سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے  مرکزی وزیر، ڈاکٹر وریندر کمار نے ریاست مدھیہ پردیش میں دویانگ جن کی ہنر مندی کو فروغ دینے ، ان کی باز آباد کاری اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے دوسرے  کمپوزٹ ری ہیبلی ٹیشن  سینٹر (سی آر سی) کی خدمات کا افتتاح  کیا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا

Posted On: 08 APR 2023 11:30PM by PIB Delhi

سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے  مرکزی وزیر، ڈاکٹر وریندر کمار نے  چھتر پور مدھیہ پردیش میں  پرانے تحصیل بھون، مہالنگیٹ میں شام 5 بجے معذور افراد  (دویانگ جن)  کی ہنر مندی کے فروغ ، ان کی باز آباد کاری اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے  کمپوزٹ ریجنل   سینٹر (سی آر سی) کی خدمات کا افتتاح  کیا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا۔افتتاحی پروگرام کے دوران جس میں مرکزی اور ریاستی حکومت کے سینئر  افسران نے شرکت کی ڈاکٹر وریندر کمار نے مختلف ڈومین ایریاز میں ہنر مندی کے  فروغ ساتھ معذور افراد کو مسلسل اور منصوبہ بند خدمات فراہم کرنے کی ضرورتوں پر زور دیا۔ انہوں نے عمارتوں اور عوامی مقامات پر قابل رسائی ماحول بنانے میں وزارت کی کوششوں کی ستائش کی ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی آر سی اختراعات، تعلیم کا مرکز بنے گا اور افرادی قوت اور تحقیق کی ضروریات کو پورا کرے گا تاکہ معذور افراد کے لیے ایک بہتر اور معیاری زندگی ممکن ہو سکے اور  معذور افراد معاشرے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ اس پروگرام میں سائنس اور ٹیکنالوجی، درمیانی  چھوٹے درجے کی  صنعتوں کے وزیر اور حکومت مدھیہ پردیش کے چھتر پور ضلع کے  انچارج  وزیر جناب اوم پرکاش سکھلیچا  موجود تھے۔ پروگرام  کے دوران خطاب کرتے ہوئے  جناب اوم پرکاش سکھلیچا نے کہا کہ ’’آتم نربھر بھارت‘‘ میں معذور افراد کی شرکت کے مطالبات کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے  مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار  کا مدھیہ پردیش میں سی آر سی -چھترپور شروع کرنے کے سلسلے میں ان کی کوششوں کے لیے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے- جناب پردیوم سنگھ، رکن اسمبلی،بداملہرہ، ناگرک اپورتی نگم، جناب راجیش پرجاپتی، رکناسمبلی  چاندلا، جناب راجیش شکلا،  رکن اسمبلی بھیجاور  ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سماجی انصاف اور تفویض اختیارا ت کی وزارت کے سکریٹری جناب راجیش اگروال، آئی اے ایس نے کہا کہ سی آر سی انسٹی ٹیوٹ کے افتتاح کے ساتھ، ہم ایک منظم طریقے سے معذور افراد کی باز آباد کاری کے اس وژن کے لیے عہد کر رہے ہیں۔ ہم حکومت مدھیہ پردیش  کی طرف سے چھتر پور ضلع میں  فراہم کردہ 2 ہیکٹر اراضی میں سی آر سی -چھتر پور بلڈنگ کی تعمیر بھی شروع کریں گے۔ ہم معذور افراد کے درمیان تشخیص، خدمات اور ہنر مندی کے فروغ کے معیار کو فروغ دینے کے لیے  بھی پرعزم ہیں۔ حکومت ہند کے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کے تحت کام کرنے والے علی یاور جنگ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپیچ اینڈ ہیئرنگ ڈس ایبلٹیز (دویانگ جن) اے وائی جے این آئی ایس ایچ ڈی (ڈی)، ممبئی،  کے  ڈائرکٹر ڈاکٹر راجو آرکھ  نے افتتاحی تقریب کے دوران تمام معززین  اور افسران کا خیرمقدم کیا اور  یہ بات قابل ذکر ہے کہ اے وائی جے این آئی ایس ایچ ڈی  بھوپال، احمد آباد اور ناگپور کے دیگر سی آر سیز کے علاوہ سی آر سی -چھترپور کا انتظامی کنٹرول بھی سنبھالے ہے۔

 یہ نیا  سی آر سی دویانگ جن کے لئے ہنر مندی کے فروغ  کی تربیت فراہم کرانے کے علاوہ معذور  کے  21 زمروں کے لیے باز آباد کاری  کی خدمات بھی فراہم کرائے گا۔ دویانگ جن کے لیے معاون  آلات اور ایپلائنسز،  یونیورسل آئیڈینٹیٹی (یو ڈی آئی ڈی) کارڈز  جو کہ ملک بھر میں ویلیڈ ہوں گے، کی  تقسیم کے لیے کیمپوں کے انعقاد کرنے  کی  کوششیں کی جائیں گی۔ قابل رسائی ہندوستان مہم کی سمت میں نئے اقدامات کیے جائیں گے، جو  کہ معذور افراد کو عالمگیر رسائی فراہم کرنے کے لیے ملک بھر میں کئے جارہے ہیں۔ سی آر سی-چھترپور کی طرف سے دویانگ جن طلباء کو بغیر کسی خطرے کے اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے مالی امداد اور وظائف بھی فراہم کیے جائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 3885



(Release ID: 1915030) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Hindi , Punjabi