سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے 12000 کروڑ روپے مالیت کے 212 کلومیٹر 6 لین والے دہلی-دہرادون گرین فیلڈ ایکسیس کنٹرولڈ ایکسپریس وے کا معائنہ کیا

Posted On: 06 APR 2023 8:40PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج مرکزی وزیر مملکت جناب جنرل وی کے سنگھ اور دیگر معززینکی موجودگی میں 212 کلومیٹر 6 لین والے دہلی-دہرا دون گرین فیلڈ ایکسیس کنٹرولڈ ایکسپریس وے کا معائنہ کیا جو کہ  12,000 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جارہا ہے۔

 

 

چار حصوں میں تقسیم،یہ ایکسپریس وے دہلی میں اکشردھام کے قریب دہلی-ممبئی ایکسپریس وے (ڈی ایم ای) سے شروع ہو کر، شاستری پارک، کھجوری خاص، منڈولا میں کھیکڑا میں ای پی ای انٹرچینج، باغپت، شاملی، سہارنپور، اتر پردیش سے دہرادون، اتراکھنڈ تک تعمیر کیا جا رہا ہے۔ ڈاٹ کالیدہرادونمیں 1995 کروڑ روپے کی لاگت سے 340 میٹر لمبی 3 لین والی سرنگ بھی تعمیر کی جا رہی ہے۔

پورے کوریڈور کی تعمیر میں بہت سے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ان میں گنیش پور سے دہرادون تک کے راستے کو وائلڈ لائف کے لیے محفوظ رکھا گیا ہے۔ 12 کلومیٹر ایلیویٹڈ روڈ، 6 انیمل  انڈر پاس، 2 ایلیفینڈ انڈر پاس، 2 بڑے پل اور 13 چھوٹے پلوں کا انتظام ہے۔ پورے ایکسپریس وے میں 113 وی یو پی  (گاڑیوں کے  انڈر پاسز)، ایل وی یو پی  (ہلکی گاڑیوں کے انڈر پاسز)، ایس وی یو پی  (چھوٹی گاڑیوں کے انڈر پاسز)، 5 آر او بیز، 4 بڑے پل اور 62 بس شیلٹر بنائے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ 76 کلومیٹر سروس روڈ، 29 کلومیٹر ایلیویٹڈ روڈ کے علاوہ 16 انٹری ایگزٹ پوائنٹس بھی بنائے جا رہے ہیں۔

 

مسافروں کی سہولت کے لیے، دلی-دہرا دون ایکسیس کنٹرولڈ گرین فیلڈ ایکسپریس وے پر 12  وے سائڈ  سہولیات کا انتظام  بھی کیا جارہا ہے۔ ہریدوار کو اس شاہراہ سے جوڑنے کے لیے 2095 کروڑ روپے کی لاگت سے 51 کلومیٹر 6 لین والی گرین فیلڈ سڑک تعمیر کی جا رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

06-04-2023))

U-3830

                          



(Release ID: 1914638) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Hindi , Telugu