نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
چیئرمین کے اختتامی خطاب کا متن (راجیہ سبھا کا 259 واں اجلاس)
Posted On:
06 APR 2023 2:49PM by PIB Delhi
"معزز اراکین!
راجیہ سبھا کا 259 واں اجلاس آج اختتام پذیر ہو رہا ہے حالانکہ اس اجلاس میں ایک تشویشناک بات دیکھنے میں آئی ہے۔
پارلیمنٹ جمہوریت کی نگہبان ہے اور عوام ہمارے نگران اور سپریم ماسٹر ہیں۔
ان کی خدمت کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔
پارلیمنٹ کے مقدس احاطے لوگوں کی مجموعی فلاح و بہبود کے لیےبات چیت کرنے، غور و خوض کرنے ، مباحثے کرنے اور فیصلے کرنے کے لیے ہیں۔
پارلیمنٹ میں کس طرح بدنظمی کو نیا طریقہ کار بنالیا گیا ہے- ایک نیا معمول جو جمہوریت کے جوہر کو ختم کر دیتا ہے۔
کتنی تشویشناک اور پریشان کن بات ہے! پارلیمنٹ میں بحث و مباحثہ، مذاکرات، غور و خوض اور بحث کی اہمیت میں خلل پیدا کیا گیا ہے اور رخنہ ڈالا گیا ہے۔
پارلیمنٹ کے کام کاج کو روک کر سیاست کو ہتھیار بنانا ہمارے سیاسی نظام کے لئے سنگین نتائج کا حامل ہے۔ اس بات کولوگوں نے بڑے پیمانے پر ناپسندیدکیا ہے۔ عوام کے ذہن میں ہم بطور طبقہ قابل تضحیک ہیں۔
ہمیں عوام کی امیدوں پر اپنے ٹریک ریکارڈ کی عکاسی کرنے کی ضرورت ہے۔
آنے والی نسلیں ہمیں اس بات سے نہیں پہنچانیں گی کہ ہم نے کتنی اونچی آواز سے نعرے لگائے بلکہ ہمارے ملک کی ترقی کی رفتار کو مضبوط بنانے میں ہماری کثیر جہتی خدمات سے پہنچانیں گی۔
بجٹ سیشن کے پہلے حصے کی پیداواری صلاحیت 56.3 فیصد تھی، جب کہ دوسرے حصے کے لیے یہ 6.4 فیصد تک گر گئی۔ مجموعی طور پر ایوان کی پیداواری صلاحیت صرف 24.4 فیصد رہی۔
رکاوٹوں نے پارلیمنٹ کے 103 گھنٹے 30 منٹ ضائع کئے۔
آئیے ایوان کی مایوس کن کارکردگی پر غور کریں اور کوئی راستہ نکالیں۔
میں عزت مآب ڈپٹی چیئرمین اور وائس چیئرپرسنز کے پینل کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور سیکرٹری جنرل اور ان کے عہدیداروں کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ایوان کو چلانے کی کوشش کی۔
میں اس موقع پر آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو ایسٹر، بدھ پورنیما، عید اور دیگر تہواروں پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
شکریہ جئے ہند!‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-3813
(Release ID: 1914238)
Visitor Counter : 160