وزارتِ تعلیم

وزارت تعلیم نے اسکولی تعلیم کے لیے قومی نصاب کے فریم ورک کے مسودے پر تجاویز طلب کی ہیں

Posted On: 06 APR 2023 6:42PM by PIB Delhi

قومی تعلیمی پالیسی 2020 کا مقصد ہندوستان میں اسکولی تعلیم اور اعلیٰ تعلیم پر مشتمل پورے تعلیمی نظام کو تبدیل کرنا ہے۔ اسکولی تعلیم بچے کی زندگی کے سنگ بنیاد کے طور پر کام کرتی ہے۔ اسکولی تعلیم کے تناظر میں،این ای پی2020 میں 10+2 کے ڈھانچے  کو 5+3+3+4 میں منتقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے اور مختلف مراحل - بنیادی، تیاری، درمیانی اور ثانوی میں نصابی اور تدریسیاتی  تبدیلیوں کی تجویز پیش کرنے والے ترقیاتی تناظر پر زور دیا گیا ہے۔

این ای پی 2020 کے فالو اپ کے طور پر، چار قومی نصابی فریم ورک، یعنی اسکولی تعلیم کے لیےاین سی ایف ، ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم کے لیےاین سی ایف ، اساتذہ کی تعلیم کے لیےاین سی ایف اور بالغوں کی تعلیم کے لیےاین سی ایف کو تیار کرنے  کام شروع کیا گیا ہے۔ نیشنل وزارت تعلیم نے ڈاکٹر کے کستوریرنگن کی صدارت میںنیشنل اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کی تھی جس کا مقصد  این سی ایفزتیار کرنے   کا کام کرنا اور اس کی رہنمائی کرنا ہے۔

غور و خوض کے ایک شراکتی عمل سے گزرتے ہوئے، قومی نصاب کے فریم ورک کے لیے (ای سی سی ای، سکول ایجوکیشن، ٹیچر ایجوکیشن اور تعلیم بالغاں کے ایریا میں) متنوع متعلقین  بشمول اساتذہ، والدین، طلباء، تعلیمی ادارے، نو اور غیر خواندہ، مضامین کے ماہرین، اسکالرز، بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے افراد وغیرہسے معلومات طلب کی گئیں۔  ڈیجیٹل موڈ میں، موبائل ایپ سروے نے تقریباً 1,50,000  متعلقین  سے مادخل حاصل کیے ہیں۔ اگست 2022 میں وزارت تعلیم کی طرف سے شروع کیے گئے سٹیزن سینٹرک سروے نے 12,00,000 سے زیادہمتعلقین  سے معلومات حاصل کی ہیں۔ ای سی سی ای،اسکولی تعلیم ،تعلیم اساتذہ اور تعلیم بالغاں  کے تمام شعبوں میں معلومات حاصل کی جارہی  ہیں۔ مادخل  کی جھلکیاں تمام علاقوں سے این ای پی 2020 کی سفارشات کی توثیق  کرتی ہیں۔

ان معلومات کو مدنظر رکھتے ہوئے، قومی نصابی فریم ورک برائے فاؤنڈیشن اسٹیج کو 20 اکتوبر 2022 کو وزارت تعلیمکے ذریعہ شروع  کیا گیا۔ اس این سی ایف – ایف ایس کے تسلسل میں، اسکولی تعلیم کے لیے قومی نصاب کا فریم ورک - پری ڈرافٹ بھی تیار ہے۔  اسکولی تعلیم کے مختلف مراحل میں طلباء کی متنوع ضروریات، متعدد تدریسیاتی  نقطہ نظر، آموزشی  تدریسی مواد کے پیش نظر، طلباء، والدین، اساتذہ، ٹیچر ایجوکیٹرز، ماہرین،اسکالرز اور مختلف طبقات کے  پروفیشنلز سے مادخل  اور اس این سی ایف -اسکول ایجوکیشن (ایس ای) کی سفارشاتحاصل کرنے کی اہمیت محسوس کی گئی۔ اپنی رائے دیتے وقت، اس بات کو ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے کہ یہ این سی ایف- ایس ای کا ایک پری ڈرافٹ ہے جس پر قومی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اندر کئی دور کی بحث کی ضرورت ہے۔ متنوع  متعلقین کے تاثرات این ایس سی کو اس مجوزہ فرویم کے مختلف طریقوں اور نقطہ ہائے نظر سے  پر تنقید ی نظر ڈالے  میں  مزید مدد ملے گی۔

اسکولی تعلیم کے مرحلے، نصاب کے ایریئے، اسکول گورننس،اندازہ قدر وغیرہ کے بارے میں رائے طلب کی جاتی ہے۔

آپ اپنی رائے درج ذیل ای میل پتے پر بھیج سکتے ہیں-ncf.ncert@ciet.nic.in

دستاویز کا لنک- https://ncf.ncert.gov.in/webadmin/assets/b27f04eb-65af-467f-af12-105275251546

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

06-04-2023))

U-3833

                          



(Release ID: 1914647) Visitor Counter : 540


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil