امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکز ،بزرگ افراد، معذور افراد اور دیگر  افراد کی سہولت کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مستفیدین کو خصوصی امداد دینے کی ہدایت کرتا ہے

Posted On: 05 APR 2023 5:29PM by PIB Delhi

صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کی وزارت کی وزیر مملکت محترمہ سادھوی نرنجن جیوتی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  خوراک  کے تحفظ  سے متعلق قومی ایکٹ  2013 کی دفعات کے مطابق رعایتی قیمتوں پر اہل گھرانوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے حقوق دیہی آبادی کے 75 فیصد اور شہری آبادی کے  50 فیصد تک ہوں گے۔  مذکورہ محکمہ ٹارگٹڈ پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم (ٹی پی ڈی ایس) کے ذریعے تقریباً 80 کروڑ مستفیدین/ گھروں کواین ایف ایس اے  کے تحت دو زمروں (اے) انتیودیا انا یوجنا (اے اے وائی) اور (بی) ترجیحی گھرانوں کو (پی ایچ ایچ)  تقسیم  کرنے کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کو اناج مختص کر رہا ہے۔

اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ کچھ مستفیدین کو ان کے حق  کا  اناج حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ وہ بڑھاپے (65 سال سے اوپر)، جسمانی معذوری وغیرہ کی وجہ سے خود   فیئر پرائس شاپ  یعنی راشن کی دکان (ایف پی ایس) پر جانے سے قاصر ہیں ، لہذا  محکمہ نے فروری، 2018 میں  ان کے لئے چھتیس گڑھ سمیت تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو دو طریقوں میں سے کسی کے بھی ذریعے ایسے مستفیدین کو خصوصی فراہمی کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے:-

(i) اناج کے حقدار کوٹے کے گھر تک اناج کی فراہمی ؛

(ii) ایسے مستفید کنندگان کے مجاز نامزد افراد کے ذریعے  فراہمی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ش م۔ ق ر۔

U- 3778

                           

 


(Release ID: 1914139) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Tamil