وزارت دفاع

انڈمان اور نکوبار کمانڈ میں مشترکہ فوجی مشق'ایکس کوَچ'  اختتام پذیر ہوا

Posted On: 08 APR 2023 7:49PM by PIB Delhi

انڈمان اور نکوبار کمانڈ (اے این سی) نے بڑے پیمانے پر مشترکہ فوجی مشق 'ایکس کوَچ'  کا انعقاد کیا ، جس میں فوج، بحریہ، فضائیہ اور کوسٹ گارڈ کے فوجی ساز و سامان  شامل تھے۔  اس  مشق کا آغاز  23 فروری 2023 کوہوا تھا  اور یہ  07 اپریل 2023 کو اختتام پذیر ہوئی۔

مشق کا مقصد مشترکہ جنگی صلاحیتوں اور معیاری آپریٹنگ  طریقہ کار (ایس او پی) کو بہتر بنانا اور افواج کے درمیان باہمی تعاون اور آپریشنل ہم آہنگی کو فروغ دینا  تھا۔ فوج کے 'شتروجیت بریگیڈ' ، آرمڈ فورسز اسپیشل آپریشنز ڈویژن (اے ایف ایس او ڈی)،  بحریہ کی اسپیشل فورسز اور اے این سی کے بحری و بری دونوں کی کاروائیوں  کے لیے تربیت یافتہ دستوں نے انڈمان اور نکوبار جزائر کے ایک دور دراز جزیرے پر  خشکی اور پانی میں لینڈنگ، ایئر لینڈڈ آپریشنز، ہیلی بورن آپریشن اور خصوصی افواج کی تیزی سے شمولیت  جیسی کثیر جہتی مشق  میں حصہ لیا ۔

'ایکس کوَچ' مشق نے ہندوستان کے سمندری مفادات کے تحفظ اور جزائر انڈمان اور نکوبار کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مسلح افواج کی صلاحیتوں اور تیاریوں کا مظاہرہ کیا۔ مشق نے ایک پیچیدہ اور متحرک ماحول میں کامیاب مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے اے این سی کے مختلف دستوں کے درمیان پیشہ ورانہ مہارت اور ہم آہنگی کو مؤثر طریقے سے ظاہر کیا۔

انڈمان اور نکوبار کمانڈ کے  کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل اجے سنگھ اس مشق کے دوران تیز رفتار ردعمل کی صلاحیتوں کے متاثر کن مظاہرےکا مشاہدہ کیا ۔ انہوں نے فوجیوں کے پیشہ ورانہ طرز عمل اور کامیاب آپریشن کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مشقوں کے ذریعہ خطے میں امن اور سلامتی کو فروغ دیتے ہوئے  ، ملک اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مسلسل مضبوط کر رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

3882



(Release ID: 1914995) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Hindi , Marathi