وزارت دفاع
جاپان کے بین الاقوامی امور کے نائب وزیر دفاع نے نئی دہلی میں رکشا منتری سے ملاقات کی
دونوں فریقین نے دوطرفہ دفاعی تعاون میں مزید اضافہ کرنے پر اتفاق کیا
جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان آزاد، کھلے، محفوظ اور قوانین پر مبنی ہند-بحرالکاہل کے لیے جاپان کے وژن کو شیئر کرتا ہے
Posted On:
06 APR 2023 2:34PM by PIB Delhi
جاپان کے بین الاقوامی امور کے نائب وزیر دفاع جناب اوکا مسامی نے 6 اپریل 2023 کو نئی دہلی میں رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جناب اوکا نے ساتویں دفاعی پالیسی مذاکرات کے دوران ہونے والی بات چیت کے بارے میں رکشا منتری کو آگاہ کیا جس کی انہوں نے 5 اپریل 2023 کو نئی دہلی میں دفاعی سکریٹری جناب گریدھر ارامانے کے ساتھ مشترکہ صدارت کی تھی۔ جاپان کے بین الاقوامی امور کے نائب وزیر دفاع نے دفاعی ساز و سامان اور ٹیکنالوجی میں تعاون سمیت دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے جاپان کی خواہش کا اعادہ کیا۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے بتایا کہ ہندوستان آزاد، کھلے، محفوظ اور قوانین پر مبنی ہند-بحرالکاہل کے لیے جاپان کے وژن کو شیئر کرتا ہے اور انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کو اپنے دو طرفہ تعاون کے دائرہ کار کو بڑھانا جاری رکھنا چاہیے۔
جناب اوکا کے ساتھ ہندوستان میں جاپان کے سفیر جناب سوزوکی ہیروشی بھی موجود تھے، جنہوں نے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مضبوط اور مثبت قیادت کے ذریعے حوصلہ افزائی کے واسطے رکشا منتری کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر دفاعی سکریٹری جناب گریدھر ارامانے بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
06-04-2023))
U-3812
(Release ID: 1914248)
Visitor Counter : 124