امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اور مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امیت شاہ کی رہنمائی میں، وزارت داخلہ، جیلوں میں زیر سماعتوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے


اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ بجٹ کے فوائد کو معاشرے کے تمام مطلوبہ طبقوں تک پہنچایا جائے، بجٹ کی ترجیحات میں سے ایک ہے، گائیڈنگ’سپترشی‘یعنی آخری میل تک پہنچنا؛اس کے تحت اعلانات میں سے ایک’غریب قیدیوں کے لیے امداد‘کرنا ہے

اس میں غریب قیدیوں کو مطلوبہ مالی امداد کی فراہمی کا تصور کیا گیا ہے جو جیلوں میں ہیں اور جرمانہ یا ضمانت کی رقم برداشت کرنے سے قاصر ہیں

اس سے غریب قیدی، جن کی اکثریت سماجی طور پر پسماندہ طبقات یا پسماندہ گروہوں سے تعلق رکھتی ہےنیز جن کی تعلیم اور آمدنی کی سطح کم ہے، جیل سے باہر نکل سکیں گے

حکومت ہند ریاستوں کو مالی امداد فراہم کرے گی تاکہ ان غریب قیدیوں کو راحت فراہم کی جا سکے جو مالی مجبوریوں کی وجہ سے ضمانت حاصل کرنے یا جرمانے کی عدم ادائیگی کی وجہ سے جیلوں سے رہائی حاصل کرنے سے قاصر ہیں

Posted On: 07 APR 2023 11:27AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اور مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امیت شاہ کی رہنمائی میں، وزارت داخلہ، وقتاً فوقتاً جیلوں میںزیر سماعتوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے مختلف اقدامات کرتی رہی ہے۔ ان میں ضابطہ فوجداری(سی آر پی سی)میں دفعہ 436اے کا اضافہ، سی آر پی سی میں ایک نئے باب XXIاے ’پلی بارگیننگ‘ کا اندراج وغیرہ شامل ہیں۔ مختلف سطحوں پر قانونی خدمات کی اتھارٹی کے ذریعے غریب قیدیوں کو مفت قانونی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ بجٹ کے فوائد معاشرے کے تمام مطلوبہ طبقوں تک پہنچائے جائیں، بجٹ کی ترجیحات میں سے ایک،  گائیڈنگ’سپترشی‘یعنی آخری میل تک پہنچنے کا اقدام ہے۔ اس کے تحت، اعلانات میں سے ایک ہے ’غریب قیدیوں کی مدد‘۔ اس میں غریب افراد کو مطلوبہ مالی امداد کی فراہمی کا تصور کیا گیا ہے جو جیلوں میں ہیں اور جرمانہ یا ضمانت کی رقم برداشت کرنے سے قاصر ہیں۔ اس سے غریب قیدی، جن میں سے زیادہ تر سماجی طور پر پسماندہ یا پسماندہ گروہوں سے تعلق رکھتے ہیں نیز جن کی تعلیم اور آمدنی کی سطح کم ہے، جیل سے باہر نکل سکیں گے۔

متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کے بعد، اسکیم کے وسیع خاکوں کو حتمی شکل دی گئی ہے جس کے تحت حکومت ہند، ریاست کو مالی امداد فراہم کرے گی تاکہ ان غریب قیدیوں کو راحت دی جاسکے جو جرمانے کی عدم ادائیگی کی وجہ سے، مالی مجبوریوں کے باعث ضمانت حاصل کرنے یا جیلوں سے رہائی حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔

اس عمل کو مزید تقویت فراہم کرنے کی غرض سے، ٹیکنالوجی پر مبنی حل پیش کئے جائیں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ فوائد قیدیوں تک پہنچیں۔ ای-جیلوں کے پلیٹ فارم کو مضبوط کرنا؛ ضلع قانونی خدمات کی اتھارٹی کو مضبوط بنانا اور شراکت داروں کی حساسیت اور صلاحیت سازی کو یقینی بنانا کہ ضرورت مند غریب قیدیوں کو معیاری قانونی امداد فراہم کی جائے۔

جیلیں، فوجداری نظام انصاف کا ایک اہم حصہ ہیں نیز یہ قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ وزارت داخلہ وقتاً فوقتاً جاری کردہ مختلف طرح کی ایڈوائزریز کے ذریعے، اہم رہنما خطوط ریاستی حکومتوں کے ساتھ شراکت کرتی ہے۔ امور داخلہ کی وزارت، جیلوں میں تحفظ کے بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینے اور اسے جدید بنانے کے لیے، ریاستی حکومتوں کو مالی امداد بھی فراہم کر رہی ہے۔

*****

U.No.3847

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1914599) Visitor Counter : 170