بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے ’نیشنل میری ٹائم ڈے‘ کے موقع پر میری ٹائم بیداری واکیتھون کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا


جناب سونووال نے بحری جہازوں، بندرگاہوں کے کارکنوں اور بحری شعبے سے وابستہ سبھی کو سلام کرتے ہوئے ان کے تئیں احترام کا اظہار کیا

جہاز رانی امرت کال کے دوران آتم نربھر بھارت کی تعمیر کے لیے نئے راستے کھولے گی: جناب سربانند سونووال

ایم او پی ایس ڈبلیو کے وزیر نے خواتین بحری جہاز رانوں کے تعاون کی زبردست ستائش کی

Posted On: 05 APR 2023 4:36PM by PIB Delhi

ساٹھویں قومی میری ٹائم ڈے کے موقع پر، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں (ایم او پی ایس ڈبلیو) اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج یہاں ’میری ٹائم بیداری واکیتھون‘ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ واکیتھون کو ایم او پی ایس ڈبلیو کے وزیر مملکت جناب شریپد وائی نائک کی موجودگی میں جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔ اس موقع پر جناب سدھانش پنت، آئی اے ایس، سکریٹری، ایم او پی ایس ڈبلیو؛ جناب سنجیو رنجن، آئی اے ایس، چیئرمین، نیشنل شپنگ بورڈ؛ جناب راجیش کمار سنہا، آئی اے ایس، ایڈیشنل سکریٹری، ایم او پی ایس ڈبلیو؛ کیپٹن راجندر پوسوال، ناٹیکل سرویئر، چیئرمین نیشنل میری ٹائم ڈے اور دیگر معززین موجود تھے۔

تقریب کے دوران جناب سربانند سونووال نے لوگوں کا خیرمقدم کیا اور بحری جہازوں، بندرگاہوں کے کارکنوں اور بحری شعبے سے وابستہ تمام لوگوں کو ان کے عزم اور محنت کے لیے سلام پیش کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003HFF2.jpg

ہندوستان کی اقتصادی ترقی کے لیے بحری شعبے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، جناب سربانند سونووال نے کہا کہ ’’جہاز رانی ملک کی خوشحالی کا لائف لائن اور راستہ ہے۔ یہ پہلا قومی سمندری دن ہے جسے ہم امرت کال کے دوران منا رہے ہیں۔ ہندوستان کے امرت کال میں، جہاز رانی آتم نربھر بھارت کی تعمیر کی قیادت کرنے کے لیے نئی سرحدیں کھولے گی۔‘‘

جناب سونووال نے کہا کہ ’’وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی متحرک قیادت میں امرت کال کا وژن نوجوانوں کے لیے بہترین روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ ہمیں جہاز رانی کو تیزی سے ترقی کرنے والا شعبہ بنانے کے لیے سخت محنت کرنی ہوگی، تاکہ ہندوستان بحری بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ بحری معیشت میں ایک اہم شراکت دار بن سکے۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004HZL0.jpg

انھوں نے کہا کہ ’’ خواتین بحری جہازراں بھی میری ٹائم شعبے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ میں ان کے زبردست تعاون کے لیے ان کا شکر گزار ہوں‘‘۔

پانچ اپریل 1919 کو پہلی بار ہندوستانی کمپنی سندھیا اسٹیم نیوی گیشن کمپنی لمیٹڈ کا جہاز ایس ایس لائلٹی تجارت کے لیے ہندوستان سے لندن گیا۔ اس کی یاد میں بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت ہر سال 5 اپریل کو قومی سمندری دن کے طور پر مناتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005F5SB.jpg

قومی میری ٹائم ڈے ہندوستانی معیشت کی ترقی میں سمندری تجارت کے اہم کردار اور عالمی تجارت میں اس کے اسٹریٹجک مقام کے لیے وقف ہے۔

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.3763


(Release ID: 1914063) Visitor Counter : 130