بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

سی سی آئی نے کوننکلیجکے ڈی ایس ایم این وی (ڈی ایس ایم )  اور فرمینیچ انٹرنینشل ایس اے (فرمینیچ) کے انضمام کو منظوری  دی

Posted On: 03 APR 2023 7:45PM by PIB Delhi

بھارتی کے مشابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے مسابقتی ایکٹ، 2002 کی دفعہ 31(1) کے تحت کوننکلیجکے ڈی ایس ایم این وی (ڈی ایس ایم )  اور فرمینیچ انٹرنینشل ایس اے (فرمینیچ) کے انضمام کو منظوری  دے دی ہے ۔

مجوزہ مجموعہ میں  ڈی ایس ایم اور فرمینیچ کو ملا کر ڈی ایس ایم – فرمینیچ بنانا شامل ہے جو ایک کمپنی سوئزر لینڈ کی کمپنی ہوگی اور اس  کے حصص  ایرونیکسٹ امسٹرڈیم  پر درج کرنے کی تجویز ہے۔

ڈی ایس ایم   پبلک لمیٹڈ  کمپنی ہے جسے نیدرلینڈز کے قوانین کے تحت قائم کیا گیا ہے اور اس کا ہیڈ کوارٹر ہیرلین، نیدرلینڈز میں ہے۔ اس کے حصص یورو نیکسٹ ایمسٹرڈیم اسٹاک ایکسچینج پر  درج ہیں۔ ڈی ایس ایم، ڈی ایس ایم  گروپ کی ایک پیرنٹ کمپنی ہے، جو  تغذیہ ، صحت اور بایو سائنس کے شعبوں میں سرگرم ہے۔

فرمینیچ ایک نجی ملکیت والی کمپنی ہے جس کا صدر دفتر جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں ہے۔ یہ کمپنی خوشبوؤں، ذائقوں، خوشبودار کیمیکلز، روزن ریسن  اور تارپین کی تیاری اور فراہمی کے لیے کام کرتی ہے ۔

ڈینیوب ایک نئی تشکیل شدہ کمپنی ہے، جو مکمل طور پر ڈی ایس  ایم کی ملکیت ہے اور سوئٹزرلینڈ میں رجسٹرڈ ہے۔ ڈینیوب فی الحال کسی تجارتی سرگرمی میں شامل نہیں ہے۔

سی سی آئی کے  تفصیلی  اقدامات بعد میں آئیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ و ا۔ ت ح۔

U -3740



(Release ID: 1913816) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Urdu