وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاعی عملےکےسربراہ نے شمالی بنگال میں آگے کے علاقوں اور ہندوستانی فوج کے ہیڈکوارٹرس تری شکتی  کور کا دورہ کیا


بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور آپریشن جاتی اور لاجسٹک کی تیاریوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا

Posted On: 09 APR 2023 1:20PM by PIB Delhi

دفاعی عملےکےسربراہ (سی ڈی ایس) جنرل انیل چوہان نے 08 اور 09 اپریل 2023 کو جی او سی، تری شکتی کور کے ساتھ شمالی بنگال میں فضائیہ کے اسٹیشن اور آگے کے علاقوں کا دورہ کیا۔ سی ڈی ایس نے دور دراز علاقوں میں تعینات فوجیوں سے بھی بات چیت کی اور ان کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC3K3R0.jpeg

جنرل انل چوہان نے سکنا میں تری شکتی کور کے ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں سکم میں شمالی سرحدوں کے ساتھ آپریشن جاتی صورتحال کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئی۔ انہوں نے مشرقی سکم میں حالیہ برفانی تودہ جیسی قدرتی آفات کی صورت حال کے وقت شہری انتظامیہ اور مقامی آبادی کی مدد کرنے کے لیے فورس کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فارمیشن کی تعریف کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC59877.jpeg

سی ڈی ایس نے فارمیشن سے کہا کہ وہ سخت تربیت پر توجہ دیں اور ہر وقت چوکنا رہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فوجیوں کو معلوماتی ٹیکنالوجی کے تازہ ترین رجحانات، ابھرتے ہوئے سائبر خطرات اور انسدادی اقدامات سے باخبر رہنا چاہیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC44ZSE.jpeg

*****

U.No.3888

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1915061) Visitor Counter : 133