلی فراہم کرکے ترقی کے  ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج خطے میں ہر گھر جل یوجنا کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی ملک کے ہر گھر کو نلکوں کے ذریعے پینے کا صاف پانی فراہم کر رہے ہیں۔ آج اعظم گڑھ میں 4257 کروڑ روپے کی مالیت کی 1358 اسکیمیں شروع کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک بھر میں 60فیصد گھرانوں میں نلکے سے پانی کے کنکشن کو یقینی بنایا ہے اور اب ہر دوسرے گھر میں نل کا پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ملک کے 11.66 کروڑ گھروں کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کرنے کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ اتر پردیش کے فلورائیڈ سے متاثرہ علاقوں میں نل سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو آج سے یقینی بنایا جا رہا ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اتر پردیش ترقی کی علامت بن کر ابھرا ہے۔ ریاست میں سڑکوں اور نہروں کا جال بچھا دیا گیا ہے، ہر کسان کو پردھان منتری کسان یوجنا کے تحت  6000  روپے دیے جا رہے ہیں۔، گیس سلنڈر 1.76 کروڑ گھروں تک پہنچ چکے ہیں، ہر گھر میں بیت الخلا اور بجلی پہنچ چکی ہے اور ریاست کا ایک بھی گاؤں ایسا نہیں ہے جہاں بجلی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ڈبل انجن والی حکومت اترپردیش کو ترقی کی راہ پر آگے لے جانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر نے کہا کہ اعظم گڑھ کو امن و امان کی خراب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، لیکن آج وزیر اعلی جناب آدتیہ ناتھ یوگی کی قیادت میں ریاستی حکومت نے ضلع کو ترقی کے مرکز کے طور پر ابھرنے میں مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوئیڈا اور اعظم گڑھ میں نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے تیار کیے جا رہے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اتر پردیش ہندوستان کی واحد ریاست بن گئی ہے جس کے پانچ بین الاقوامی ہوائی اڈے ہیں جن میں لکھنؤ، وارانسی اور کشی نگر شامل ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں اتر پردیش کی حکومت نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی پی ایم گتی شکتی یوجنا کو بھی لاگو کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت نے پورے اتر پردیش کو فسادات سے پاک ریاست بنانے کی سمت میں بھی کام کیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے اتر پردیش کی ترقی کے لیے کافی فنڈز فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2024 میں اپوزیشن پارٹیاں پھر سے اقربا پروری اور ذات پات کی بات کریں گی اور اتر پردیش کے لوگوں کو گمراہ کریں گی، لیکن لوگوں کو دوبارہ وزیر اعظم نریندر مودی پر اپنے اعتماد کا اعادہ کرنا چاہئے۔

*************

( ش ح ۔ ا ک۔ ر ب(

U. No. 3911


(Release ID: 1915253) Visitor Counter : 165


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Manipuri