نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے ایسٹر کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی

Posted On: 08 APR 2023 3:17PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھر نے ایسٹر کے موقع پرملک کے عوام کو مبارکباد دی۔

ان کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

"میں ایسٹر کے پرمسرت موقع پر اپنے تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

ایسٹر کا مقدس موقع خداوند مسیح کے دوبارہ زندہ ہونے کی یاد مناتا ہے۔ یہ محبت، ہمدردی اور عفو و در گذر کی طاقت کی یاد  دلاتا ہے۔

آئیے، ہم تمام انسانوں کے تئیں ہمدردی کے جذبے کے ساتھ ایسٹر کا تہوار منائیں، ہم آہنگی اور امن پیدا کریں اور انسانیت کی خدمت کے لیے نئے سرے سے خود کو وقف کرنے کی ترغیب دیں۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

3874


(Release ID: 1914921)