نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
آنے والے برازیل پیرا بیڈمنٹن انٹرنیشنل کے لیے، پرمود بھگت اور ماناسی جوشی سمیت پیرا بیڈمنٹن کھلاڑیوں کی مالی مدد کرنے کے لیے ٹی او پی ایس
प्रविष्टि तिथि:
05 APR 2023 4:46PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت (ایم وائی اے ایس)کےمشن اولمپک سیل (ایم او سی) نے، اپنی حالیہ میٹنگ میں 12 پیرا بیڈمنٹن کھلاڑیوں کی آئندہ کی برازیل پیرا بیڈمنٹن انٹرنیشنل میں شرکت کے لیے مالی مدد کرنے کی تجویز کو سال 2023 کے لیے منظوری دی ہے، جو ایک لیول 2 ایونٹ اور پیرس پیرا اولمپکس کے راستے کا حصہ ہے۔
فنڈنگ کو ایم وائی اے ایس کی ٹارگٹ اولمپک پوڈیم سکیم (ٹی او پی ایس) کے تحت منظور کر دیا گیا ہے اور اس میں 12 پیرا بیڈمنٹن کھلاڑیوں اور ان کے معاون عملے کی شرکت کے لیے مالی امداد کا احاطہ کیا جائے گا۔ ان کے بورڈنگ اور قیام کے اخراجات کے ساتھ، مقابلے کے لیے ان کی داخلہ فیس، اور روزمرہ کی دیگر مالی ضروریات کے لیے آؤٹ آف پاکٹ الاؤنس (او پی اے)، اس میں شامل ہوں گے۔
ٹاپس پیرا شٹلرز، جو اس کے تحت آئیں گے وہ ہیں:
- پرمود بھگت
- مانسی جوشی
- کرشنا ناگر
- سکانت کدم
- نتیش کمار
- منوج سرکار
- سوہاس یاتھیراج
- ترون ڈھلون
- مندیپ کور
- نتھیا سری
- پارول پرمار
- منیشا رام داس۔
*****
U.No.3758
(ش ح - اع - ر ا)
(रिलीज़ आईडी: 1914037)
आगंतुक पटल : 114