امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی حکومت نے، مسافروں اور سامان کی سرحد پار نقل و حرکت کو آسان بنانے کے مقصد سے، ملک کی بین الاقوامی زمینی سرحدوں پر مربوط چیک پوسٹس (آئی سی پیز)تیار کی ہیں

Posted On: 05 APR 2023 4:04PM by PIB Delhi

مرکزی حکومت نے، مسافروں اور سامان کی سرحد پار نقل و حرکت کو آسان بنانے کے مقصد سے، ملک کی بین الاقوامی زمینی سرحدوں پر مربوط چیک پوسٹس (آئی سی پیز) تیار کی ہیں۔ اس وقت ملک کی بین الاقوامی سرحدوں پر 09 مربوط چیک پوسٹیں کام کر رہی ہیں، جن کی تفصیلات ضمیمہ-اے میں دی گئی ہیں۔

شمال مشرقی ریاستوں میں مورہ، سوتر کنڈی، اگرتلہ اور سریمانتا پور میں چار (04) آپریشنل آئی سی پیز کے قیام کے بعد، محفوظ ماحول میں زمینی سرحدوں کے پار مسافروں اور تجارت کے لیے، بغیر کسی رکاوٹ کے نقل و حرکت کے لیے، ضروری سہولتیں دستیاب کرائی گئی ہیں۔ آئی سی پی کے قیام سے بین الاقوامی تجارت اور سرحد کے آر پار مسافروں کی نقل و حرکت کی سہولت سے متعلق تمام شراکت داروں کے درمیان ہم آہنگی میں بھی بہتری آئی ہے۔ اس کے نتیجے میں نقل و حرکت میں آسانی ہوئی ہے اور مسافروں اور سامان کی نقل و حرکت میں وقت اور لاگت، دونوں کی بچت ہوئی ہے۔ اس کے نتیجے میں شمال مشرق میں تجارت اور مسافروں کی نقل و حرکت کے حجم میں اضافہ ہوا ہے۔

ضمیمہ-اے

ٖفعال مربوط چیک پوسٹس کی تفصیلات

نمبر شمار

مقام

ریاست

بین الاقوامی سرحد

کو فعال کی گئی

1.

اٹاری

پنجاب

پاکستان

13.04.2012

2.

اگرتلہ

تریپورہ

بنگلہ دیش

17.11.2013

3.

پیٹراپول

مغربی بنگال

بنگلہ دیش

12.02.2016

4.

رکسول

بہار

نیپال

03.06.2016

5.

جوگ بنی

بہار

نیپال

15.11.2016

6.

موریہ

منی پور

میانمار

15.03.2018

7.

سترکنڈی

آسام

بنگلہ دیش

07.09.2019

8.

پی ٹی بی ڈیرا بابا ناناک*

پنجاب

پاکستان

09.11.2019

9.

سری منتاپور

تریپورہ

بنگلہ دیش

05.09.2020

پیسنجر ٹرمینل بلڈنگ (پی ٹی بی)، ڈیرہ بابا نانک صرف یاتریوں کو گرودوارہ سری کرتارپور صاحب جی جانے کے لیے سہولت فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔*

یہ بات داخلہ امور کے وزیر مملکت جناب نشتھ پرمانک نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.3757

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1914034) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Manipuri , Tamil