وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
ہمیں مستقبل کے وبائی امراض سے بچانے کا واحد طریقہ ‘‘ون ہیلتھ ’’نامی ایک جامع نقطہ نظر کو اپنانا ہے:اے ایچ ڈی سکریٹری
جانوروں میں پھیلنے والے امراض کی سمت میں مستعدی کی پہل قدمیاں اور عالمی بینک کے سرمائے سے جانوروں کے صحت نظام کےلئے ‘ون ہیلتھ’(اے ایچ ایس ایس او ایچ ) کو 14 اپریل 2023 کو شروع کیا جائے گا
20 اپریل 2023 کو گوا میں منعقد ہونے والے جی- 20 ہیلتھ ورکنگ گروپ میں ون ہیلتھ کے اقدامات کی نمائش کرنے والا ایک پروگرام پیش کیا جائےگا
29 اپریل کو "ورلڈ ویٹرنری ڈے 2023" کے موقع پر کئی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی
Posted On:
05 APR 2023 5:16PM by PIB Delhi
مستقبل کے وبائی امراض سے ہمیں بچانے کا واحد طریقہ ‘‘ون ہیلتھ’’ نامی ایک جامع نظریہ اپنانا ہے،جو لوگوں ،جانوروں اور ماحولیات کی صحت پر مرکوز ہے۔جانوروں کے مضبوط صحت نظام،ون ہیلتھ نظریہ کے ضروری حصہ کے طورپر بہت ہی اہم ہے اور غریب کسانوں کی خوراک کی حفاظت اور ذریعہ معاش کو سہارا دینے اور ابھرتی ہوئی متعدی بیماریوں (ای آئی ڈی) اور زونوسساور اینٹی – مائکروبیل ریزسٹنس (اے ایم آر) کے خطروں میں کمی لانے کےلئے ضروری ہے۔اسے ون ہیلتھ پہل کے ذریعہ سے پورا کیا جا سکتا ہے ، جو کہ سرحدی علاقوں، بیماریوں کی نگرانی، اور صحیح سرمایہ کاری کے ساتھ جانوروں کی صحت کے نظام کو مضبوط کرنے جیسے اہم مقامات پر مناسب عملے اور بنیادی ڈھانچے کے ساتھ قومی ویٹرنری خدمات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کرنے اور صحیح سرمایہ کے ساتھ جانوروں کے صحت نظام کو ترجیح فراہم کرتا ہے۔ یہ بات آج نئی دہلی میں حیوانات اور ڈیری کے محکمے میں سکریٹری ،جناب راجیش کمار سنگھ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہی۔
مستقبل میں جانوروں کے ایسے امراض کےلئے تیاری کرنا نیشنل ون ہیلتھ مشن کی اہم ترجیح ہے۔آئندہ قومی ون ہیلتھ مشن کے ایک حصہ کے طورپر ،محکمہ نے مستقبل میں جانوروں کی بیماریوں اور متعدی امراض کےلئے ‘‘جانوروں کے امراض کی سمت میں مستعدی کی پہل قدمیاں(اے پی پی آئی) کی ایک ’’کے ایک مرکوز فریم ورک کا تصور کیا ہے۔اے پی پی آئی کے تحت اہم سرگرمیاں جو عمل درآمدگی کے مختلف مراحل میں ہے،درج ذیل ہے:
1. مشترکہ تحقیقات اور پھیلنے والی رسپانس ٹیمیں (قومی اور ریاستی)
2. بیماریوں کی نگرانی کےایک جامع مربوط نظام کی تخلیق (نیشنل ڈیجیٹل لائیو اسٹاک مشن پر بنایا گیا)
3. ریگولیٹری نظام کو مضبوط بنانا (مثال کے طور پر نندی آن لائن پورٹل اور فیلڈ ٹرائل کے رہنما خطوط)
4. بیماری کے ماڈلنگ الگورتھم اور ابتدائی وارننگ سسٹمز کی ترقی
5. نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ قدرتی آفات سے نمٹنے کی حکمت عملی کی تیاری
6. ترجیحی بیماریوں کے لیے ویکسین/تشخیص/علاج تیار کرنے کے لیے تحقیق و ترقی کے ہدف بنائے گئے
7. بیماری کا پتہ لگانے کی بروقت اور حساسیت کو بہتر بنانے کے لیے جینومک اور ماحولیاتی نگرانی کے طریقوں کی ترقی
اس دوران،محکمہ نے ون ہیلتھ نظریے کا استعمال کرکے جانوروں کی صحت کے بہتر نظٓم کےلئے ایک ماحولیاتی نظام کی تعمیر کرنے کے مقصد سے عالمی بینک کے ساتھ ون ہیلتھ کےلئے جانوروں کی صحت کے نظام کی امداد (اے ایچ ایس ایس او ایچ) نامی ایک باہمی تعاون پروجیکٹ شروع کیا ہے۔یہ پروجیکٹ پانچ ریاستوں میں نافذ کیا جائےگا اور اس میں جانوروں کی صحت اور امراض کی روک تھام میں شامل شراکت داروں کی صلاحیت کی تعمیر میں بہتری لانے کا تصور کیا گیا ہے۔اس پروجیکٹ میں ون ہیلتھ ڈھانچے کی تعمیر کرنے اور اسے مضبوط بنانے کے لئے کمیونٹی شراکت داری سمیت قومی ،علاقائی اور مقامی سطح پر انسانی صحت ،جنگلات اور ماحولیات کے محکمے سے تعاون دینے کی اپیل کی گئی ہے۔
ماہی پروری ،حیوانات اور ڈیری کے وزیر جناب پروشوتم روپالا 14 اپریل 2023 کو انڈیا ہیبیٹیٹ سینٹر ،نئی دہلی میں نیشنل ون ہیلتھ مشن کے تحت ‘‘جانوروں کو ہونے والے امراض کی سمت میں مستعدی کی پہل قدمیاں(اے پی پی آئی)’’ کے ساتھ ساتھ عالمی بینک کی مالی اعانت سے چلنے والے ‘‘ون ہیلتھ کےلئے جانوروں کے صحت نظام امداد (اے ایچ ایس ایس او ایچ)’’ پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔
اس پروجیکٹ کا مقصد اس میں شامل پانچ ریاستوں کے 151 ضلعوں کا احاطہ کرنا ہے،جس میں یہ 75 اضلاع / علاقائی لیبس کی ترقی ،300 ویٹرنری اسپتالوں/ڈسپنسریوں کی اپ گریڈیشن/مضبوطی کا ہدف بنائے گا، جس کا مقصد 9,000 پیرا ویٹرنری/طبی ماہرین تیار کرنے کے ساتھ ساتھ 5,500 ویٹرنری پیشہ ور افراد کو تربیت فراہم کرنا ہے۔ مذکورہ بالا کے علاوہ، چھ لاکھ گھرانوں تک رسائی کے ذریعہ کمیونٹی کی سطح پر زونوسس کی بیماریوں سے بچاؤ اور وبائی امراض کی تیاری کے بارے میں آگاہی مہم چلائی جائے گی۔
ایک مرکزی اسکیم کے طور پر اس باہمی تعاون پر مبنی پروجیکٹ کو 1,228.70 کروڑ روپے کی مالیاتی فراہمی کے ساتھ پانچ سال کی مدت میں لاگو کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، یہ پروجیکٹ بیماریوں کی رپورٹنگ کے نظام کو نیٹ ورک لیبارٹریوں میں مربوط کرے گا اور زونوسس اور دیگر جانوروں کی بیماریوں کی نگرانی کو فروغ دے گا، اس کے علاوہ ویٹرنریرینز اور پیرا ویٹرینیرینز کو بیماریوں کے انتظام کے جدید طریقوں پر مسلسل تربیت فراہم کرے گا اور ایک ماحولیاتی نظام تیار کرے گا۔
یہ بنیادی سرگرمیاں ہمیں جانوروں کو متاثر کرنے والی وبائی امراض کے لیے تیاری کے سلسلے میں ایک اہم خلا کو پُر کرنے کے لیے ایک منصوبہ تیار کرنے کی اجازت دیں گی جو فی الحال ہندوستان (جو ساتھ ہی بڑے پیمانے پر نیز پوری دنیا میں) موجود ہے۔
20 اپریل 2023 کو گوا میں جی - 20 ہیلتھ ورکنگ گروپ کی تقریب
20 اپریل 2023 کو گوا میں منعقد ہونے والے جی - 20 ہیلتھ ورکنگ گروپ پروگرام میں حیوانات اور ڈیری کا محکمہ حصہ لے رہا ہے۔ تقریب کا بنیادی موضوع ون ہیلتھ ایجنڈا کی حکمت عملی اور عمل ہے۔ اس تقریب کا اہتمام ایشیائی ترقیاتی بینک اور اقوام متحدہ کے ماحولیات پروگرام نے وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے تعاون سے کیا ہے۔ اس پروگرام میں ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کے وزیر کے ساتھ ساتھ سکریٹری، اے ایچ ڈی، انیمل ہسبنڈری کمشنر اور جوائنٹ سکریٹری لائیو اسٹاک ہیلتھ بھی شرکت کریں گے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او )، ورلڈ اینیمل ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو او اے ایچ ) شرکت کریں گے۔ یہ تقریب محکمہ کی جانب سے ون ہیلتھ سے متعلق محکمہ کے اقدامات کو ظاہر کرنے کا ایک بہترین موقع ہوگا جیسے 'اینیمل پینڈیمک پریپریڈنس انیشیٹو (اے پی پی آئی)' کا آغاز اور ساتھ ہی ورلڈ بینک کی مالی اعانت سے چلنے والے "ون ہیلتھ کے لیے جانوروں کی صحت کے نظام کی حمایت (اے ایچ ایس ایس او ایچ )" نیشنل ون ہیلتھ مشن کے زیراہتمام پروجیکٹ کا آغاز۔ مزید یہ کہ محکمہ نے بل اور ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون سے ون ہیلتھ سپورٹ یونٹس قائم کیے ہیں اور ملک کی 2 ریاستوں یعنی اتراکھنڈ اور کرناٹک میں ون ہیلتھ کی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے۔ محکمہ نے بیماری کی ترجیحی سرگرمی بھی انجام دی ہے۔
"ورلڈ ویٹرنری ڈے 2023" کی تقریب
بین الاقوامی ویٹرنری ڈے ہر سال اپریل کے آخری ہفتہ کو ویٹرنری پیشے کو اعزاز کے طورپر منایا جاتا ہے۔ جانوروں اور انسانی صحت اور بہبود، خوراک کی حفاظت، خوراک کے معیار اور حفاظت، ماحولیات، منشیات اور دواسازی کی ترقی، بائیو میڈیکل ریسرچ، دیہی ترقی، بطور معلم، تربیت دہندگان، اور پالیسی ساز، اقتصادی ترقی میں ویٹرنری کے اہم کرداروں کو پہچاننے اور مویشیوں کی پیداوار اور انتظام کے ذریعے اور جنگلی حیات کے تحفظ میں، اور ماحولیات اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، بائیو دہشت گردی کے خطرے کو روک کر ہمارے ملک کی حفاظت کے لیے، محکمہ حیوانات اور ڈیری کا شعبہ ویٹرنری کونسل آف انڈیا کے ساتھ قریبی تعاون سے29 اپریل 2023 کو عالمی ویٹرنری ڈے- 2023 نئی دہلی میں وگیان بھون میں منانے جارہا ہے۔
ملک بھر میں ویٹرنری پیشے کے اسٹیک ہولڈرز کو اس تقریب میں مدعو کیا جائے گا۔ اہم سرگرمیوں میں ملک میں ویٹرنری تعلیم اور خدمات اور ون ہیلتھ میں ڈاکٹروں کا کردار سمیت مرکزی دھارے کے موضوعات پر کانفرنس اور پینل مباحثے شامل ہیں۔
*****
ش ح ۔ا م۔
U:3793
(Release ID: 1914199)
Visitor Counter : 318