سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں بائیوٹیک-کسان اسکیم کے دوران 1 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ کسانوں نے فائدہ اٹھایا ہے


بایوٹیک-کسان اسکیم کا آغاز کسانوں کو پانی، مٹی، بیج اور مارکیٹنگ سے متعلق مسائل پر مشاورت اور ان کا حل فراہم کرنے کےلئے کیا گیا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 06 APR 2023 1:17PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارتھ سائنسز؛ پی ایم او، عملہ ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے  وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ گزشتہ ایک سال (جنوری 2022-دسمبر 2022) کے دوران اب تک 1,60,000 کسانوں نے بائیوٹیک-کسان اسکم  کے فوائد حاصل کیے ہیں۔

آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بایوٹیک-کسان اسکیم کا آغاز کسانوں کو پانی، مٹی، بیج اور مارکیٹنگ سے متعلق مسائل پر مشاورت اور ان کا حل فراہم کرنے کےلئے کیا گیا ہے۔

اسکیم کے تحت کسانوں کو بہتر بیج، سبزیوں کو  ذخیرہ کرنے، پودوں کی نشوونما کو فروغ دینے والے ریزوبیکٹیریا (پی جی پی آر)/بائیو فرٹیلائزرز، آبپاشی اور محفوظ کاشت کی ٹیکنالوجی، بہتر مویشیوں (بکری، سور)، پولٹری کے استعمال اور ماہی گیری کے ساتھ ساتھ مویشیوں/مرغیوں کی صحت کا انتظام کے لیے مشاورت اور ان کے سامنے عملی نمونے پیش کیے جاتے ہیں۔

***********

ش ح ۔ا م۔

U:3801

 


(Release ID: 1914201) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil